Tag: جعلی صحافی گرفتار

  • کراچی : پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے جعلی صحافی گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے جعلی صحافی نوید عباس کو گرفتار کر کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی صحافی کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد نویدعباس کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    جس میں کہا گیا کہ ملزم کے قبضے سےمختلف جاب اور وزیٹنگ کارڈز برآمد ہوئے ہیں ، ملزم خود کو 2 نجی چینلز کا مالک بتا رہا تھا ، جب تفتیش کی تو ٹال مٹول سےکام لینے لگا۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ڈیوٹی افسر کے اصرار پر ملزم نے وزیٹنگ کارڈ دیا،تصدیق کرنے پر ملزم نوید عباس جعلی نکلا۔

  • کراچی میں ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے 7 جعلی صحافی گرفتار

    کراچی میں ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے 7 جعلی صحافی گرفتار

    کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار جعلی صحافی ڈاکٹرسے بھتہ مانگ رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد آباد پولیس نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 7 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا گرفتار جعلی صحافی ڈاکٹرسے بھتہ مانگ رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے جعلی صحافیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تمام افراد نے میڈیا کے کارڈ بھی پہن رکھے تھے ، جعلی صحافیوں کیخلاف ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اکتوبر میں پولیس نے کراچی میں چھاپہ مار کر ایک ‘جعلی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سب انسپکٹر’ کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بھتہ وصول کرنے کے لیے خود کو سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر بتا کر شہریوں کو دھمکیاں دیتا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت سید عماد مسعود کے نام سے ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔