Tag: جعلی قرار

  • امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    بالی ووڈ کے شہنشاہ و لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل ہونے اور سرجری سے متعلق گردشی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی ہے، جس کے باعث انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    لیکن گزشتہ شب لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل میچ کے دوران دیکھا گیا، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

    بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’’آج شام آئی ایس پی ایل کے فائنلز کے دوران عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ وقت گزارنا اور ان سے کرکٹ کے بارے میں سیکھنا اور ان کے کرکٹ کے حوالے سے ناقابل یقین تجربات کو جاننا قابل تعریف ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اسی میچ کے بعد امیتابھ بچن نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو میں امیتابھ بچن کو اسٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران صحافی نے اداکار سے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی اینجیو پلاسٹی کیسی رہی؟

    صحافی کے سوال امیتابھ نے پہلے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا کہ سب ٹھیک ہے ، پھر بتایا کہ یہ ’جعلی خبر‘ ہے اور پھر وہ مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

  • مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    مفتاح اسماعیل نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ن لیگ کے سابق رہنما  اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ’’ آج اخبار میں پڑھا اور کل ایک ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ میں پی پی پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں، یہ خبر سچ نہیں ہے‘‘۔

    انہوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ ’’میں نے فی الحال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ہوں‘‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی (پی پی) کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ سابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔