Tag: جعلی مشروبات

  • جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    پشاور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، گاڑی سے مختلف برانڈز کے 1500 لیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ایبٹ آباد میں فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا، 4 ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت جوس اور 500 لیٹر سرکہ ضبط کیا گیا، ترجمان کے مطابق مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔

    اس سے قبل ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے بابو لال حسین روڈ گنج منڈی میں کارروائی کی، اسٹور میں تقریباً 6لاکھ روپے مالیت کی جعلی اور نان لیبل انرجی ڈرنکس ذخیرہ کی گئی تھیں۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی مشروبات کا کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن نمبر 1223پر رابط کریں۔

  • رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام

    رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام

    ملتان: معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات تیارکرنے والا یونٹ پکڑا گیا، جہاں سے 300لیٹر تیار جعلی مشروبات ضبط کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی نے رمضان المبارک میں جعلی مشروبات کی بڑی سپلائی ناکام بناتے ہوئے غلہ منڈی میں معروف برانڈز کے نام سے جعلی مشروبات تیارکرنےوالا یونٹ پکڑ لیا۔

    فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ 500 لیٹر مضر صحت سیرپ تلف کردیا گیا اور 300 لیٹر تیار جعلی مشروبات ضبط کرلیا ہے۔

    کارروائی کے دوران جعلی ڈرنکس سپلائی کرنے والا لوڈر رکشہ بھی ضبط کرلیا ہے ، بیوریجزپلانٹ کے مالک کے خلاف تھانہ ممتازآباد میں ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کارروائی محلہ جوگ مائع گلی باردانےوالی میں کی گئی، جہاں کھلے اجزا سے تیار سیرپ سے ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات تیارکی جانی تھیں۔

    ترجمان پنجاب فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ معروف برانڈزکاپیکنگ اورلیبلنگ مٹیریل بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

  • لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور: جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، لاکھوں بوتلیں ضبط

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران پی ایف اے کی ٹیم پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس نے ملزمان کیخلاف جعل سازی اورفائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا، ٹیم نے رات گئے چھاپہ مارا توفیکٹری میں جعلی بوتلیں تیارکرنے کا کام جاری تھا۔

    چھاپے کے بعد ملزمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کی۔

    ڈی جی فوڈز کے مطابق فیکٹری میں معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار ہو رہی تھیں۔ فیکٹری سے چار لاکھ بوتلوں کا اسٹاک بھی ضبط کر لیا گیا۔


    مزید پڑھیں : جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل ،تین افرادگرفتار


    ڈی جی فوڈز کا کہنا تھا کہ فروخت کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فیکٹری مالکان کے خلاف جعل سازی کے علاوہ فائرنگ کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیاہے۔