Tag: جعلی مقابلے

  • رواں سال 200 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

    رواں سال 200 کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کے قتل پر شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کی ہے اور اسے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 3 کشمیریوں کو شوپیاں کے علاقے میں جعلی مقابلے میں قتل کیاگیا،اس سال 200 کشمیریوں کوجعلی مقابلے میں شہید کیاگیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو قتل کے ساتھ پراپرٹی جلا دینا بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا ہے،ایسے حربوں سے بھارت کو ناکامی ہوئی اور اب وہ کامیاب نہیں ہوگا۔

    زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

    بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، جعلی مقابلے میں 3 مزدوروں کو شہید کر دیا

    واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں جعلی مقابلے میں 3 مزدوروں کو شہید کیا تھا۔

  • پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں کی مذمت

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں شہریو‌ں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں 9 کشمیریوں کو شہید کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نام نہاد آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کوشہیدکر رہی ہے۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برداری کرونا میں جکڑی ہے جبکہ بھارتی فوج نے اپنی بربریت تیز کر دی،آر ایس ایس،بی جے پی اتحاد کا ہندوتوا ایجنڈا کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔


    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کے خلاف کارروائی کرے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کا تحفظ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

  • ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    ساہیوال: مبینہ جعلی مقابلے میں دوخواتین سمیت 4 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    ساہیوال: انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد مارے گئے، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین نے سی ٹی ڈی سے متزاد بیان دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی فورس کا یہ مبینہ جعلی مقابلہ قادر آباد کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں لاہور جانےوالی ایک گاڑی پر سی ٹی ڈی پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی، عینی شاہدین کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والی خواتین کی عمریں 40 اور 13 سال ہیں۔

    زخمی بچے کا بیان


    ذرائع کے مطابق واردات میں زخمی ہونے والے بچے عمیرخلیل کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنے گاؤں بورے والا میں چاچو رضوان کی شادی میں جارہے تھے، فائرنگ میں مرنے والی میری ماں کانام نبیلہ ہےاوروالدکانام خلیل ہے۔مرنےوالی بہن کا نام اریبہ ہے‘‘۔

    بچے نے مزید بتایا ہے کہ ’’ہمارےساتھ پاپاکےدوست بھی تھے،جنہیں مولوی کہتےتھے۔ فائرنگ سے پہلے پاپا نے کہا کہ پیسےلےلو، لیکن گولی مت مارو۔ انہوں نے پاپا کو ماردیا اور ہمیں اٹھا کر لے گئے،پاپا،ماما،بہن اورپاپاکےدوست مارےگئے‘‘۔

    عینی شاہدین کا بیان


    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی میں ایک خاندان بچوں کے ساتھ سفر کررہا تھا ، ٹول پلازہ کے نزدیک پیچھے سے آنے والی سی ٹی ڈی کی موبائل نے ان پر بلا سبب فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو خواتین سمیت چار افراد موقع پر ہی مارے گئے ، جبکہ چار میں سے ایک بچہ زخمی ہوا ہے، باقی تین محفوظ رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ لاہور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے ، واقعے میں نشانہ بننے والے خاندان کی گاڑی اور بچے سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں اور انہیں کسی سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے مقابلے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ اطلاع تھی کہ شاہد جبار اور عبدالرحمن نامی دو دہشت گرد جن کا نام ریڈ بک میں شامل ہے ، ساہیوال کی جانب سفر کررہے ہیں۔ ساہیوال ٹول پلازہ کی جانب ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد مارے گئے ، جبکہ ان کے تین ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم باقی بچ جانے والے دہشت گردوں کو ٹریس کررہی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا موقف


    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی15جنوری کوفیصل آبادمیں کیےگئےآپریشن کاتسلسل ہے،شاہدجباراورعبدالرحمان کوٹریس کیاجارہاتھا۔دہشت گرد پولیس چیکنگ سےبچنےکےلیےاپنےخاندان کےہمراہ تھے۔

    متعلقہ تھانے کی پولیس نے اس تمام معاملے پر فی الحال اپنا موقف دینے سے گریز کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال تحقیقات کررہے ہیں کہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور کو ن سے عناصر اس میں ملوث ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل فیصل آبا د میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں عدیل اور عمان نامی دو دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ نامی ایک دہشت گر د فیصل آباد میں اور ذیشان نامی ایک دہشت گرد ساہیوال میں مقابلے میں ماراگیا تھا، شاہد اور عبد الرحمن انہی کے ساتھی تھے اور ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم کے نیٹ ورک سے تھا۔

    فیصل آباد مقابلہ


    دہشت گرد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی حیدر گیلانی کے اغوا میں بھی ملوث تھے، اور انہوں نے نے امریکی شہری وارن وائنسٹائن کو بھی اغوا کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی پولیس نے ہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا تھا۔

  • کراچی: بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہرِ قائد میں بزرگ شہری کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت کا معاملہ اور پیچیدہ ہو گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ہاتھوں زندگی سے محروم ہونے والا بزرگ شہری عبد اللہ بے گناہ ہے یا ڈاکو، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے با وجود فیصلہ نہیں ہو سکا۔

    [bs-quote quote=”پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پیچھے سے گولی ماری گئی، لیکن عبد اللہ کے سینے پر گولی کا نشان تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو پیچھے سے گولی ماری گئی جب کہ بائیک عبد اللہ چلا رہا تھا، پولیس دعوے کے مطابق گولی پیچھے بیٹھے ڈاکو کو کیوں نہیں لگی؟ مقتول کے سینے پر گولی کا نشان کیسے آیا؟

    صدر کے نبی بخش تھانے کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ شہری عبد اللہ کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، وہ مقابلے میں مارا گیا، واردات کر کے فرار ہو رہا تھا، مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    دوسری طرف عبد اللہ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار بوڑھا شخص کیسے واردات کر سکتا ہے، پولیس کے الزامات جھوٹے ہیں۔ جب کہ کراچی پولیس مبینہ مقابلے کی فوٹیج دکھا کر عبد اللہ کو اسٹریٹ کرمنل قرار دینے پر تل گئی، کہ 60 سال کا بزرگ اور دل کا مریض شخص ہی ڈاکو تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: پولیس نے 60 سالہ شخص کو مبینہ جعلی مقابلے میں مار دیا


    تاہم پولیس نے ایسے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کی ہے جو واقعے سے کئی میٹر دور لگا تھا، نہ اس میں موبائل چھیننے والے کا حلیہ دکھا نہ یہ نظر آیا کہ پولیس نے جو پیچھے سے گولی چلائی، وہ کیسے اور کسے لگی۔

    واقعے کے بعد کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں عبد اللہ ہیلمٹ پہنے اوندھے منہ پڑا ہے، اس وقت تک بزرگ شہری کا سانس بھی چل رہا تھا۔

    شہریوں کی باتوں سے اور فوٹیج میں یہی لگ رہا ہے کہ عبد اللہ کے پاس سے چھینی ہوئی کوئی چیز بر آمد نہیں ہوئی۔ گھر والوں کا کہنا ہے جس شخص کا وزن 180 کلو ہو، جو چل نہ سکتا ہو، دل کا مریض ہو وہ کیسے کسی کو لوٹ سکتا ہے۔