Tag: جعلی مقدمات

  • ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    ’’نگراں وزیراعظم کو سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہو گا‘‘

    رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی جعلی مقدمات میں قید ہیں، نگراں وزیراعظم کو اس معاملے پر بھی فوری نوٹس لینا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے نام کے اعلان کے بعد سابق وفاقی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو جعلی مقدمات میں قید سیاسی قیدیوں کے معاملے کا بھی فوری نوٹس لینا ہو گا، اس وقت ہزاروں سیاسی قیدی موجود ہیں

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمان کے اندر اور باہر سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ توقع ہے 3 ماہ میں آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائے جائیں گے، الیکشن صاف اورشفاف ہونا اس وقت ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔

    تحریک انصاف دور میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور رہنے والے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت کسی نئی مہم جوئی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

  • تحریک انصاف   کا جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کا جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اقوام متحدہ سے معاملے پر تفصیلی انکوائری کا کہا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق توہین مذہب قوانین کے استعمال اور سیاسی حریفوں پر مقدمے بنانے کے معاملے پر تحریک انصاف نے جعلی مقدمات کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے شیریں مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ انسانی حقوق نمائندے کو خط لکھا جارہا ہے۔

    جس میں جعلی مقدمے بنانے کے معاملے پر تفصیلی انکوائری کی درخواست کی جائیں گی.۔

    مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی اورمونس الہی نے مقدمات بنائے جانے کی مذمت کی ، پرویزالہی نے کہا کہ مقدمے بنانا فسطائی حکومت کی بھونڈی حرکت ہے، شریفوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

    عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر فیصل آباد کےعوام مشتعل ہوگئے اور تھانہ مدینہ ٹاؤن کے باہراحتجاج کرتے ہوئے جوابی مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست بھی جمع کرادی۔

    درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ، مریم نواز اورنوازشریف کو نامزد کیا گیا ہے۔