Tag: جعلی نمبر پلیٹ

  • سندھ کے 5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کا انکشاف

    سندھ کے 5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کا انکشاف

    کراچی : آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ کے5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنےکا نوٹس لیتے ہوئے ایسی گاڑیوں کےخلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے 5 بڑے شہروں میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑیاں چلنے کے انکشاف کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لے لیا۔

    آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد، میرپور خاص اور ڈی آئی جی سکھر ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو خط لکھا۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ بڑی تعداد میں سڑک پر جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں،مجاز اتھارٹی نے صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے۔

    آئی جی سندھ نے ایسی گاڑیوں کے خلاف بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام گاڑیوں کو ضبط کرکے قانون کے مطابق مقدمات درج کئے جائیں گے۔

  • خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے

    خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے

    لاہور: خبردار، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ اب آپ کو بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے، اب ایسا کرنے والے پر مقدمہ درج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی، بوگس اور نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر چالان کی بجائے اب شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق مقدمات موٹر وہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہوں گے، بوگس، نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو 2 سال قید، اور 2 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

    منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ مینوفیکچررز کو ایک سال قید اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جب کہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن پیر سے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نوسرباز کو غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس لگانے کا شوق حوالات لے گیا ہے، ٹول ٹیکس اور ناکے سے بچنے کے لیے نوسرباز نے غیر قانونی گرین نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

    جب ملزم کو پکڑ لیا گیا تو وہ شرمندہ ہونے کی بجائے وارڈن کو ڈراتا دھمکاتا رہا، تاہم ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی کے مطابق رواں ماہ ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹ ختم کر کے ای پیمنٹ سسٹم شروع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ای پیمنٹ سسٹم ایک ماہ میں شروع کر دیا جائے گا۔

  • کراچی: جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی کو پولیس اسکارٹ فراہم کر دیا گیا

    کراچی: جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی کو پولیس اسکارٹ فراہم کر دیا گیا

    کراچی: شہر قائد میں جعلی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی کو پولیس اسکارٹ فراہم کر دیا گیا، گاڑی پر1995 کی گاڑی کی نمبر پلیٹ لگائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی نمبرپلیٹ کی حامل گاڑی کو پولیس اسکارٹ فراہم کردیا گیا، جعلی نمبرپلیٹ والی گاڑی دن دہاڑے سڑکوں پر رواں دواں ہے، گاڑی پر 1995 کی گاڑی کی نمبر پلیٹ لگی ہے۔

    اے آروائی نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے تفصیلات طلب کرلیں۔ مراد علی شاہ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی سے اسکارٹ واپس لینے کی بھی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب سرکاری اعداد وشمار کے مطابق تقریباََ 2 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو سرکاری نمبر پلیٹ نہیں ملیں سرکاری نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن تاحال وہ سرکاری نمبر پلیٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

    فینسی نمبر پلیٹ : رکن اسمبلی اور سابق آئی جی سندھ کی گاڑیاں روک لی گئیں

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پولیس نے وزیر کے نام والی لینڈ کروزر پکڑی تھی، رکن سندھ اسمبلی کو بھی گاڑی پر ہاتھ سے لکھی سرکاری نمبر پلیٹ ہونے اور سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فینسی نمبر پلیٹ پر روک لیا گیا تھا۔

  • عدالتی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا نوجوان پولیس سے نہیں بچ سکا

    عدالتی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی چلانے والا نوجوان پولیس سے نہیں بچ سکا

    کراچی: اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا لگا کر کلفٹن میں گاڑی چلانے والا نوجوان دھر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں پولیس کو بے وقوف بنانا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے اسے گاڑی پر اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا لگانے پر پکڑ لیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر جعلی نیم پلیٹ اور جھنڈے چند روپوں میں بکنے لگے ہیں۔

    پولیس نے عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کالے شیشوں والی کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار چلانے والے نوجوان نے شیشہ اتار کر پولیس کو غصہ دکھایا اور گاڑی دوڑا دی۔

    تاہم بن قاسم پارک کے قریب پولیس نے گاڑی کو روک لیا، گاڑی پر اہم عدالتی نمبر پلیٹ اور پاکستانی جھنڈا بھی لگا ہوا تھا۔

    نوجوان نے پکڑے جانے پر کہا کہ نہ میں وکیل ہوں نہ میرا تعلق عدالت سے ہے، جعلی نیم پلیٹ اس لیے لگائی کہ اس نیم پلیٹ کو دیکھ کر پولیس نہیں روکتی۔

    یہ بھی پڑھیں:  فینسی نمبر پلیٹ : رکن اسمبلی اور سابق آئی جی سندھ کی گاڑیاں روک لی گئیں

    نوجوان کا کہنا تھا کہ اس نے پلازہ سے 1200 روپے میں یہ نیم پلیٹ خریدی۔ بعد ازاں پولیس نے نوجوان کی گاڑی کی نیم پلیٹ، کالے شیشے اور جھنڈا اتار لیا۔

    یاد رہے کہ فروری میں کلفٹن کے علاقے سے منسٹر کے نام والی ایک لینڈ کروزر پکڑی گئی تھی، جب کہ ایک رکن سندھ اسمبلی کو بھی گاڑی پر ہاتھ سے لکھی سرکاری نمبر پلیٹ، اور سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو فینسی نمبر پلیٹ پر روکا گیا تھا۔