Tag: جعلی نوٹ

  • کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والا نوسر باز پکڑا گیا

    کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والا نوسر باز پکڑا گیا

    کراچی میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے والے مبینہ نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے واٹر پمپ میں جعلی نوٹ سے جوتے خریدنے کی کوشش کرنے والے نوسرباز کو دکاندار نے پکڑ لیا۔

    واٹر پمپ کے قریب مارکیٹ میں جعلی نوٹ چلانے کی کوشش کی گئی، گاہک جوتے لینے آیا تو دکاندار نے کہا نوٹ جعلی ہے جب اس نے دوسرا نوٹ نکالا تو وہ بھی جعلی تھا۔

    نوسرباز نے بتایا کہ میرا نام شان عرف محمد شریف ہے کل سے میری شادی شروع ہے میں جوتے اور دیگر چیزیں خریدنے کے لیے آیا تھا، میڈیسن کا کام کرتا ہے۔

    دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ اس سے پہلے بھی نوسرباز کو مارکیٹ میں دیکھ چکے ہیں اور اسے پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ظالموں نے زکوٰۃ کے نام پر غریب کو لوٹ لیا

    ظالموں نے زکوٰۃ کے نام پر غریب کو لوٹ لیا

    پشاور: ظالموں نے ایک غریب شخص پر بھی رحم نہ کھایا، اور زکوٰۃ کے نام پر اسے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں سر پر تھال رکھ کر دس روپے والا ڈونٹ بیچنے والے ایک غریب محنت کش کو بھی بے حس نوسربازوں نے نہ چھوڑا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جو پشاور کے ایک غریب شخص کی ہے، نوسربازوں نے انھیں زکوٰۃ کے نام پر 5 ہزار کا جعلی نوٹ تھمایا اور 4 ہزار روپے واپس لے کر چلے گئے۔

    نوسربازوں کے نئے لیکن نہایت بے حسی پر مبنی طریقہ واردات نے لوگوں کے دل دکھا دیے، معلوم ہوا کہ پشاور کے سول کوارٹر میں ڈونٹ بیچنے کے لیے جانے والے ایک شہری کو سڑک پر ایک چمچماتی گاڑی میں بیٹھے نوسربازوں نے زکوٰۃ کے نام پر ٹھگ لیا۔

    گاڑی میں سوار شخص نے غریب محنت کش سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ زکوٰۃ لینے کا اہل ہے، جواب میں ہاں میں پا کر اس نے پانچ ہزار کا نوٹ نکال کر کہا کہ اس نے ایک ہزار روپے زکوٰۃ دینی ہے، اگر چار ہزار آپ کے پاس ہیں تو یہ نوٹ لے کر مجھے باقی واپس کردو۔

    سادہ لوح محنت کش نے نوٹ رکھ کر چار ہزار واپس کر دیے، بعد ازاں ایک دکان دار کو نوٹ دکھایا تو جعلی نکلا۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں غریب محنت کش نے جعلی نوٹ دکھاتے ہوئے فریاد کی کہ میں دن میں بہ مشکل تین سے چار سو روپے کماتا ہوں، چار ہزار کا نقصان مہینے میں بھی پورا نہیں کر سکتا۔

    بے بس سادہ لوح شہری کو ویڈیو میں نوسربازوں کو بد دعائیں دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

  • جعلی نوٹ چھاپنے والا ایشیائی گروہ گرفتار، لاکھوں درہم مالیت کی جعلی کرنسی ضبط

    جعلی نوٹ چھاپنے والا ایشیائی گروہ گرفتار، لاکھوں درہم مالیت کی جعلی کرنسی ضبط

    ابوظبی : اماراتی پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے اور مارکیٹ میں پھیلانے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوان کی پولیس نے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف شہریت کے حامل افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے اور مارکیٹ میں پھیلانے والے گینگ کو گرفتار کرکے 1 لاکھ 32 ہزار درہم مالیت جعلی نوٹ اور ایک ہزار درہم مالیت کی بینک اسٹیمپ ضبط کرلی ہے۔

    پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 10 ہزار 280 کویتی دینار، 72 ہزار 752 ترکمانستان سمیت کئی ممالک کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق ایشیاء کے مختلف ممالک سے ہے، جنہیں پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے ام القیوان پبلک پراسیکیوشن کے سامنے پیش کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو بڑے اداروں کے نام سے جھوٹے نقد انعام کے جھوٹے فون کالز کرکے لوٹتے تھے۔

    مزید پڑھیں : ابوظبی میں فون پر انعام کی لالچ دینے اور رقم بٹورنے والا ایشیائی گروہ

    ابوظبی پولیس کے کرائم انوسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عمران احمد المذروری کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ گینگ مختلف اپارٹمنٹس سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔

    عمران احمد المذروری کا کہنا تھا کہ ایک گینگ صارفین کو فون کالز کرتا تھا جبکہ دیگر گروہ پیسوں کی منتقلی کے معاملات دیکھتے تھے۔

  • جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائیگی،سعید احمد

    جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائیگی،سعید احمد

    لاہور:اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر سعید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا اسٹیٹ بنک سے قرضے لینے کا رجحان کم ہوا ہے، عالمی اداروں سے کم شرح سود پر قرض لے کر مہنگے مقامی قرضے اتارے جا رہے ہیں۔

    جعلی نوٹوں کیخلاف آگاہی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بنک سعید احمد کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے جعلی اور بوسیدہ نوٹ ختم کئے جاسکیں، اس حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا اسٹیٹ بنک سے قرضے لینے کا رحجان کم ہوا ہے، جس کی وجہ عالمی قرضوں کی شرح سود کم ہونا ہے، اب عالمی اداروں سے کم شرح سود پر قرض لے کر مہنگے مقامی قرضے اتارے جا رہے ہیں۔

    اس موقع پر پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم ڈی مصباح تونیو نے کہا کہ پلاسٹک چپ والے ای پاسپورٹ متعارف کرائے جا رہے ہیں جس سے جعل سازی میں کمی آئی گی۔

    پاکستان سکیورٹی پرنٹنگ پریس سے چھپنے والے بیلٹ پیپرز پر کوئی انگلی نہیں اٹھائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہالوگرام کرنسی نوٹ متعارف کرائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی نوٹ برطانیہ اور امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے مقابلے میں معیار کے لحاظ سے کم نہیں ہیں۔