Tag: جعلی نکاح نامہ

  • جعلی نکاح ناموں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

    جعلی نکاح ناموں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف

    لاہور: پنجاب کے دل لاہور میں جعلی نکاح نامے بنا کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، گروہ میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک ایسے گروہ کا پتا چلا ہے جو شہریوں کے نام سے جعلی نکاح نامے بنا کر ان سے لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔

    لاہور کے ایک شہری محمد قاسم نے محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے اسے ٹھگنے کی کوشش کی۔

    شکایت پر مبنی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ جعلی نکاح ناموں کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورنے والے گروہ میں سرکاری ملازمین، سیکریٹری یونین کونسل اور دیگر افسران بھی ملوث ہیں۔

    درخواست گزار محمد قاسم نے کہا کہ افسران و ملازمین نے ان کی دوسری شادی کے نکاح نامے میں رد و بدل کی، اس رد و بدل کے ذریعے ان سے دس لاکھ روپے اور جائیداد قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    شہری نے درخواست میں الزام لگایا کہ یو سی 44 کے سیکریٹری نے ان کی دوسری بیوی کے ساتھ مل کر ان کے نکاح نامے میں ٹمپرنگ کی ہے۔

    مجھے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا گیا، اداکارہ میرا


    شہری محمد قاسم نے درخواست میں کہا کہ لاکھوں روپے اور میری جائیداد بٹورنے کی کوشش میں ملوث افراد کے خلاف اینٹی کرپشن کو درخواست بھی دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

    ڈی جی محکمہ اینٹی کرپشن کو دی جانے والی درخواست میں شہری کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مذکوہ گروہ میں نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مجھے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا گیا، اداکارہ میرا

    مجھے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا گیا، اداکارہ میرا

    لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عتیق الرحمان نے انہیں بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا ہے، پوری امید ہے کہ تکذیب نکاح کیس میں عدالت سے انصاف ملے گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نت نئے انداز میں عدالت میں پیش ہونے والی میرا تکذیب نکاح کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اداکارہ میرا نے گلابی انگلش بولنے سے پرہیز کیا اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔

    کالاچشمہ، چادر اور مخملی لانگ کوٹ زیب تن کیے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سستی شہرت کیلئے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ میری جعلی ویڈیوز بنائی گئی تھیں۔


    مزید پڑھیں: عدالت میں پیشی پراداکارہ میرا کی ادائیں اورگلابی انگریزی


    اس موقع پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایا، میری مؤکلہ اداکارہ میرا کو قانون کے مطابق شادی کرنے کا پورا حق حاصل ہے، عدالت نے عتیق الرحمان کے وکیل کو آٹھ نومبر کو طلب کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔