Tag: جعلی ویزے

  • جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام ، 2 مسافر گرفتار

    فیصل آباد: فیصل آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی جعلی ویزے پر کینیڈا جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی ویزوں پر کینیڈا جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    منڈی بہاؤالدین کا رہائشی نواز اور سرگودھا کا احمد شیر فیصل آباد ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہےتھے۔

    ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پاسپورٹس کی چیکنگ کے دوران دونوں مسافروں کے ویزے جعلی پائے گئے۔

    ایف آئی اے عملے نے ملزمان نواز اور احمد شیر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کرنے اور جعلی ویزے فراہم کرنے والے ایجنٹوں کی نشاندہی کے سلسلے میں تفتیش کے لئے ایف آئی اے سرکل دفتر منتقل کر دیا ہے۔

    یاد رہے چند ماہ قبل ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرے پر جانے والے 4 مسافروں سے جعلی ویزے برآمد کرلئے تھے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فلائٹ نمبر ER801 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے، دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھونیا کے جعلی ویزے برآمد کئے۔

  • 7 ماہ کے دوران امیگریشن کی جانب سے جعلی ویزوں کے 27 کیسز کا سراغ لگایا گیا

    7 ماہ کے دوران امیگریشن کی جانب سے جعلی ویزوں کے 27 کیسز کا سراغ لگایا گیا

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن اینڈ اینٹی ہیومن اسمگلنگ نے رواں برس 7 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان 7 ماہ کے دوران امیگریشن کی جانب سے جعلی ویزوں کے 27 کیسز کا سراغ لگایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق امیگریشن اہلکاروں نے 27 جعلی پاسپورٹس کے حامل افراد کی بیرون ملک روانگی کو ناکام بنایا، بیرون ملک سے آنے والے 86 مسافروں کو مختلف وجوہ پر پاکستان میں داخلے سے روکا گیا۔

    مختلف جرائم اور جعلی دستایزات کے الزام میں بیرون ملک سے ڈی پورٹ 9907 افراد سے متعلق تحقیقات کی گئیں، اور بیرون ملک سے آنے والے 351 مسافروں کو پاکستان میں داخلے کے لینڈنگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ سفری دستاویزات اور بغیر ویزا مسافروں کو لانے والی ایئرلائنز پر 1 کروڑ 35 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن سی پورٹ پر 2 تجارتی جہازوں پر بھی 15 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا۔

    جرمانہ جہاز پر موجود افراد کو عملے کا رکن بنا کر لانے کے باعث لگایا گیا، جب کہ 2023 میں ایسے کیسز میں 16 جہازوں پر ڈھائی کروڑ کا جرمانہ کیا گیا۔

  • جعلی اسٹڈی ویزے دینے والا پکڑا گیا

    جعلی اسٹڈی ویزے دینے والا پکڑا گیا

    کراچی: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں جعلی اسٹڈی ویزے دینے والے اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب ایک کارروائی میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے حسنین نور نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جو ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا۔

    ملزم 2021 سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کو مطلوب تھا، اس نے متعدد شہریوں کو قبرص کے جعلی اسٹڈی ویزے دیے، اور بیرون ملک یونیورسٹیوں کے جعلی لیٹرز بنانے میں بھی ملوث رہا، ملزم نے متاثرین سے 19 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

    حسنین نور کے دیے جعلی ویزوں کی بنیاد پر 3 شہریوں کو 2021 میں فلائٹ سے آف لوڈ کیا گیا تھا، تب سے اس کی گرفتاری کے لیے متعدد چھاپے مارے گئے۔ ایف آئی اے نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    جعلی ویزے پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نائیجیریا اور سعودی عرب سے واپس آنے والے مسافر کو کراچی امیگریشن پر گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ملزم نعیم اختر کے پاسپورٹ کے ویزا صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصلی ویزے پر نائیجیریا گیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے نائجیریا میں ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا لیکر اٹلی جانے کی کوشش کی، ملزم نے 22 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ویزا ہونے پر ملزم نائجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا، سعودی عرب پہنچنے پر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • جعلی ویزوں والے خبردار، آسٹریلوی پولیس سے ملنے والے جدید آلات کا استعمال شروع

    جعلی ویزوں والے خبردار، آسٹریلوی پولیس سے ملنے والے جدید آلات کا استعمال شروع

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کو جدید آلات سے لیس کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بارڈر سیکیورٹی کو محفوظ بنانے، جعلی ویزے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے ایمیگریشن جدید ترین آلات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ایف آئی اے ایمیگریشن کراچی کو 17 عدد جدید آلات کا تحفہ دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر میگنیفائر، الٹرا وائلٹ ریڈیئیشن لائٹ اور سیکیورٹی لیمنیٹ ویریفائر کے ذریعے پاسپورٹ اور ویزے کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

    جدید آلات کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور ویزے کے حامل مسافروں کی نشان دہی ممکن ہو سکے گی، ان آلات کے ساتھ انٹرنیشنل ڈپارچر اور ارائیول پر ایف آئی اے کے عملے نے کام شروع کر دیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن محمد راشد بھٹی کے مطابق گزشتہ دنوں آسٹریلین فیڈرل پولیس کے دورہ کراچی کے موقع پر ایف آئی اے کو یہ جدید آلات بطور تحفہ دیے گئے تھے۔

  • جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافر  گرفتار

    جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن نے کارروائی کی ، جعلی ویزے پر ترکی اور پولینڈ جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ابراہیم نامی مسافر ابراہیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول جانا چاہ رہا تھا ، جب ایف آئی اے امیگریشن نے سفری دستاویز اور ویزا چیک کیا تو جعلی نکلے۔

    ایف آئی اے کی دوسری کارروائی میں پولینڈ جانیوالے تنویر احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم دوحہ براستہ پولینڈ جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے مسافر کا پاسپورٹ چیک کیا تو پاسپورٹ پر موجود ویزا جعلی نکلا۔

    ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

    گذشتہ ماہ ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا تھا۔

    مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے  جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر جرمنی جانے والے مسافرکو گرفتار کرلیا۔

    مسافرقیصر منیر قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر605کے ذریعے دوحہ بذریعہ جرمنی جانا چاہ رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستایزات چیک کئے تو جرمنی کا ویزا جعلی نکلا۔


    اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف بلوچ نے بتایا کہ مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے نے گذشتہ روز بھی کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے جعلی دستاویزات پر مسافر کو گرفتار کیا تھا ،مسافر جعلی پاسپورٹ ، ورک ویزہ پر بیلجیئم جانا چاہتا تھا، مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔