Tag: جعلی ٹکٹ

  • بنگلہ دیش میں پاکستانی اسٹار کرکٹر کو واپسی کا جعلی ٹکٹ دیدیا گیا

    بنگلہ دیش میں پاکستانی اسٹار کرکٹر کو واپسی کا جعلی ٹکٹ دیدیا گیا

    قومی کرکٹر محمد حارث کے بعد بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کےلیے جانے والے ایک اور پاکستانی کرکٹر ڈھاکہ میں پھنس گئے۔

    پاکستان کے جارح مزاج بیٹر خواجہ محمد نافع کو بنگلہ دیش میں مشکلات کا سامنا ہے، انھیں واپسی کے لیے جعلی ٹکٹ دیا گیا جس کے باعث وہ پاکستان واپس نہ آسکے، پاکستان واپس جانے کے لیے جو ٹکٹ دیا گیا وہ جعلی ہونے کے باعث فلائٹ میں سوار نہ ہوسکے۔

    خواجہ نافع ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹر کو بی پی ایل فرنچائز نے اب تک پوری رقم کی ادائیگی بھی نہیں کی ہے۔

    ذرائع نے بتایاکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فرنچائز حکام نے ہی جعلی ٹکٹ دیا، جب خواجہ نافنے جواب طلب کیا تو انھیں مناسب جواب بھی نہیں دیا جارہا جس کی وجہ سے وہ ایئرپورٹ پر رکے رہے۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے گئے پاکستانی کرکٹر محمد حارث سمیت کئی غیر ملکی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گئے تھے۔

    بی پی ایل میں ٹیم دربار راج شاہی کی نمائندگی کرنے والے محمد حارث سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم کی جانب سے واپسی کے ٹکٹ سمیت مہمان کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔

    محمد حارث نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا تھا اور پی سی بی اس حوالے سے بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں تھا جس کے بعد حارث کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی۔

  • سکھر:جیتو پاکستان کی جعلی ٹکٹ فروخت کر نے والا گروہ گرفتار

    سکھر:جیتو پاکستان کی جعلی ٹکٹ فروخت کر نے والا گروہ گرفتار

    سکھر: اے آر وائی ڈجیٹل نیٹ ورک کے مقبول ترین پروگرام جیتو پاکستان کے جعلی ٹکٹ فروخت کر نے والا نوسر باز گروہ پرانہ سکھر سے اے آر وائی نیوز سکھر کی ٹیم کی نشاندہی پر پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔

     مذکورہ گروہ معصوم لوگوں کو جیتو پاکستان کے پروگرام میں جانے کے جعلی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا اور زیادہ ٹکٹ خریدنے پر انکو مختلف انعامات بھی موقع پر دیئے جاتے تھے۔

     سکھر کے شہریوں کی شکایت پر اے آر وائی نیوز سکھر کی ٹیم نے تحقیقات کر نے کے بعد پولیس کی مدد سے ان نو سر بازووں کے گروپ کو گرفتار کروا لیا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

     اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جیتو پاکستان کے پروگرام کی ٹکٹ فروخت نہیں ہوتیں بلکے اس پراگرام میں شرکت نے کے صرف دو طریقے ہیں۔

     جن میں سہولت بازار سے خریداری اورکال سنٹر پر کال کر نے کی صورت میں خوش نصیب افراد کے نام قرا اندازی میں نلتے ہیں جن کو اے آر وائی کی ٹیم خود کال کر کے اس پروگرا م میں مدعو کر تی ہے لہٰذا کسی بھی قسم کے دھوکے بازوں اور نو سربازوں سے ٹکٹ یا پاس خریدنے سے عوام اجتناب کرے۔