Tag: جعلی پاسپورٹ

  • پاسپورٹ پر جعلی جائے پیدائش لکھوا کر عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار

    پاسپورٹ پر جعلی جائے پیدائش لکھوا کر عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار

    کراچی: پاسپورٹ پر جعلی جائے پیدائش لکھوانے والے مسافر کی عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گداگروں کے خلاف ایف آئی اے امیگریشن کا کریک ڈاؤن جاری ہے، کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں عمرے کی آڑ میں غیر قانونی سفر کرنے والا مسافر گرفتار کر لیا گیا۔

    مسافر کی شناخت محمد مزمل کے نام سے ہوئی ہے، جس کے پاسپورٹ پر درج معلومات جعلی تھیں، ملزم نے جعلی جائے پیدائش درج کی ہوئی تھی، معلوم ہوا کہ اس کی جائے پیدائش لودھراں ہے جب کہ اس نے جائے پیدائش سرگودھا ظاہر کر کے عمرہ ویزا حاصل کیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم عمرے کی آڑ میں سعودی عرب ملازمت کے غرض سے جا رہا تھا، اس نے اس مقصد کے لیے بہاولپور کے رہائشی عاشر نامی ایجنٹ سے ڈیل 3 لاکھ 50 ہزار روپے میں طے کی۔

    سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

    ڈیل کے تحت ملزم کو سعودی عرب پہنچنے پر اقامہ ملنا تھا، گرفتار مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا

    کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا

    کراچی: نائجیریا سے کسی اور کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگا کر پاکستان لوٹنے والا شہری ایئرپورٹ ہی پر پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں نائجیریا سے آنے والے حامد سفیر نامی مسافر کو گرفتار کر لیا۔

    مسافر حامد سفیر بین الااقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا، تاہم پکڑے جانے کے بعد انکشاف ہوا کہ ملزم کا اصل نام قیصر شہباز ہے اور اس کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے حامد سفیر کے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کر کے اپنی تصویر لگائی تھی، مذکورہ پاسپورٹ پر بارسلونا کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی اور بیرون ملک روانگی کی بھی جعلی اسٹمپ لگی تھی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اپنے پاسپورٹ پر پاکستان سے یو اے ای گیا تھا، جہاں سے اس نے ٹمپرڈ پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی، ملزم نے ایجنٹ سے بھاری رقم کے عوض مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

    ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بحرین: ایشیائی جوڑے کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنا مہنگا پڑ گیا

    بحرین: ایشیائی جوڑے کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنا مہنگا پڑ گیا

    بحرین میں جعلی پاسپورٹ سے سفر کرنے پر ایشیائی جوڑے کو سخت سنادی گئی، دونوں میاں بیوی کو جیل بھیج دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک ایشیائی جوڑے کو جعلی پاسپورٹ کے ذریعے بحرین میں داخل ہونے پر تین تین سال قید اور فوری ملک بدری کی سزا سنائی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایشیائی جوڑا ملائیشیا سے درست پاسپورٹ لے کر متحدہ عرب امارات پہنچا تھا، جو دراصل ان کے نہیں بلکہ کسی اور کے تھے۔

    ایشیائی جوڑا پاسپورٹ پر موجود تصاویر سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا تھا، کیونکہ ظاہری شکل میں ان کی خصوصیات میں زیادہ فرق نہیں تھا۔

    بحرین کے ایئرپورٹ پر پاسپورٹ پر باضابطہ طور پر مہر لگائی گئی، اور دونوں مدعا علیہ مملکت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ایشیائی جوڑا اسی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آبائی ملک واپس آنے سے پہلے تین دن تک بحرین میں قیام پذیر رہا، مگر اس بار ایئرپورٹ کے عملے کو کچھ شک تھا، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آیا وہ اپنے پاسپورٹ کے حقیقی حاملین نہیں ہیں۔

    جوڑے کی جانب سے بحرین میں داخل ہونے کے لیے دیگر نقلی شناختوں کا بھی اعتراف کیا گیا۔ گرفتار کئے گئے جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے سن رکھا تھا کہ ان کے ملک کا پاسپورٹ انکے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، دونوں کو گرفتار کر کے مقدمے کے لیے جیل روانہ کردیا گیا ہے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے کی کوشش، 5 افغان مسافر گرفتار

    کراچی: ایف آئی انے جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے 5 افغان مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

    ابراہیم، عثمان نقیب اللہ و دیگر پرواز نمبر EK637 سے برطانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ جعلی نکلے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کر دیا گیا۔

    یاد رہے کہ 7 فروری کو بھی ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر 2 افغان بھائیوں کو آف لوڈ کر دیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 637 کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جا رہے تھے۔

    کسی بھی افغانی کو پاکستانی ویزا جاری نہ کرنے کی ہدایت

    ایف آئی اے ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان نے انکشاف کیا کہ 30 نومبر کو وہ اسلام آباد آئے تھے اور جعل سازی کے ذریعے NICOPS حاصل کیے تھے۔

  • جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر گرفتار

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والے افغان مسافر کو ایئرپورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر برطانیہ جانے والا افغان مسافر آف لوڈ کردیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جہانزیب شانورے نامی افغان مسافر نے پشاور سے لندن سفر کے لیے پاسپورٹ دکھایا، شک کی بنا پر امیگریشن مسافرکو شفٹ انچارج کے پاس ریفر کیا گیا۔

    شفٹ انچارج سلمیٰ جان نے ملزم کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافر کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • دبئی میں جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا جدید طریقہ متعارف

    دبئی میں جعلی پاسپورٹ پکڑنے کا جدید طریقہ متعارف

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں جعلی پاسپورٹ کو پکڑنے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا گیا، حکام نے کہا ہے جعلی دستاویزات پر یہاں آنے والا تو واپس بھیجا جائے گا لیکن یہاں سے باہر جانے والے کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جعلی پاسپورٹ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت جعل سازی کے مرتکب شخص کی تاحیات متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ جعلی دستاویزات کو جانچ پڑتال کے لیے جدید آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

    passport-post-1

    خیلج ٹائمز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل محمد عاقل نے بتایا کہ جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کی روک تھام کے لیے اب امارات جانے والوں کو پہلی مرتبہ 1700 سے زائد تربیت یافتہ عملے کا سامنا ہوگا جو پہلی ڈیسک پر موجود ہوں گے اور مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کریں گے جس کے لیے ’’ریٹرو چیک‘‘ نامی مشین استعمال کی جائے گی۔

    ڈائریکٹر آف ڈاکیومنٹ ایگزامنیشن سینٹر محمد عاقل النجر کا کہنا تھا کہ ریٹرو نامی یہ مشین تین طرح سے کام کرے گی اس میں موجود الٹرا وائلنٹ شعاع، ٹرانسمیٹڈ شعاع اور میگنی فائر خصوصیات کے باعث فرنٹ ڈیسک پر موجود اہلکار 70 فی صد تک پاسپورٹ کی درست جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔

    اگر فرنٹ لائن ڈیسک آفیسر مسافر کے پاسپورٹ کے جعلی ہونے کے حوالے سے کسی شبے میں مبتلا ہوں تو ایسے پاسپورٹ کو دوسری ڈیسک کی جانب بھیج دیا جاتا ہے جہاں ان کا دوبارہ باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

    دوسری ڈیسک پر جانچ پڑتال کے بعد یہ پاسپورٹ تیسری اور مرکزی ڈیسک پہنچائے جاتے ہیں جہاں ایک ماہر اہلکار پاسپورٹ کے بیک گراؤنڈ، پرنٹنگ، مہریں اور دستخط وغیرہ کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لے کر پاسپورٹ کے اصلی یا جعلی ہونے کا فیصلہ کرتا ہے۔

    محمد عاقل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 1069 جعلی پاسپورٹ پکڑے گئے دبئی جیسے شہر میں بین الاقوامی تقریبات ہوتی رہتی ہیں جس میں شرکت کے لیے ہجوم کے ہجوم دبئی میں داخل ہوتے ہیں جن کی جانچ پڑتال مشکل ہوجاتی تھی تاہم ریٹروچیک مشین کی وجہ سے جعلی پاسپورٹ کو پکڑنے میں آسانی ہوئی ہے۔

    عاقل احمد النجر کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ پر دبئی میں داخلے کی کوشش کرنے والوں کو یو اے ای میں تاحیات داخلے کی پابندی لگا کر واپس لوٹا دیا جائے گا جب کہ متحدہ امارات میں موجود شخص باہر جاتے ہوئے اگر جعلی پاسپورٹ پر پکڑا گیا تو اسے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا اور اماراتی قانون کے مطابق اسے سزا دی جائے گی۔

    ڈائریکٹر آف ڈاکیومنٹ ایگزامنیشن سینٹر کے بیان کی ویڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں