Tag: جعلی پاسپورٹس

  • جعلی پاسپورٹس اور ویزے بیرون ملک منتقل کرنیوالا مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹس اور ویزے بیرون ملک منتقل کرنیوالا مسافر گرفتار

    کراچی : لاہور ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹس اور ویزے بیرون ملک منتقل کرنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس اور ویزے بیرون ملک منتقل کرنیوالے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار مسافر محمد اظہر بین الاقوامی پرواز سے شارجہ جارہا تھا، دوران امیگریشن اٹلی کے 3، فرانس ،پرتگال کے2،2جعلی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔

    ملزم نے عثمان نے نعمان نامی ایجنٹس کےذریعےجعلی دستاویزبیرون ملک منتقلی کی کوشش کی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جعلی دستاویز پر یو اے ای میں پہلے سے موجود مسافروں نے یورپ ، اٹلی اور فرانس جانا تھا۔

    یاد رہے ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا ، مسافر محمد اظہر پاکستانی پاسپورٹ پر ملاوی سفر کررہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر سینیگال اور انڈونیشیا کے ویزا اسٹیکرز جعلی تھے، مسافر ملاوی میں ورک، ریزیڈنٹ ویزہ حاصل کرنا چاہتا تھا اور ملاوی میں سلیم نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، ایجنٹ نے 10 ہزار ڈالر کے عوض ویزہ دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

  • جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کا واقعہ

    جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ کا واقعہ

    کراچی: جعلی پاسپورٹس پر برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والی خواتین اور بچوں کو پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر خواتین اور بچوں کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون کو 5 بچوں سمیت آف لوڈ کیا، بچوں کی عمریں 10 سے 18 سال کے درمیان ہیں، یہ مسافر افغان پاسپورٹس پر برطانیہ جا رہے تھے۔

    مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے افغان پاسپورٹ مشتبہ پائے گئے تھے، مسافر غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کر کے پاکستان داخل ہوئے تھے۔

    ایف آئی اے حکام نے کہا کہ مسافروں کا پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے ایجنٹ سے مذکورہ افغان پاسپورٹ حاصل کیے۔ افغان قونصلیٹ کی جانب سے بھی مسافروں کے پاسپورٹس کو جعلی قرار دیا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • جعلی پاسپورٹس، وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانیوالے 3 مسافر گرفتار

    جعلی پاسپورٹس، وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانیوالے 3 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی پاسپورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا۔

      ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں علی رضا، محمد سلیم اور محسن بشیر شامل ہیں ملزمان فلائٹ نمبر FZ334 کے ذریعے وزٹ ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر تھائی لینڈ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، بعد ازاں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔