Tag: جعلی پولیس اہلکار

  • عمان: جعلی پولیس اہلکار کے ساتھ حکام نے کیا کیا؟

    عمان: جعلی پولیس اہلکار کے ساتھ حکام نے کیا کیا؟

    مسقط میں جعلی پولیس آفیسر کا روپ دھارنے والے شخص کو پکڑ کر حکام نے سبق سکھا دیا جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

    رائل عمان پولیس نے بتایا کہ البرائمی گورنریٹ پولیس کمانڈ نے ایک شخص کو پولیس افسر کا روپ دھارنے، ایک غیر ملکی کو دھوکہ دینے اور اس سے رقم چرانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    غیرملکی کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار شخص سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے، رائل عمان پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔

    عمان اپنے ملک میں غیرملکی سیاحوں کی آمد بڑھانے کا خواہشمند ہے اور حال ہی میں اس نے کروز مسافروں کے لیے 10 دن کے فری ویزے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ عمان، جزیرہ نما عرب میں واقع ایک ملک ہے اور اپنے شاندار مناظر، بھرپور ثقافتی ورثے اور خوش آئند ماحول کے لیے مشہور ہے۔

    ملک کی معیشت بنیادی طور پر اس کے تیل اور گیس کے ذخائر سے چلتی ہے لیکن وہ ان قدرتی وسائل پر اپنا انحصار کم کرنے کے لیے اپنی معیشت کو متنوع بنا رہا ہے۔

    سیاحت، خاص طور پر ماحولیاتی سیاحت، عمان کی معیشت میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھری ہے جو اپنے قدیم ساحلوں، شاندار پہاڑوں اور قدیم تاریخی مقامات کے ساتھ زائرین کو راغب کرتی ہے۔

    عمان میں تیل اور گیس، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں کام کرنے والے تارکین وطن کی ایک قابل ذکر تعداد ہے۔

    ملک کے کثیر الثقافتی ماحول نے اس کے ثقافتی ورثے کو تقویت بخشی ہے، جس میں عرب، فارسی اور ہندوستانی روایات کی آمیزش ہے۔ عمان کا ثقافتی ورثہ اس کے قدیم قلعوں، روایتی سوکوں اور متحرک تہواروں سے ظاہر ہوتا ہے۔

  • ٹک ٹاک کا جنون جعلی پولیس اہلکار اور جعلی صحافی کو جیل کی سلاخوں تک لے گیا

    ٹک ٹاک کا جنون جعلی پولیس اہلکار اور جعلی صحافی کو جیل کی سلاخوں تک لے گیا

    کراچی : پولیس یونیفارم میں خود کو صحافی ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے نوسر باز کوگرفتارکرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کا جنون جعلی پولیس اہلکار اور جعلی صحافی کو جیل کی سلاخوں تک لے گیا، الفلاح پولیس نے نوسرباز عاطف جمال عرف وکی بابو کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے کہا کہ ملزم پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا، ملزم ویڈیوز میں خود کو پولیس اہلکار ظاہرکرتا تھا۔

    کئی ویڈیوز میں ملزم خود کو صحافی بھی ظاہر کرتا تھا، ملزم کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    توحید رحمان نے کہا کہ ملزم ویڈیوز میں ظاہر کرتا تھا جیسے تھانے میں بیٹھ کر کام کررہا ہو، ویڈیوز میں ملزم کو کسی اسپاٹ پر ایزلائیو دیتے دیکھا جاسکتا ہے نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے

    جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے

    کراچی : جعلی پولیس اہلکار نوٹوں کے ہار بنانے والے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لے اڑے، واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ پاکستان پر مبینہ جعلی پولیس اہلکاروں نے بڑی واردات کی اور قصور کے شہری سے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    واقعے کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ، جس میں مدعی رمضان نے بتایا کہ قصور کا رہائشی ہوں ، شادی بیاہ میں نوٹوں کےہارکا کام کرتا ہوں اور کاروباری سلسلےمیں کل نئےنوٹ لینے میٹھادر پہنچا تھا۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ 78لاکھ روپے کے 10والے نوٹ13 بوروں میں پیک تھے،م کرائے پر سوزوکی لی اور تمام بورے پیچھے رکھ دیئے۔

    اس دوران سہراب گوٹھ اڈے کی جانب جاتے ہوئے شاہراہ پاکستان پر روکا گیا اور ملزمان نے خود کو پولیس ظاہر کر کے شاہراہ پاکستان پر نوٹوں کے بورے چھینے۔

  • شہرقائد میں جعلی پولیس والا گرفتار

    شہرقائد میں جعلی پولیس والا گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شہری پر تشدد کرنے والا شخص جعلی پولیس اہلکار نکلا، سوشل میڈیا پر تشدد  کی ویڈیو وائرل ہونے ملزم کی تلاش شروع ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی پولیس اہلکار کو کورنگی پولیس نے حراست میں لیاہے  ،جعلی پولیس اہلکار اسلام خان کاکڑ کراچی میں ایک پولیس افسر کے لیے مخبری کرتا رہا ہے۔

     ایس ایس پی سید علی رضا  کے مطابق جعلی پولیس اہلکار کے خلاف زیر دفعہ 337 اے ون، 504، 506 بی، 427 کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر نمبر 312/19 میں جعل سازی کی دفعہ170 اور 171 بھی عائد کی جا رہی ہے۔ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کے مطابق گرفتار ملزم کسی عام شہری پر نہیں بلکہ اپنے ہی ساتھی پولیس مخبر پر تشدد کر رہا ہے۔

    ملزم اور اس کا ساتھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں خواتین کے ساتھ مل کر دھندوں میں ملوث رہے ہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والا شہری ملزم کو اپنے ساتھ کسی مخبری کے لئے مہران ٹاؤن لایا تھا۔

    پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس دوران علاقے میں پولیس موبائل گزری تو ملزم کو اپنے ساتھی پر پکڑوانے کا شبہ ہوا۔ملزم فوری طور پر وہاں سے چلا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد پولیس کی وردی پہن کر آیا اور اپنے ساتھی پر سرعام تشدد شروع کردیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ ایس ایس پی علی رضا کی نگرانی میں ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا اورنگزیب خان کی ٹیم نے کام شروع کیا۔

    تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو کراچی بھر کی پولیس فورس میں تلاش کیا جاتا رہا۔مخبری کے نیٹ ورک کی وجہ سے مہران ٹاون سے ہی ملزم کا سراغ ملا، پولیس حکام تشدد کا نشانہ بننے والے شہری نے تمام صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا، اور ملزم کی گرفتاری ہوئی۔