Tag: جعلی ڈگری

  • جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ملازمت سے فارغ

    جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ملازمت سے فارغ

    راولپنڈی : ایم بی اے کی جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی ڈگری ثابت ہونے پر ڈی جی نادرا ذوالفقار احمد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ، ایم بی اے ڈگری پر دستخط کرنے والے امریکی یونیورسٹی کے صدر ہی نہیں تھے۔

    بی بی اے ڈگری میں کالج کا دیا ہوا نام ڈگری کے اجرا کے وقت کچھ اور تھا، نادرا کی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگری کی انکوائری کی تاہم نادرا کیجانب سے اظہار وجوہ کے نوٹس پر ذوالفقار احمد تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

    کیا ڈگری یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی کا ماہر نوجوان ایک ذمّہ دار شہری بھی ہے؟

    نادرا: پاکستان کی قومی شناختی کارڈ اتھارٹی

    نادرا کا مکمل نام قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اتھارٹی ہے۔ یہ ایک پاکستانی حکومت کا ادارہ ہے جسے پاکستان کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے اور پاسپورٹ کے امور سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    نادرا کی اہم ذمہ داریاں:

    • قومی شناختی کارڈ کی جاریات: پاکستان کا ہر شہری نادرا سے ایک منفرد شناختی نمبر والا قومی شناختی کارڈ حاصل کر سکتا ہے۔ یہ کارڈ شہری کی شناخت کا ایک اہم دستاویز ہے۔
    • پاسپورٹ کی جاریات: نادرا بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا کام بھی انجام دیتی ہے۔
    • بایومیٹرک ڈیٹا بیس: نادرا ایک وسیع بایومیٹرک ڈیٹا بیس برقرار رکھتی ہے جس میں شہریوں کی انگلیوں کے نشان، آئیرس اسکین اور دیگر بایومیٹرک معلومات شامل ہوتی ہیں۔
    • انتخابی عمل: نادرا پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹرز کی رجسٹریشن اور شناخت کے عمل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
    • دیگر خدمات: نادرا مختلف دیگر خدمات بھی فراہم کرتی ہے جیسے کہ:
      • پیدائشی اور موت کی رجسٹریشن
      • اسم تبدیل کرنے کی سہولت
      • شناختی کارڈ کی تبدیلی
      • پاسپورٹ کی تجدید
      • ویزا کی توثیق
  • 17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والا ملازم گرفتار

    17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والا ملازم گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے 17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  17سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے ملزم رؤف سہیلگل کو گرفتار کرلیا، ملزم  نے پی آئی اے میں جعلی ڈگری جمع کرائی تھی۔

    ایف آئی سے ترجمان کے مطابق ملزم رؤف پی آئی اے میں کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا، پی آئی اے نے 2020 میں ملزم کو نوکری سے بر طرف کیا تھا۔

     ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کی درخواست پر کارروائی کی، ضمانت منسوخی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم رؤف سہیل کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

  • خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار

    خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ق لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ق لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نےریمارکس دیے درخواست گزار کے مرنے کے بعد بہتر ہےکہ مقدمہ ناچلاٸے ، جعلی ڈگری کا معاملہ درخواست گزار کے مرنے کیساتھ ہی ختم ہوگیا۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا کیس کا کوٸی فوجداری پہلو ہے؟ اگرطےہے توسن لیتے ہیں ، جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا لواحقین کا اصرار ہے کہ مقدمہ کو سن کر جعلی ڈگری کا دھبہ ختم کیا جائے، پوری تعلیم میں نے محمد اختر خادم کے نام پر حاصل کی ، سیاست خادم حسین کے نام سے کی ، شناختی کارڈ بھی اسی نام سے بنوایا۔

    جسٹس محمد علی مظہر نے کہا درخواست گزار زندہ ہوتے تو کچھ ثابت ہوسکتا تھا، مرنے کے بعد لواحقین درست نام کیسے ثابت کریں گے؟

    چیف جسٹس پاکستان کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ کوٸی بیان حلفی یا دستاویزات بطور شواہد دکھا دیں، نام بدلنے کا موقف ہے تو ثبوت پیش کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔

    سپریم کورٹ نے ق لیگ کےسابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار دے دی۔

    خیال رہے محمد اختر خادم عرف خادم حسین 2008میں این اے 188سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد ہاٸیکورٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں درخواست گزار نے ہاٸی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ اپیل داٸر کی تھی۔

  • جعلی ڈگری پر سابق ڈریپ سربراہ گرفتار

    جعلی ڈگری پر سابق ڈریپ سربراہ گرفتار

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے جعلی ڈگری پر تعیناتی حاصل کرنے والے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے سابق سی ای او کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے سابق سی ای او شیخ اختر حسین کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملزم کی جانب سے پیش کردہ پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم 2018 اور 2019 کے دوران بطور سی ای او ڈریپ تعینات رہا، ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

  • پی آئی اے نے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں

    پی آئی اے نے نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری پر نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ نے ایف آئی اے حکام کو جعلی ڈگریوں کے الزامات پر نکالے گئے ملازمین کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے قومی ایئرلائن سے برطرف ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی تفصیلات مانگی تھیں، پی آئی اے کے مطابق 2016 سے 2023 تک ملازمتوں سے برخاست ملازمین کی تعداد 14 ہے۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کے خلاف جعلی اور بوگس ڈگریوں کے الزامات کے سبب کارروائیاں کی تھیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نکالے گئے پی آئی اے ملازمین میں ڈپٹی چیف پائلٹ آفیسر، بیگیج اٹینڈنٹ، سینئر ٹیکنیشن، سپروائزر سمیت دیگر شامل ہیں، جن کا تعلق پسنجر سروس، بکنگ آفس، فوڈ سروس سیکشن، پسنجر ہینڈلنگ، کارگو سیلز اینڈ سروس سیکشن سے تھا۔

  • جعلی ڈگری سے 6 سال کی ملازمت، کویتی ڈاکٹر کو برطرف کرنے کا حکم

    جعلی ڈگری سے 6 سال کی ملازمت، کویتی ڈاکٹر کو برطرف کرنے کا حکم

    کویتی عدالت نے حال ہی میں وزارت صحت سے کویتی خاتون ڈاکٹر کو نوکری سے نکالنے کا حکم جاری کیا اور یونیورسٹی کے سرٹیفکیٹ کی جعلسازی پر 3 لاکھ دینار کا بھاری جرمانہ بھی کیا گیا۔

    اس سے قبل ملزمہ پرپبلک پراسیکیوشن نے، پبلک سیکٹر کی ملازمہ کی حیثیت سے، سول سروس کمیشن (سی ایس سی) میں جعلی سرٹیفکیٹ جمع کروا کر غیر قانونی طور پر عوامی فنڈز حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا، ملزمہ نے جعلی ڈگری کی بدولت 150,000 دینار کی کل تنخواہ وصول کی تھی۔

    اس کے علاوہ، اس نے غلط ڈیٹا فراہم کیا اور اس مقصد کے لئے غیر قانونی طریقوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں اسے طبی پیشہ اختیار کرنے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔

    یہی نہیں ملزمہ نے ایک دستاویز بھی بنائی جو کہ وزارت اعلیٰ تعلیم کی طرف سے جاری کی گئی تھی، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ اس کی یونیورسٹی کا سرٹیفکیٹ اصل ہے، غیر مستند نہیں ہے۔

    ملزمہ کو فوجداری عدالت نے پہلے سات سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن اپیل کورٹ نے ایسی سزا دینے سے منع کیا اور پھر اس پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تنخواہ سے دوگنا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

    ملزمہ دو سال کے لیے اچھے اخلاق کا عہد جمع کرنے کی پابند ہے اور اسے 3,000 دینار پر رہائی نصیب ہوسکتی ہے۔ کورٹ آف کیسیشن نے اپیل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

  • جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین گرفتار

    جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی ڈگری سے ملازمت حاصل کرنے والے پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری استعمال کرنے پر پی آئی اے کے 3 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ہوئے ملزم زاہد رضا، منظور حسین اور وحید جمالی کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے جعلی ڈگری سے پی آئی اے میں ملازمت حاصل کی۔

    ملزمان کے خلاف پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا ، مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری اور  لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

    سپریم کورٹ کا جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری اور لاء کالجز کے معیار کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کاعندیہ دیتے ہوئے بار کونسلز سے وکلا کے نام طلب کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ مسئلے کو عدالت سمیٹنا چاہتی ہے، سپریم کورٹ صرف وکلاء کی مدد کرسکتی ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کیس کو وکلاء کاتعلیمی معیار کو بہتر بنانے کےلیےسنا گیا تھا ، تاحال سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہو سکا ، پاکستان بار کونسل کو سارے عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔

    وکیل عامر علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ جعلی ڈگریوں پر جے آئی ٹی تشکیل دے ، وکلا میں جعلی ڈگری والا کا ایک لشکر بن چکا ہے ، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ وکیل امتحانات سے نہیں تجربےسے بنتے ہیں۔

    قائم مقام چیف جسٹس نے کہا معاملے پرکمیٹی تشکیل دیں گے ، بار کونسلز نام تجویز کریں بعد ازاں سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 2ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

  • سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر بھی جعلی نکلا

    مظفر گڑھ: ڈگری کے بعد بس کا نمبر بھی جعلی نکل آیا، سابق ایم این اے جمشید دستی کی بس کا نمبر رجسٹرڈ نہیں تھا، بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی جعلی ڈگریوں کی طرح ان کی بس کا نمبر این اے 178 بھی جعلی نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رجسٹریشن نہیں کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے اپنے حلقے میں فری بس سروس شروع کر رکھی تھی، تاہم پچھلے سال اگست میں انتخابات ہارنے کے بعد یہ سروس بند کر دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید دستی کا مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، سر منڈوا لیا

    جعلی نمبر پلیٹ کے باعث مظفر گڑھ پولیس نے جمشید دستی کی بس پکڑ کر بند کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ جمال کے قریب چیکنگ کے لیے بس کو روکا گیا تھا، نمبر پلیٹ جعلی نکلنے پر بس کو قبضے میں لے لیا گیا۔

    عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ بس عوام کے لیے مفت چلتی تھی، دھرنے میں شرکت کے اعلان کے بعد بس بند کرائی گئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے، جس پر کارروائی کی گئی، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

    یاد رہے چند دن قبل جمشید دستی کی ایک اور جعلی ڈگری بھی پکڑی گئی تھی، اسلامیہ یونی ورسٹی بہاولپور نے سال 2017 میں بی اے کی حاصل کردہ ڈگری انٹر میڈیٹ کی سند کی تصدیق نہ ہونے کے سبب منسوخ کی۔

  • حکومت کی پالیسی نہیں کہ کسی کوجعلی ڈگری پربھرتی کرے، اعظم سواتی

    حکومت کی پالیسی نہیں کہ کسی کوجعلی ڈگری پربھرتی کرے، اعظم سواتی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کومعاملہ جانا چاہیے، کمیٹی اس معاملے کی بہترطریقے سے انکوائری کرسکتی ہے۔

    وفاقی وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹنے سے ہونے والے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے لیے ویکسین موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک سے ویکسین منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پڑوسی ممالک کو اگرضرورت ہو توہم سے لے سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی قیمتوں کو جلد کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین سے بات ہوگی، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے لوگوں میں بے چینی تھے۔

    وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ مشیرصحت ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے، قیمتیں بڑھا کرجن کمپنیوں نے پیسہ کمایا وہ واپس بیت المال میں جمع ہوگا۔

    واضح رہے کہ رواں سال 25 جنوری کو سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    بعدازاں 8 مارچ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ شیخ اخترحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔