Tag: جعلی کورونا سرٹیفکیٹ

  • اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد : ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث دو لیبز کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بھی بند کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا ، جس کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے دو لیبزکوبند کر دیا ہے۔

    ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، شریف وخان لیب کی سروسزتاحکم ثانی معطل رہیں گی جبکہ ایکسپائرریجنٹس، وی ٹی ایم، ٹیوب رکھنے پر 2نجی لیب بھی بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال تاحکم ثانی بند رہیں گی جبکہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بند کردی ہے۔

    اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 33 اداروں کورجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے 82 اداروں کی جانچ پڑتال کی، اس دوران بحالی مراکز، اسپتال، ڈینٹل کلینکس، ویکسینیشن مراکزلیب ، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کیاگیا، 20 اداروں کی جانچ پڑتال کےلیےشہریوں نے درخواستیں دی تھیں۔

  • پختونخوا: شہریوں نے ویکسین لگوائے بغیر نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے

    پختونخوا: شہریوں نے ویکسین لگوائے بغیر نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے

    پشاور: کرونا ویکسینیشن کے حوالے سے خیبر پختون خوا کے سرکاری اسپتالوں میں جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا میں بغیر ویکسینیشن سرکاری اسپتالوں میں اندراج سے متعلق ایک اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت پختون خوا کے 17 اضلاع کے اسپتالوں میں جعل سازی کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فراہم کردہ ویکسینز کے مقابلے میں اسپتالوں میں لوگوں کا اندراج زیادہ کیا گیا، یعنی سرکاری اسپتالوں کو اتنی ویکسینز فراہم نہیں کی گئیں جتنے کہ ویکسینیٹڈ لوگوں کا اندارج ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لوگوں نے ویکسین لگائے بغیر ہی نادرا سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے، لوگ اب بھی ویکسین لگوانے سے گریز کر رہے ہیں تاہم ضرورت کی وجہ سے جعل سازی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ضلع مردان میں انکوائری مکمل کر لی گئی ہے، مردان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خلاف کارروائی بھی کی جا چکی ہے، دیگر اضلاع میں بھی چھان بین کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اوز کو شکایات کی چھان بین کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، بغیر ویکسین لگوائے کرونا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

  • باچاخان ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا ایک اور واقعہ ، 2مسافر گرفتار

    باچاخان ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا ایک اور واقعہ ، 2مسافر گرفتار

    پشاور : باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے مزید 2مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ، 24گھنٹے میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرسی اےاے ویجیلنس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 2 مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    دونوں مسافرنجی ایئرلائن سےپشاورسےشارجہ جاناچاہ رہےتھے ، جب سی اےاےعملےنےمسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کئے تو جعلی نکلے۔

    نجی ایئر لائن نے دونوں مسافروں کوآف لوڈ کرکے امیگریشن کے حوالے کردیا اور زیرحراست مسافر تفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے باچاخان ایئرپورٹ پر24گھنٹے میں جعلی کوروناسرٹیفکیٹ کا پانچواں واقعہ ہے۔

  • جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

    جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافر زیرِ حراست

    پشاور : سول ایوی ایشن نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاورکےباچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    سی اے اے عملےنےمسافروں کےکورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے تو وہ جعلی نکلے ، آف لوڈ ہونے والے مسافروں کو ایف آئی اے ایمیگریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    حکام نے مسافروں کو مزیدتفتیش کیلئے ایف آئی اے حیات آباد سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں بھی باچا خان ایئرپورٹ پر سی اے اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین مسافروں کو گرفتار کیا تھا۔

    اس سے قبل باچا خان ایئرپورٹ 6 مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹس جعلی نکلی تھیں۔