Tag: جعلی کولڈ ڈرنک

  • جعلی اور اصلی کولڈ ڈرنک کی پہچان کیسے کی جائے؟ ویڈیو دیکھیں

    جعلی اور اصلی کولڈ ڈرنک کی پہچان کیسے کی جائے؟ ویڈیو دیکھیں

    کولڈ ڈرنک کا استعمال دنیا بھر میں عام سی بات ہے، آج کل نقلی کولڈ ڈرنک بھی دستیاب ہیں جن سے بچنے کےلیے انھیں پہچاننا ضروری ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام میں جعلی کولڈ ڈرنک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر محسن بھٹی نے بتایا کہ کس طرح جعلی مشروب کی پہچان کی جائے، انھوں نے بتایا کہ کسی سپراسٹور یا شاپ پر رکھی بوتلوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جعلی ہے یا اصلی مشروب ہے۔

    محسن بھٹی نے بتایا کہ کمپنی کی اصلی کولڈ ڈرنک میں بھری ہوئی لیکویڈ کا لیول ہمیشہ ایک جیسا ہوگا جبکہ جعلی بوتلوں میں یہ لیکویڈ کی سطح کسی بوتل میں اوپر اور کسی میں نیچے ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ اصل کمپنی کبھی نقلی چیز نہیں بنائے گی، اس لیے کمپنی سے بدگمان نہ ہوں ہاں اس کے جو نقصانات ہیں وہ اپنی جگہ ہیں، اصلی اور جعلی بوتلوں میں فرق جاننا ضروری ہوتا ہے۔

    جو نقلی بوتل بناتا ہے اس کے پاس آٹو میٹک فلنگ پلانٹ نہیں ہوتا، اس لیے 250 ملی لیٹر کی بوتل میں اکثر 250 ایم ایل لیکوڈ نہیں ہوتا، بلکہ ان میں لوٹے یا مینول طور پر کولڈ ڈرنک بھری جاتی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ جب بھی آپ ڈسپوزبل بوتل پیئیں تو اس توڑ مڑوڑ کر پھینکیں تاکہ جعلی بوتل بنانے والے ن بوتلوں کو دوبارہ استعمال نہ کرسکیں۔

    جعلی بوتل کی پہچان بتاتے ہوئے محسن بھٹی نہ کہا کہ آپ کسی بھی بوتل کو اٹھا کر اچھی طرح ہلائیں اور الٹا کرکے ایسی جگہ رکھیں جہاں سورج کی روشنی اس پر پڑے۔

    آپ دیکھیں گے کہ جو بوتل جعلی ہوگی اس میں ڈھکن سے تھوڑی اوپر کی سطح پر ذرات نظر آئیں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ بوتل جعلی ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے کہ جو جعلی بوتل بناتا ہے اس کے پاس بوتل واشنگ کا نظام نہیں ہے۔

  • لاہور: جعلی کولڈ ڈرنک فیکٹری پرچھاپہ، ہزاروں بوتلیں ضبط

    لاہور: جعلی کولڈ ڈرنک فیکٹری پرچھاپہ، ہزاروں بوتلیں ضبط

    لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گلشن عمر میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنک بنانے کی فیکٹری پکڑ لی۔ اسٹاک تلف کر کے مشینری ضبط اور فیکٹری سیل کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کاررائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کولڈرنک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی اورغیرمعیاری کولڈ ڈرنکس کی ہزاروں بوتلیں قبضے میں لے لیں۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ گلشن عمر میں فیکٹری میں جعلی کولڈرنکس تیارکی جارہی تھیں۔ یہ بوتلیں کیمیکل، مصنوعی مٹھاس، کلر اورتیزاب سے تیارکی جا رہی تھیں۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے 15ہزار220بوتلیں، 4من رنگ، 18ہزارخالی جعلی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: شیخوپورہ: ناقص اجزا کا استعمال، کولڈ ڈرنک فیکٹری سیل


    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اسٹاک تلف کر کے مشینری ضبط اور فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ریکارڈ قبضے میں لے کر خریداروں کا سراغ لگارہے ہیں۔