Tag: جلاؤ گھیراؤ کا کیس

  • جلاؤ گھیراؤ کیس : فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

    جلاؤ گھیراؤ کیس : فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جلاؤ گھیراؤ کیس  میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فواد چوہدری اور دیگر پر تھانہ سرور روڈ میں درج جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔

    جج خالد ارشد نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، فواد چوہدری اور حافظ فرحت عباس سمیت دیگر نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت سے تفتیش مکمل کرنے کی مہلت فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث تفتیش مکمل نہیں کرسکے۔

    جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے تنبیہہ کی کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کردوں گا۔

    اے ٹی سی جج خالدارشد نے فوادچوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں سات اگست تک توسیع کردی۔

  • جلاؤ گھیراؤ کا کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی ،خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد

    جلاؤ گھیراؤ کا کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی ،خرم شیر زمان سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ اوراقدام قتل کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی اورخرم شیرزمان سمیت 15 ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوٴں علی زیدی ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی و دیگر کے خلاف دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    علی زیدی ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ارسلان تاج،فردوس شمیم نقوی و دیگر پیش ہوئے۔

    شجاعت علی ایڈووکیٹ وکیل ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پر جلاوٴ گھیراوٴ ،پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت الزامات ہیں ، ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

    عدالت نے علی زیدی ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔