Tag: جلاؤ گھیراؤ

  • کے پی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

    کے پی میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

    پشاور: خیبر پختونخوا میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے اس دوان مشتعل مظاہرین نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

    رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کو جلایا، صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اس دوران پشاور میں مظاہرے کرنے والے 50 افراد اور صوابی سے 40 مشتعل افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور میں ایمبولینس سمیت 10 گاڑیاں جلائی گئیں، انسداد منشیات کی گاڑیوں اور ابابیل اسکواڈ کی 2 موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ چکدره اور تیمرگرہ میں ایف سی قلعوں پر مشتعل افراد نے دھاوا بولا، اس دوران مظاہرین لیپ ٹاپ، پنکھے، میز کرسیاں اور اسلحہ لوٹ کر لے گئے۔

    پشاور سے اسلام آباد، چارسدہ سے اسلام آباد ٹول پلازہ بھی جلائی گئی، کوہاٹ یونیوسٹی پر حملہ، گیٹ توڑ کر جامعہ کی تزئین و آرائش کو نقصان پہنچایا گیا مظاہرین نے درجنوں چیک پوسٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دالیں۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پشاور کے تھانہ شرقی میں 4 مقدمات درج کئے گئے، مقدموں میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    اٹک: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنان جلاؤ گھراو، توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں ملوث تھے، گرفتار بیش تر کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں زخمی 10 اہل کار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • چیف جسٹس نے دھرنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا

    چیف جسٹس نے دھرنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں دھرنوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں دیے جانے والے دھرنوں میں توڑ پھوڑ  پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔

    [bs-quote quote=”وفاق اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں نقصان کا تخمینہ لگا کر آگاہ کریں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میاں ثاقب نثار” author_job=”چیف جسٹس پاکستان”][/bs-quote]

    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصان پر 3 دن میں رپورٹ مانگ لی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں 3 دن میں نقصان کا تخمینہ لگا کر آگاہ کریں۔ خیال رہے کہ دھرنوں میں نجی و سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کے متاثرین کے نقصان کی تلافی کے لیے نوٹس لیا ہے۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے ردِ عمل میں دیے جانے والے دھرنوں میں عوامی اور سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، شہر بند ہونے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گئے جس سے تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا۔


    یہ بھی پڑھیں:  دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار


    تاہم شر پسندوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کیا گیا، تصاویر اور فوٹیج کی مدد سے ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتاریاں وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر کی گئیں۔

    گرفتار افراد پر جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ پولیس پر حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے افراد پر اے ٹی سی کے تحت مقدمات ہیں جب کہ تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف پرچے کٹ چکے ہیں۔

  • جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور دھرنے کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔

    وزیر اعظم کو دھرنے میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرپسندی میں ملوث شناخت کیے گئے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت مسلسل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ شرپسند افراد کی گرفتاری کے لیے وزارت دفاع سے بھی مدد لی جا رہی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام سوشل میڈیا پر تلاش کا کام کر رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خادم رضوی کا اکاؤنٹ بھی معطل ہے۔ شر پسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کو جاری کی گئیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان ہنگاموں میں درجنوں گاڑیاں اور دکانیں جلا کر خوف و ہراس پھیلایا گیا، بعد ازاں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات اور حکومت کی واضح ہدایات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    وزارت داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر اور فوٹیجز کی مدد سے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

    دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ: 2 روز میں ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار

    اسلام آباد: شر پسندوں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، تصاویر اور فوٹیج کی مدد سے گزشتہ 2 روزمیں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد گرفتار کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھرنوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر ملک بھر میں گرفتاریاں جاری ہیں، گرفتاریاں وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

    [bs-quote quote=”گرفتاریاں سوشل میڈیا وڈیوز، تصاویر اور شکایتی سیل کی تفصیلات پر کی جا رہی ہیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ذرائع وزارتِ داخلہ”][/bs-quote]

    ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو دھرنوں کے دوران شر پسندانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کو پنجاب، کراچی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    گرفتار تمام افراد پر جلاؤ گھیراؤ اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ پولیس پر حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے افراد پر اے ٹی سی کے تحت مقدمات ہیں۔

    تین ہزار سے زائد افراد کے خلاف پرچے کٹ گئے، اسلام آباد سے گرفتار 10 ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ دیا گیا جب کہ 16 کوجیل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گرفتاریاں سوشل میڈیا وڈیوز، تصاویر اور شکایتی سیل کی تفصیلات پر کی جا رہی ہیں۔


    پنجاب: مختلف شہروں سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 201 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان ہنگاموں میں درجنوں گاڑیاں اور دکانیں جلا کر خوف و ہراس پھیلایا گیا، بعد ازاں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات اور حکومت کی واضح ہدایات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کر دیا۔

  • پنجاب : مختلف شہروں سے ہنگامہ آرائی اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث201افراد گرفتار

    پنجاب : مختلف شہروں سے ہنگامہ آرائی اورجلاؤ گھیراؤ میں ملوث201افراد گرفتار

    لاہور /گوجرانوالہ / قصور : پولیس نے گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے لاہور، قصور اور گوجرانوالہ سے201افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھرنوں اور مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان ہنگاموں میں درجنوں گاڑیاں اور دکانیں جلا کر خوف و ہراس پھیلایا گیا، بعد ازاں مظاہرین کے قائدین سے مذاکرات اور حکومت کی واضح ہدایات کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کردیا۔

    لاہور پولیس نے مختلف علاقوں سے ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث52 شر پسندوں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق دس افراد نے قبل ازگرفتاری ضمانت لے لی ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے و مظاہرے، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ ریجن سے49افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ قصور سے30 افراد حراست میں لیے گئے، اس کے علاوہ شیخوپورہ کے مختلف مقامات سے بھی 70افراد ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیہراؤ کے الزام میں پکڑے گئے ہیں، گرفتارملزمان پر توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر11مقدمات درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سےگرفتار کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔