Tag: جلالپوربھٹیاں

  • ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت ’آسو‘ ہلاک

    ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ڈکیت ’آسو‘ ہلاک

    جلالپوربھٹیاں: فیصل آباد میں ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت رمضان عرف آسو کو ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے جلالپوربھٹیاں کی سکھیکی منڈی پولیس ملزم رمضان کو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے کرجا رہی تھی، مڑھ بلوچاں روڈ کانوانوالی اسٹاپ کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے  پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس نے بتایا کہ وائرلیس کال پر سی آئی اے اور دیگر تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچی، پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کافی دیر تک جاری رہی، ملزم کے ساتھی محمد رمضان عرف آسو کو چھڑوا کر قریبی کھیت میں چھپ گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق انچارج سی آئی اے اور سکھیکی منڈی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی، ملزم رمضان عرف آسو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا، ملزم کے ساتھی بانس کے کھیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کو ٹی ایچ کیو پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی، اشتہاری رمضان عرف آسو 40 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا۔

  • پنجاب میں  آنے والے خوفناک بگولے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    پنجاب میں آنے والے خوفناک بگولے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی

    جلالپوربھٹیاں : حافظ آباد میں جلالپوربھٹیاں آنے والے خوفناک بگولے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی ، بگولہ کئی کلو میٹر دور تک دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں جلالپوربھٹیاں گزشتہ روز آنے والے بگولےکی فوٹیج منظرعام پرآگئی ،بگولہ اتنا بڑا تھا کہ کئی کلو میٹر تک دیکھا گیا، بگولے کے بعد شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

    دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات بھر تیز ہواکے ساتھ موسلا دھاربارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    قرطبہ چوک میں کل سے اب تک ایک سوتریپن ملی میٹر بارش ہوچکی ہے جبکہ پانی والا تالاب میں ایک سو آٹھ ملی میٹر، لکشمی چوک میں ایک سو تین ملی میٹربارش، ائیرپورٹ، تاج پورہ میں سترملی میٹر، اپر مال، مغل پورہ میں ساٹھ سے پینسٹھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    لاہورکے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ پاکپتن گوگیرہ روڈ پر کینال میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی پر تیار فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔