Tag: جلال آباد

  • افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں‌ کی تعداد 10 ہوگئی

    افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکا، ہلاکتوں‌ کی تعداد 10 ہوگئی

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان شہر جلال آباد میں بس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت10  افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، دھماکے میں‌ سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

    سیکیورٹی فورسز کے لیے بھرتی ریکروٹس کی بس کابل کی جانب سے جارہی تھی جس اسے نشانہ بنایا گیا، دھماکے خیز مواد رکشے میں نصب کیا گیا تھا۔

    دھماکے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکا، 10 افراد ہلاک 85 زخمی

    جلال آباد دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ 19 ستمبر کو بھی افغانستان میں انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ختم ہونے کے بعد افغانستان میں بم دھماکوں اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی افغانستان میں امریکی سفارتخانے اور صوبے پروان میں ہونے والے بم دھماکوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ایک دھماکے میں افغان صدر اشرف غنی بھی بال بال بچ گئے تھے۔

  • جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، 6 زخمی

    جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس میں چھ افراد زخمی ہوئے، تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے تاہم پاکستانی عملہ محفوظ رہا۔

    سفارتی ذرایع کے مطابق دھماکا اس جگہ ہوا جہاں لوگ ویزے کے لیے قطار لگاتے ہیں۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ جلال آباد قونصل خانے کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے بارہا افغان حکام کو کہا جا چکا ہے، پاکستانی قونصل خانہ پہلے ہی سے تھریٹ لسٹ پر ہے۔

    افغان پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایک افغان پولیس اہل کار اور پانچ ویزے کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں۔

    دھماکے کے بعد افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کر کے کہا کہ تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جلال آباد میں پاکستانی سفارتی عملہ بکتر بند گاڑی استعمال کرتا ہے، 2016 میں پاکستانی سفارتی اہل کار کو گھر کے باہر شہید کیا گیا تھا۔

  • جلال آباد دھماکوں سے گونج اٹھا، تین افراد ہلاک، 20 زخمی

    جلال آباد دھماکوں سے گونج اٹھا، تین افراد ہلاک، 20 زخمی

    جلال آباد: افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں یکے بعد دیگر تین زور دار بم دھماکے ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے تین مختلف دھماکوں سے جلال آباد لرز اٹھا، افغان حکام نے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 بتائی گئی ہے، جنھیں‌اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، چند کی حالت تشویش ناک ہے.صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکے ایک مصروف بازار میں نصب کیے گئے بم پھٹنے سے ہوئے۔

    دھماکے ہوتے ہی سیکیورٹی اہل کاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائی شروع ہوگئی. ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں معروف خاتون صحافی فائرنگ سے ہلاک

    جلال آباد افغان صوبہ ننگر ہار کا مرکزی شہر ہے، جو اب داعش کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں افغان ٹیلی ویژن کی معروف خاتون صحافی مینہ مینگل ہلاک ہوگئی تھیں، یہ واقعہ افغان دارالحکومت کابل میں پیش آیا جہاں وہ سڑک پر کھڑی اپنی گاڑی کے آنے کا انتظار کررہی تھیں۔

  • جلال آباد: تعمیراتی کمپنی پر خود کش حملہ، 16 افراد ہلاک

    جلال آباد: تعمیراتی کمپنی پر خود کش حملہ، 16 افراد ہلاک

    ننگرہار: افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر خود کش حملے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں خود کش حملے میں افغان تعمیراتی کمپنی کے سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”پہلے دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا اور پھر تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    حملہ دو خود کش اور تین مسلح دہشت گردوں نے کیا، حملے میں پانچوں دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔

    گورنر ننگرہار نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں حملہ آوروں سمیت اکیس افراد ہلاک جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جلال آباد کے ہوائی اڈے کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر کے باہر پہلے دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑایا اور پھر تین مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    صبح پانچ بجے شروع ہونے والی دہشت گردوں کی کارروائی 6 گھنٹے تک جاری رہی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کمپنی کے سولہ اہل کار جاں بحق ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  افغان طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے: امریکا

    افغان سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر کلیئرنس آپریشن کے دوران تینوں مسلح دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    افغان نیوز رپورٹس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ایک کار میں نصب بم بھی ناکارہ بنایا جب کہ دو خود کش جیکٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، نہ ہی مقامی تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنائے جانے کی وجہ معلوم ہوئی۔

  • ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے

    ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے

    اسلام آباد: ایس پی طاہر داوڑ کی میت جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے کر دی گئی، میت طورخم سے پاکستان لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستانی قونصلیٹ کے حوالے کر دی گئی ہے، میت طورخم سے پاکستان لانے کے سلسلے میں پولیس ٹیم قانونی کارروائی کرنے پشاور پہنچ گئی۔

    [bs-quote quote=”میت کل پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شوکت یوسف زئی” author_job=”وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا”][/bs-quote]

    ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایس پی طاہر داوڑ کے اغوا کے مقدمے میں تبدیلی کی جائے گی، مقدمے میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    ترجمانِ دفترِ خارجہ نے افغانستان میں پولیس افسر طاہر داوڑ کی لاش کے ساتھ آئی ڈی کارڈ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    دریں اثنا وزیرِ اطلاعات کے پی شوکت یوسف زئی نے کہا کہ طاہر داوڑ کی شہادت کی افغان حکومت نے تصدیق کر دی، ان کی میت آج وصول نہ کی جا سکی، میت کل پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس ٹیم آج پورا دن طورخم بارڈر پر انتظار کے بعد واپس آ گئی، طاہر داوڑ کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کی جائے گی، نمازِ جنازہ کے بعد میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، اس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد سے لاپتا پشاور پولیس کے ایس پی کی تشدد زدہ نعش افغانستان سے برآمد


    گزشتہ روز اطلاع آئی کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ نعش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔

    اہلِ خانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

  • گورنر کی مداخلت: پاکستان نے جلال آباد میں قائم سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا

    گورنر کی مداخلت: پاکستان نے جلال آباد میں قائم سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا

    +

    جلال آباد : پاکستان نے افغان شہر جلال آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا، گورنر کی امور میں بے جا مداخلت بندش کا باعث بنی، قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں قائم پاکستان نے اپنا سفارت خانہ احتجاجاً بند کردیا ہے، اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر حیات اللہ حیات کی قونصل خانے کے امور میں بے جا مداخلت افسوسناک ہے۔

    افغان حکومت کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ افغانستان کے مقامی حکام بھی پاکستان کے قونصل خانہ کے امور میں رکاوٹ بن رہے تھے ۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سفارت خانے نے گورنرکی بےجا مداخلت پر افغان وزارت خارجہ سے بھی رابطہ کیا ہے، گورنر کی قونصل خانے کے امور میں مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

    ترجمان کے مطابق28اگست کی سیکیورٹی پوزیشن بحال ہونے تک قونصل خانہ بند رہے گا، سفارت خانے نے جلال آباد قونصل خانے کی سیکیورٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کو قونصل خانہ کے امورمیں مداخلت سے روکا جائے جب تک سکیورٹی کے تسلی بخش اقدامات نہیں ہو جاتے تب تک قونصل خانہ بندرہے گا۔

  • افغانستان: جلال آباد میں‌ خود کش حملہ، طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

    افغانستان: جلال آباد میں‌ خود کش حملہ، طالبان کا جنگ بندی میں توسیع سے انکار

    جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنرہاؤس کے قریب خودکش حملے میں سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق حملے میں‌ سترہ افراد ہلاک، جب کہ پچاس سے زائد زخمی ہوئے، واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی اور زخمیوں‌ کا اسپتال پہنچ دیا گیا.

    دھماکا اُس وقت ہوا جب جنگ بندی کے دوران صوبے کے گورنر طالبان کے ایک گروہ سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس سے ایک روز قبل جلال آباد میں‌ ہونے والے دھماکے میں 36 ہلاکتیں ہوئی تھیں.

    اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کی ذمے داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان نے بھی جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کی پیش کش مسترد کر دی ہے. طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ اشرف غنی کا کہنا تھا  کہ حکومت طالبان کے ساتھ طویل المدتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔


    افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا

    جلال آباد، پاکستانی سفارت کار نیئراقبال کو قتل کردیا گیا

    جلال آباد : افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت کار رانا نیئراقبال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا وہ بہ طوراسسٹنٹ پرائیوٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں مقیم پاکستان کے سفارت کار رانا نیئراقبال کو ان کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا.

    افغان میڈیا کے مطابق افغان سفارت کار رانا نیئر اقبال کو مغرب کی نماز کے بعد نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ کی جانب آرہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد کی بربریت کا نشانہ بن گئے.

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پاکستانی سفارت کار نیئر اقبال پر 9 گولیاں برسائیں جس سے وہ جانبر نہیں ہوسکے اور موقع پر  ہی دم توڑ گئے انہیں 6 گولیاں لگیں.

    واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول سفارت کار کی لاش کو جلال آباد اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد میت پاکستان بھیجوا دی جائے گی.

    رانا نیئر اقبال کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور ان کے پانچ بیٹے ہیں اور حال ہی میں انھیں جلال آباد میں قائم پاکستانی قونصل خانےمیں تعینات کیا گیا تھا.

    دفترخارجہ پاکستان نے رانا نیئر اقبال کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی سخت کرے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے میں اسسٹنٹ پرائیوٹ سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور سیالکوٹ کے رہائشی تھے جہاں اُن کے اہل خانہ کو قتل کی اطلاع دے دی گئی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو اہلکار لاپتہ

    جلال آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔دونوں اہلکار جمعہ کو جلال آباد سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کےلیےمعاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہےجس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔


    افغان فوج کے اہلکار کی فائرنگ‘ 7 امریکی فوجی زخمی


    واضح رہےکہ پاکستانی قونصل خانے کےدونوں اہلکار عید کی چھٹیوں پر پاکستان آرہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔