Tag: جلال آباد

  • جلال آباد : پاکستانی قونصل خانے پرحملہ،7 افغان فوجی ہلاک

    جلال آباد : پاکستانی قونصل خانے پرحملہ،7 افغان فوجی ہلاک

    جلال آباد : افغانستان میں پاکستانی قونصل خانےپرحملےمیں سات افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ خودکش بمبارسمیت تین حملہ آورمارےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان شہرجلال آباد شدید فائرنگ اور دھماکے سے گونج اٹھا،افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے داخلی دروازے پر خودکش حملہ ہوا۔

    سیکورٹی اہلکارحملے کی جگہ پہنچ گئے۔ قریبی اسکول سے بچوں اورشہریوں کو فوری طورپرنکال کرمحفوظ مقام کی جانب منتقل کردیا گیا۔

    سیکیورٹی اداروں نے قونصل خانے کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کردیا، افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آورنے ویزا کی قطارمیں لگ کر پاکستانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

    جب اسے روکا گیا تواس نے خود کو دھماکہ سےاڑا لیا،دوسرے دوحملہ آوروں نے قونصل خانے سےمتصل سرکاری مہمان خانےمیں گھس کرفائرنگ شروع کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہی ایران اور بھارت کے قونصل خانے بھی موجود ہیں جن کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

    ایک ہفتے پہلے اسی نوعیت کا حملہ افغان شہر مزارشریف میں بھارتی قونصل خانے پربھی کیا گیا تھا۔

  • جلال آباد: انٹیلی جنس دفتر پر حملہ،6 افراد ہلاک ،46 زخمی

    جلال آباد: انٹیلی جنس دفتر پر حملہ،6 افراد ہلاک ،46 زخمی

    جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں انٹیلی جنس دفتر پر دہشت گردوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک اور چھیالیس زخمی ہوگئے۔

    افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جلال آباد میں انٹیلی جنس دفترکو کار بم کے ذریعے نشانہ بنایا، ہلاک ہونے والوں میں انٹیلی جنس دفترمیں کام کرنے والے تین اہلکار بھی شامل ہیں۔

    دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔