Tag: جلانا

  • فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے، فصلوں کا کچرا ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم فصلوں کا کچرا مشین سے ٹھکانے لگانے میں بھارتی پنجاب کی مدد کرسکتے ہیں، طریقے سے ٹھکانے لگائے گئے کچرے کو بطورایندھن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ جالندھرمیں فصلیں جلانا پنجاب کی سرحد کی دونوں جانب تباہی کا باعث ہے۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق اسموگ بھارتی شہر جالندھر سے آرہی ہے، جالندھر میں فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہوا کا رخ تبدیل ہو کر بھارت سے لاہور کی طرف آ رہا ہے۔ لاہور میں اسموگ کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، شہریوں کو سانس لینے میں بھی شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو لگائی جانے والی آگ کو بے نقاب کیا تھا۔ عالمی اداروں کی سخت ہدایات کے باوجود مودی سرکار فصلیں جلانے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

  • آگ سے جلا کر پڑھی جانے والی انوکھی کتاب

    آگ سے جلا کر پڑھی جانے والی انوکھی کتاب

    کسی کتاب کو جلانا ایک نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے جس پر کتاب دوست افراد سخت اشتعال میں بھی آسکتے ہیں، لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھا جانا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے؟

    ہالینڈ کے ایک ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلبا نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئیں گے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائے گا۔

    اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئے گی۔

    اسے بنانے والے طلبا کا کہنا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی ہے جو جلانے کے ساتھ غائب ہوجائے گی اور اس کے نیچے سادے کاغذ پر لکھے گئے لفظ نمودار ہوجائیں گے۔

    کتاب دوست افراد کے لیے یقیناً اس کتاب کو پڑھنا ایک دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جنگلات کو جلانا حرام قرار،انڈونیشین علمائےکرام نے فتویٰ جاری کردیا

    جنگلات کو جلانا حرام قرار،انڈونیشین علمائےکرام نے فتویٰ جاری کردیا

    جکارتا: انڈونیشیا میں علمائے دین کے ممتاز حلقے نے جنگل میں شعوری طور پر لگائی جانے والی آگ کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے اسے ’حرام‘ قرار دےدیا۔

    تفصیلات کےمطابق انڈونیشیا کی مرکزی علما کونسل نے اپنے فتوے میں جنگلات اور قابلِ کاشت رقبے کو جلانا ’حرام‘ قرار دیا ہے۔

    علما فتویٰ کونسل کے سربراہ حزیمہ توحیدو یانگو نے کہا ہے کہ قرآن کے بیان کی رو سے ہمیں ماحول کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں، جنگلات جلانے سے نہ صرف ماحول،عوامی صحت بلکہ پڑوسی ممالک کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

    انڈونیشیا میں قیمتی جنگلات ایک بڑے رقبے پر موجود ہیں اور آئے دن زمین کے حصول کے لیے ان جنگلات کو جلایا جاتا ہے۔اس سے ملک اور خطے کے کئی علاقے گہرے دھویں اور دھند کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔

    ماحولیات و جنگلات کے وزیر نے اس فتوے کا خیر مقدم کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مذہبی طبقہ معاشرے میں اسے عام کرنے کی کوشش کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی افراد تک یہ معلومات پہنچانا بہت ضروری ہےتاہم یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ اس فتوے کو کس طرح انڈونیشیا کے 17 ہزار جزائر تک لاگو کیا جائے گا جہاں 25 کروڑ سے زائد افراد بستےہیں۔

    واضح رہے کہ علما تنظیم اس سے قبل ماحول کے تحفظ، قیمتی جانوروں کی غیرقانونی فروخت اور شکار کے خلاف بھی فتویٰ جاری کرچکی ہے۔