Tag: جلد کی خوبصورتی

  • پیٹھا کدو : چہرے کی خوبصورتی اور تازگی کیلیے ضروری

    پیٹھا کدو : چہرے کی خوبصورتی اور تازگی کیلیے ضروری

    تمام سبزیاں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کے ہر گروپ میں مختلف اجزا پائے جاتے ہیں جن کا متوازن استعمال جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے، ان سبزیوں میں سے ایک ’’پیٹھا کدو‘‘ بھی ہے۔

    پیلے رنگ کے پیٹھا کدو کا شمار سبزی میں کیا جاتا ہے اور اس کا تعلق لوکی اور ہرے کدو کی نسل سے ہے جو خصوصیات سے مالا مال ہے۔

    یہ سبزی نہ صرف صحت کیلئے مفید ہے بلکہ چہرے کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کا فیس ماسک بنا کر جلد کو خوبصورت اور تروتازہ بنایا جاسکتا ہے۔

    پیٹھا کدو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے والے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جس میں وٹامن اے، ای، سی اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے ساتھ ساتھ زنک اور آئرن، میگنشیم شامل ہوتا ہے۔

    کدو

    اس کے علاوہ اس سبزی کے بیج میں بھی قدرت نے جسم کو فائدہ پہنچانے والی خصوصیت رکھی ہے۔پیٹھا کدو کا فیس ماسک بنانا نہایت آسان ہے اور اس کیلئے صرف تین اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سب سے پہلے حسب ضرورت کدو کو لے کر اس میں ایک چمچ شہد ڈال لیں اور ایک چٹکی دار چینی کا پاؤڈر شامل کریں، اسے اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور 15 منٹ کیلئے جلد پر لگا رہنے دیں اور پھر آخر میں سادے پانی سے جلد صاف کرلیں۔

    اس سبزی میں اینٹی آکسیڈینٹ بھاری مقدار موجود ہوتا ہے جو جلد سے جھریوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ یہ جلد کو شاداب بنا کر اسے چمکدار بھی بناتا ہے۔

  • جلد کی خوبصورتی کیلئے جویریہ سعود نے آزمودہ نسخہ بتادیا

    جلد کی خوبصورتی کیلئے جویریہ سعود نے آزمودہ نسخہ بتادیا

    کراچی : موسم سرما میں خشکی کی وجہ سے خواتین کو جلد کے مسائل درپیش رہتے ہیں، ایسے میں صابن اور پانی کے استعمال سے جلد مزید خشک ہوجاتی ہے، کئی مرتبہ خشکی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ جلد پھٹنا شروع ہوجاتی ہے۔

    خواتین کے اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے اپنا آزمودہ گھریلو نسخہ بنا کر ناظرین سے شیئر کیا اور اس کے فوائد بھی بتائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نسخہ ہمارے گھر گزشتہ کئی سال سے استعمال کیا جارہا ہے جب میں چھوٹی تھی تو میری خالا اور پھوپھیاں یہی نسخہ استعمال کرتی تھیں۔

     پرکشش جلد

    جویریہ نے بتایا کہ آدھا چمچ خشخاش، ایک چٹکی ہلدی، ایک چمچ دودھ کی بالائی اور لیموں کا رس چار سے پانچ قطرے لیں اور ان چاروں چیزوں کا پیسٹ بنالیں اور اس کو چہرے پر اچھی طرح لگا کر رگڑیں۔ اس کا اتنا بہترین رزلٹ آئے گا کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔

    جویریہ سعود کا مزید کہنا تھا کہ جس لوگوں کا رنگ باہر دھوپ میں پھرنے سے خراب کا کالا ہوجاتا ہے یہ نسخہ ان کیلیے بھی لاجواب ہے۔