Tag: جلسوں میں شرکت

  • سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد

    پشاور : سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد کردی گئی اور اس حوالے سے مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری اہلکاروں کے جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

    چیف سیکریٹری کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کے سیاسی اجتماع اور جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سوات، مالاکنڈ، دیر، بونیر سمیت مختلف اضلاع کے حکام کی جانب سے مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں۔

    صوبے کی کئی جامعات نے بھی کسی سیاسی اجتماع میں شرکت پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سرکاری سکولوں اور کالجوں کو بھی مراسلے جاری کئے گئے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو صوابی میں جلسے کا اعلان کیا ہے ، صوبائی صدر جنید اکبر خان نے جلسے کے حوالے ہدایات جاری کیں تھیں۔

    سرکاری ملازمین کے کے لیے اہم خبر آگئی 

    جنید اکبر کا اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکن 8 فروری کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کریں، 8 فروری کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم نے اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے ورکرز تیاری کریں۔

  • جلسوں میں شرکت پر وزیراعظم اور وزراء کو نوٹس ، الیکشن کمیشن کا اقدام عدالت میں چیلنج

    جلسوں میں شرکت پر وزیراعظم اور وزراء کو نوٹس ، الیکشن کمیشن کا اقدام عدالت میں چیلنج

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف درخواست دائر کردی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست وزیراعظم اوراسدعمرکی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست پر اسد عمر اور وزیر اعظم کے دستخط ہیں، اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پوری دنیامیں حکومت کوالیکشن مہم کرنےکی اجازت ہے، اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن مہم چلانےپر جواب مانگ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کو اوور رائٹ کرنے کا اختیار نہیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان ،اسدعمرکی درخواست پر رجسٹرارآفس نےاعتراض لگادیا اور کہا وزیراعظم کی درخواست کیساتھ بائیومیٹرک موجود نہیں۔

    جس پر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سےعتیق الرحمان رجسٹرارآفس میں پیش ہوئے اور درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا اسلام آبادہائیکورٹ میں آج پٹیشن دائرکی ہے ، پٹیشن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے دیر جلسے کے نوٹسز کو چیلنج کیا، پبلک آفس ہولڈرکےلیے انتخابی مہم چلانےکاقانون بنایا۔

    انتخابی مہم چلانےوالےآرڈیننس کےاجراکیلئےمناسب عمل کی پیروی کی گئی، ای سی پی کسی قانون کونظراندازنہیں کر سکتا، پٹیشن پر وزیراعظم اور میرے دستخط ہیں۔