Tag: جلسوں کااعلان

  • جوحکومت بناسکتے ہیں وہ گرا بھی سکتےہیں، عمران خان

    جوحکومت بناسکتے ہیں وہ گرا بھی سکتےہیں، عمران خان

    اسکردو: عمران خان کاکہنا ہے کہ جوحکومت بناسکتےہیں وہ گرابھی سکتے ہیں۔

    اسکردو میں جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہا کہ ملک میں کہیں بھی بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےذریعےخیبرپختونخوامیں تبدیلی آئےگی اور اختیارات نچلی سطح تک جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چھبیس سال پہلے شاہراہ قراقرم کے حالات بہترتھی، انہوں نے کہا کہ چین تک بننےوالی شاہراہ سےسب سےزیادہ فائدہ اسکردوکو ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ باریاں لینےوالوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،بلدیاتی الیکشن کے بعد خیبرپختونخوا میں انقلاب آئےگا۔

  • سونامی ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے، عمران خان

    سونامی ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے، عمران خان

     پشاور: انصاف کے سربراہ عمران خان نے مردان، نوشہرہ اور پشاور کا دورہ کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سونامی ختم نہیں بلکہ شروع ہوئی ہے۔

    مردان میں سونامی کے ٹائیگرز سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کےپی کےکااحتساب سیل اب کسی کونہیں چھوڑےگا،نہ ایزی لوڈ والے اور نہ ہی ڈیزل والے بچیں گے۔

    عمران خان نے اسفندیار ولی کے ساتھ آصف زرداری اور نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے پانچ سال تک بلدیاتی الیکشن کیوں نہیں کرائے، جبکہ سونامی کےخوف سے زرداری اور نوازشریف اکٹھے ہوگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آپ کا کپتان آپ سے مل کر سب کو شکست دے گا۔

    نوشہرہ میں اپنے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نئےپاکستان سےپہلےنیاخیبرپختونخوا بنے گا، پوراملک کے پی کے کابلدیاتی نظام کاپی کرےگا۔

     پشاور میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد آنے والا ہے، جس کے بعد اسی سال انتخابات ہوں گے اور اسی سال پی ٹی آئی حکومت بھی بنائے گی۔

    جلسوں سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

  • عمران خان نے کل سے جلسوں کا اعلان کردیا

    عمران خان نے کل سے جلسوں کا اعلان کردیا

     پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےخیبرپختونخوا کےحقوق کےلئےکل سےجلسوں کااعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کےفنڈزمیں ڈنڈی ماررہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول دوران پور ، گورنمنٹ اسکول لیڈی گرفت اور گلبرگ پولیس اسٹیشن کا دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق کی ناانصافیاں بڑھتی جا رہی ہیں ، وفاق خیبرپختونخوا کےفنڈ نہیں دےرہا، فنڈ نہ ملنےسےلواری ٹنل تباہ ہورہی ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ خیبرپختونخوا کےحقوق کےلئےکل سےجلسے منعقد کئے جائیں گے، عمران خان کے دوران پوراسکول دورے کے موقع پر پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مابین کسی بات جھگڑا ہوگیا اس موقع پر دونوں جانب سے ڈنڈے اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا   تاہم بعدازاںپولیس نے حالات پر قابو پا لیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری سے پنجاب کے خلاف نفرت بڑھے گی۔ ڈسکہ واقعے پر تنقید کرتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران اور زرداری سیاسی مفادات کیلئے پولیس کو استعمال کر رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چشمہ کینال کیلئے20سال سے رقم فراہم نہیں کی گئی وفاق رقم فراہم کردے تو گندم میں خودکفیل ہوسکتے ہیں پنجاب حکومت کو 50فیصد ترقیاتی فنڈ دیا گیا، کےپی کےحکومت کوصرف20فیصد فنڈ دیاگیا۔