Tag: جلسہ ملیر

  • اے پی سی ہمارے مطالبے پر بلائی گئی، بلاول

    اے پی سی ہمارے مطالبے پر بلائی گئی، بلاول

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں تمام جماعتوں کو بلا کراچھا کیا، ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ سارے پاکستانی کشمیر کے معاملے پر یکجا ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ خورشید شاہ، شیری رحمن سمیت پی پی پی کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں وزیراعظم کو کچھ تجاویز دی تھیں،مسئلہ کشمیر پر ہمیں سیاست نہیں کرنی، تجویز دی تھی انسداد دہشت گردی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،ہم سب اس وقت اتحاد چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری پیپلز پارٹی کا ویژن تھا، پاکستان کے دشمن اس وقت ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں، بھارت اس وقت بیک فٹ پر ہے، دنیا کو پیغام دیا ہے کہ سارے پاکستانی کشمیر کے معاملے پر یکجا ہیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ صرف نواز شریف یا کسی اور کی جاگیر نہیں اس لیے ہم بائیکاٹ کیوں کرتے؟ ہم اپنے قومی مفاد کو آگے رکھنا چاہتے ہیں، حکومت میں شامل لوگ بھی روٹ پر اعتراض کررہے ہیں۔

    وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہے صرف پنجاب کے نہیں، کشمیر کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں،نواز شریف مسئلہ کشمیر کے پیچھے پاناما پیپرز کو چھپانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں تبدیلی لایا ہوں جلد پیپلز پارٹی میں تبدیلیاں لاؤں گا، 2018ء میں وزیراعظم پی پی پی کا ہوگا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کا ملیراورقائد آباد میں شانداراستقبال

    بلاول بھٹو زرداری کا ملیراورقائد آباد میں شانداراستقبال

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ میمن گوٹھ کی جانب رواں دواں ہے،ملیر 15 پر شاندار استقبال کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پی پی پی بلاول بھٹو حال ہی میں ملیر کے حلقے پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نمائندے کی جیت کے بعد آج ملیر کا دورہ کرنے کے لیے اپنے گھر بلاول ہاؤس سے ملیر روانہ ہو گئے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا راستے میں جگہ جگہ پُرتپاک استقبال کیا گیا جب قافلہ ملیر 15 کے مقام پر پہنچا تو پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اپنے محبوب قائد کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے استقبال کیا،پارٹی نغموں پر رقص اور بلند شگاف نعروں نے مجمع میں کا جوش گرما دیا۔

    کارکنان کا جوش و جذبہ دیکھ کربلاول بھٹو بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تمام سیکیورٹی تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر آگئے نعرے لگائے،بلاول بھٹو کو باہر آتا دیکھ کر کارکنان کا جوش و ولولہ مزید بڑھ گیا اور انہوں نے اپنے قائد کے ہم آواز ہو کر واشگاف نعرے بلند کیے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور اپنی گاڑی سے باہر آکر اے آر وائی کے نمائندے ارباب چانڈیو کو بہترین کوریج کو سراہتےہوئے تا کید کی کہ اے آر وائی کی ٹیم کوریج کے لیے قافلے کے ہمراہ چلتی رہے۔

    واضح رہے اے آر وائی نیوز نے بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کی کوریج کے لیے خصوصی انتظام کر رکھے ہیں اور پیپلز پارٹی کے قافلے کی لمحہ بہ لمحہ خبر عوام تک پہنچارہے ہیں جس کے معترف خود بلاول بھٹو زرداری بھی ہوئے۔