Tag: جلسہ گاہ

  • پی ٹی آئی جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ گیارہ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔شہر اقتدار کا سیاسی میدان پی ٹی آئی کے ٹائیگرز سے سج گیا۔

    تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنےمیں آرہےہیں ۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس ، پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے گیارہ ہزار اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران ریڈزون کی سیکیورٹی کو خود مانیٹر کررہے ہیں ۔

    جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سندھ پولیس کی واٹر کینن بھی ریڈزون پہنچا دی گئی ہے ۔ریڈزون کو سیکر یٹر یٹ چوک ، اتاترک ایونیو، نادرا چوک سے کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    جلسہ گاہ آنے کے لئے صرف جناح ایونیو کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شاہراہ دستور سے جلسہ گاہ پہنچے گی۔

  • سونامی آج اسلام آباد سے ٹکرائےگا،اسٹیج تیار

    سونامی آج اسلام آباد سے ٹکرائےگا،اسٹیج تیار

    اسلام آباد : سرد موسم میں سونامی رضا کاروں نے اپنے رقص اور نعروں سے جلسہ گاہ کو گرما دیا،اسلام آباد تحریک انصاف کے رنگوں میں ہے رنگا ہوا۔پی ٹی آئی نے جلسے کی بھرپور تیاری کرلی ہے۔ ٹائیگرز کا ۔جوش و خروش  دیدنی ہے۔آج مارچ ہوگا یا ڈبل مارچ اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔حکومت کی جانب سے جڑواں شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی ہے۔

    پولیس کی جانب سے بسوں میں مسافروں کی تلاشی اور پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ربڑکی گولیوں اور آنسو گیس کے شیل دیئے گئے ہیں جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر لاہور سے آنسو کی بھاری کھیپ بھی منگوائی گئی ہے۔

    جلسے کو ناکام بنانے کے لیےسیکریٹریٹ چوک ،نادرا اور میریٹ چوک پر کنٹینر لگاکر تمام راستے بلاک کردیے گئے جس کے باعث قافلوں کو شہر میں داخل ہونے پرمشکلات کا سامنا ہے۔

    پی ٹی آئی جلسے میں عوام کی شرکت کو روکنے کیلئے حکومت کا ریاستی طا قت کا استعمال جا ری ہے،لاہور میں بس اسٹیںڈ کو سیل کردیا گیا،تیس نومبر کو پی ٹی آئی جلسے جہاں پی ٹی آئی کا رکنا ن تا ریخی جلسہ کر نے کیلئے پر عزم ہیں وہیں حکومت ریاستی طاقت سے جلسہ نا کام بنا نے کیلئے کمر بستہ دکھا ئی دیتی ہے۔

    اسلام آباد راولپنڈی میں مو ٹر سائیکل سواروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ عروج پر ہے تین ہزار سے زائد موٹر سائیکل تھانوں میں بند ،سو سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی لاک اپ کر دیئے گئے راولپنڈی سےپی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ راشد حفیظ کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رے جا رہے ہیں ۔

    پنجا ب کے دیگر شہروں سے پو لیس گردی کا سلسلہ جا ری ہےاسلام آباد کے مضافاتی علاقوں میں ن لیگ کے رکن اسمبلی طارق فضل چو ہدری کے حلقے میں مساجد سے اعلا نات کئے جا رہے ہیں کہ کل دہشت گردی کا خطرہ ہے لو گ جلسے میں شرکت نہ کریں ۔

    عمران خا ن کاحکومتی اقدامات کے با رے میں کہنا ہے عوام اپنے حقوق کیلئے گھروں سے نکلیں ، کس قانو ن کے تحت کا رکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے؟ حکومت کو یہ سمجھنا چا ہیئے کہ ریا ستی تشددسیا سی تحریک کو دبا نے کے بجا ئے مزید جلا بخشتا ہے۔

  • تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی

    تحریک انصاف آج ساہیوال میں جلسہ کرے گی

    ساہیوال: تحریک انصاف کا سونامی آج ساہیوال سے ٹکرائے گا۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور کارکنوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں تیاری زووروں پر ہے۔ لوگوں کی سج دھج کے لئے پتھارے لگے ہیں اور بازار سجے ہیں۔ جہاں صرف لوگ نہیں بلیاں بھی پی ٹی آئی کے رنگ میں رنگ رہی ہیں۔

    پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ میں تبدیلی کارنگ جمانے کے لئے تیار ہے۔ عمران خان سے محبت جتلانے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ پھول چہرے بھی میدان میں آئے ہیں جبکہ بچوں کے ساتھ دو معصوم پیاری پیاری بلیاں بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے کے لئے رہیں گی۔ دونوں ہی سج اور سنور رہی رہیں اور پی ٹی آئی کے رنگ میں رنگ رہی ہیں۔

    نوجوانوں اور بچوں کی تیاری کے لئے بازار لگا ئے گئے ہیں۔ ایک طرف جلسہ گاہ کے قریب پی ٹی آئی کیپ کا انبار لگا دیا گیا ہے تو دوسرے پتھارے پرگو نوز گو اور کپتان کی تصویر والے ٹی شرٹس کی بھی بہار ہے۔

    ساہیوال کے شہری بے تابی سے عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کاسونامی سرگودھاپہنچ گیا،پنڈال میں کارکنوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر موجود ہے، شرکاء کا جوش وخروش قابل دید ہے، کپتان عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ گئے،ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نےچہروں پرجھنڈےبنالئے،ترانوں پروالہانہ رقص اورنعرےبازی، پارٹی پرچموں کی بہار،ٹوپیاں،شرٹس اوربیجزکی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔سرگودھاکےجلسے میں بچوں نےبھی بڑوں کےساتھ گونوازگوکانعرہ لگادیا۔

    ڈی جے بٹبھی جلسےمیں موسیقی کارنگ بھرنے کیلئے تیارہیں،ضلعی انتظامیہ نےاسٹیج کی سیڑھی کو غیر محفوظ قراردیدیا۔

  • ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ ملتان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے واقع کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو بھگدڑ کے باعث زخمی اور متاثر ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان واقع پرشدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں توقع سے زیادہ لوگ آئے انتظامات ناکافی تھے۔

    ملتان واقع پر انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر ممنون حسین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
    متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام کے بعد حسین آگاہی چوک کے قریب اچانک بھگڈر مچنے کے واقعے کے نتیجے میں کچل کردم گھوٹنے سے8افراد کے ہلاک اورخواتین اورمعصوم بچوں سمیت متعدد کے افرادکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

  • عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ ملتان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک بلاول کیلئے سکیورٹی کے اتنہائی سخت انتظامات کیئے گئے،لاکھوں کے مجمع کو تنہاچھوڑدیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ چھ گیٹ کھول دیتی تو یہ اندوہناک سانحہ رونما نہ ہوتا، عمران کا کہنا تھاکہ انتظامیہ قابل اعتبار نہیں،آئندہ کے جلسے جلوس کی تمام ذمہ داری پی ٹی آئی کےکارکنان نبھائیں گے۔

    سانحہ ملتان پرپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خوشی کی محفل کو نااہل انتظامیہ نے ماتم کدہ میں تبدیل کیا، پولیس نےتحریک انصاف کےساتھ تعاون نہیں کیا،اتنابڑامجمع دیکھنے کے باوجود گیٹس بند کردیےگئے، ہماری خوشی غم میں بدل گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈی سی اوملتان زاہدسلیم گوندل نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے انتظامیہ پرعائد کردہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نےتحریری طورپربتایاتھاکہ جلسہ گاہ کےانتظامات خودکرینگے،لہذا یہ ان کی ذمےداری تھی کہ وہ جلسہ ختم ہونے کےبعد صیح طریقے سے انتظامات سمبھالتے۔

  • ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان : پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اورشدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہو گئے۔

    ایم ایس نشتر اسپتال کے ترجمان نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہیں، کئی افراد کو دم گھٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    زخمیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے باہر تاحال موجود ہے جنہیں امدادی ٹیموں کی جانب سے کی جانب سے طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔