Tag: جلسہ

  • سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر: جلسہ کرنا ہرجماعت کا حق ہے، وزیرتعلیم نثارکھوڑو

    سکھر:سندھ کے سینیئروزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ جلسہ کر نا ہرسیاسی و مذہبی  جماعت کا حق ہے میاں نواز شریف اورمیاں شہبا زشر یف نے خودجلسے کئے ،اب وہ موجودہ صورت حا ل کا سامنا کر نے سے ڈر رہے ہیں، شریف برادران حالات کا بہادری سے مقابلہ کریں ۔

    سکھر میں پی ایس ٹی ، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی امیدواروں میں آفر لیٹر کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےوزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ انقلاب اورآزادی کا مطلب بہترز ندگی کی تلاش کر نا ہے ،معاملہ چارسیٹوں سے اٹھا تھا اور اب بگڑ کرتنگ آمد اور بجنگ آمدتک جا پہنچا ہے اور ان حالات میں حکومت اکیلی ہو تی جا رہی ہے ۔

    انکا مز ید کہنا تھا کہ مو جو دہ حکومت اگرگئی تودوسری حکومت آسکتی ہے اسمبلیاں کیوں جائیں،عوام نے اعتماد کر کے ووٹ دیئے تھے ۔

  • الیکشن ماناہےدھاندلی تسلیم نہیں کی، عمران خان

    الیکشن ماناہےدھاندلی تسلیم نہیں کی، عمران خان

    پاکستان تحریک کے چیئرمین انصاف عمران خان کاکہناہےلوگ سندھ کوتقسیم کرنے کی بات کررہےہیں، لیکن وہ لوگوں کواکٹھاکرناچاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی توعوام سڑکوں پرہوں گے۔

     کپتان نے سجایا عمر کوٹ میں میدان اور عام انتخابات میں سونامی سندھ تک نہ پہنچنے پرمعافی طلب کرتے ہوئے ہرضلع میں جانے کاکردیا اعلان ، چیئرمین پی ٹی آ ئی نے کہا پاکستان میں تقسیم صرف ظالم اور مظلوم ہے سندھی بلوچی یاپنجابی کی نہیں، ہم سب کو اکٹھا کرکے عدل دیناچاہتے ہیں۔

    عمران خان کا کہناتھاانتخابات تسلیم کیے دھاندلی نہیں چارحلقوں میں ووٹوں کی تصدیق ہوگی توپتہ چلے گا کہ گیارہ مئی کوتاریخی دھاندلی ہوئی انہوں نے خبردار کیا کہ اب ایسا ہواتوعوام سڑکوں پرہوگی ۔

    عمران خان کا کہنا تھا برسوں سےاحتساب ہورہاہےلیکن کرپشن ہے کہ ختم ہونے کانام نہیں لے رہی، کے پی کے میں احتساب کاایسا نظام لائیں گے کہ کرپشن کرنے والے وزیروں کوبھی نہیں بخشا جائے گا۔
       

  • سندھ دھرتی ماں ہےاورکوئی ماں کوتقسیم نہیں کرتا، الطاف حسین

    سندھ دھرتی ماں ہےاورکوئی ماں کوتقسیم نہیں کرتا، الطاف حسین

    متحدہ کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر سندھ میں علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی پی پی ہمارے حقوق نہیں دینا چاہتی تو پھر سندھ میں دو صوبے بنائیں جائیں، سندھ ون میں سندھی بولنے والوں کیلئے ہو اور سندھ ٹو ہمارے لیے ہو جس میں ہم دیگر تمام قومیتوں بلوچی، پٹھان، سرائیکی، پنجابی اور کشمیریوں کے ساتھ رہ لیں گے۔

    کرچی میں الہ دین گراؤنڈ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ ، سندھ کے مہاجروں کو اپنا سمجھتی ہے توکوٹا سسٹم ختم کردے، ملک کے کسی صوبے میں کوٹا سسٹم نہیں تو پھر سندھ میں کیوں؟ سرکاری ملازمت میں شہری علاقوٕں کا 40 اور دیہی علاقوں کا 60 فیصد کوٹا ہے۔

    الطاف حسین  نے کہا کہ ایم کیوایم تمام زبانیں بولنے والوں کی نمائندہ جماعت ہے اور ایم کیوایم سندھ میں تمام لوگوں کے حقوق کی بات کرتی ہے، سندھ کوایک نگاہ سے نہیں دیکھتے تو پیپلزپارٹی کے سندھیوں کو سندھ ون اورجن کوپیپلزپارٹی والے سندھی نہیں مانتے ان کو سندھ ٹودےدیجئے۔

    عدالت نے حلقہ بندی کرنے والے افسر کے اختیار کو غیر آئینی قرار دے دیا، عدالت نے کہا حلقہ بندی ڈپٹی کمشنرز کے بجائے آزاد کمیشن سے کرائی جائیں، عدالت نے حلقہ بندی کرنےوالے شخص کے اختیارکوغیرآئینی قراردے دیاہے۔

    متحدہ قائد نے کہا کہ پیراگراف 49 پر عدالت نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ غیرقانونی طورپرکئی حلقوں کو شہری حلقوں میں شامل کردیا گیا ہے۔