Tag: جلسہ

  • وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے

    گھوٹکی: وزیراعظم عمران خان آج گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وزرا بھی وزیرعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان گھوٹکی میں آج دوپہر بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچیں گے جہاں وہ خان گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور وفاقی کابینہ کے دیگر وزرا بھی شرکت کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھوٹکی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    سردار علی گوہر مہر کے مطابق جلسہ گاہ میں 4 سے 5ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ 62 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا اور 9 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

    جلسے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ظہرانہ دیا جائے گا، جی ڈی اے کے رہنما وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    آنے والے دنوں میں گوادر کی ترقی سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا اور گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور گوادر کو بجلی کی نیشنل گرڈ سے جوڑا جائے گا۔

  • انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کومیانوالی میں جلسہ کرےگی‘ نعیم الحق

    انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کومیانوالی میں جلسہ کرےگی‘ نعیم الحق

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ کرے گی۔

    نعیم الحق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے، حکومت بننے کے بعد پہلی بارعمران خان کا جلسے سے خطاب ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

    کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل نہیں رکے گا‘ عمران خان

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شخص کیسے ملک سے وفادار ہوگا جب اس کی اربوں روپے کی دولت پاکستان سے باہر ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں حکومت نہیں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور عوام کو ہی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جو بھی معاشرہ آگے بڑھتا ہے وہ کرپشن کو پنپنے نہیں دیتا۔

  • پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق آباد کے علاقے نوازآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پنڈال سجا لیا۔

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور رکن اسمبلی ملک ممتاز چانگ سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    آصف علی زرداری اور سید مراد علی شاہ بھونگ بھی جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم کے مہمان ہوں گے۔

    پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا‘ آصف علی زرداری


    یاد رہے کہ دو روز قبل سکھر میں پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا نام آج بھی ہےاور کل بھی رہے گا، پورا پاکستان اس پارٹی کا قلعہ بنے گا، کچھ طاقتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں۔

  • عمران آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    عمران آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج کراچی کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیے گئے ہیں۔

    مزار قائد سے متصل گراؤنڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔

    لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا‘ عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا، شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آگیا ہے۔

    سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سےنکلیں، مزار قائد پہنچیں، عمران خان

    واضح رہے کہ 20 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپیل کی تھی کہ سندھ اورکراچی کےعوام گھروں سے نکلیں، مزار قائد پہنچیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تباہی پاکستان میں سندھ کی ہوئی، مزار قائد پراس دلدل سے نکلنے کا حل قوم کوبتاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    عمران آج بہاولپوراورملتان میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    بہاولپور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج بہاولپور اورملتان میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سونامی آج جنوبی پنجاب کا رخ کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی آج بہاولپور اور ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بہاولپور اور ملتان کے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان شام 5 بجے بہاولپور اور رات 8 بجے ملتان میں کھلاڑیوں کا لہو گرمائیں گے۔

    دوسری جانب ڈی پی او بہاولپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    ڈی پی او کے مطابق جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب کردیے جبکہ داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے تلاشی لی جائے گی۔

    ایک ہی گیند سے زرداری اور شہبازشریف کی وکٹیں گریں گی‘عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا دل کہہ رہا ہے ایک ہی گیند سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی وکٹیں گریں گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہمیشہ کے لیے ان کی سیاست اور ظلم کا خاتمہ ہوجائے گا، آپ کی کپتانی کر رہا ہوں، ہمیں چوروں کو شکست دینی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام  سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 35 بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پرامیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ جے یوآئی ف کے اکرم درانی سے ہے۔

    دوسری جانب انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پرخطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ یکم جولائی کو عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے میں کرفیو کے باعث رزمک کا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 53 اسلام آباد، این 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں الہ دین پارک سے متصل بازار گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسے کے لیے 60 فٹ چوڑا اور25 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ انتظام کیا گیا ہے، انشا اللہ جلسے میں عوام بھرپورشرکت کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں 12 مئی کے جلسے کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے میں کراچی کے عوام کو پیغام دیں گے وہ شہر کو کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں، دوبارہ روشنیوں کا شہر اورمعاشی حب بنا سکتے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہریوں کو بھی بتائیں گے کہ وہ کس طرح دیہی سندھ کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعدازاں پاکستان تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے لیے کراچی کے امن سے زیادہ کچھ نہیں ہے، ہم حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    کراچی : پییلزپارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی رات گئے کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لیے باغ جناح پہنچے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج باغِ جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا کہ آج کا جلسہ شہید بینظیر بھٹوکے جلسے کی یادہ تازہ کردے گا۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کے لیے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج مانسہرہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مانسہرہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرمانسہرہ میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج خیبرپختونخواہ کے شہر مانسہرہ میں جلسہ کرے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکمراں جماعت کی جانب سے مانسہرہ میں یہ دوسرا جلسہ ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔


    آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے، نوازشریف

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صادق آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا مقابلہ زرداری کے ساتھ ہے نہ عمران کے ساتھ بلکہ ہمارا مقابلہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہے۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کو ریفرنڈم سمجھیں، میرے خلاف فیصلہ بدلنا چاہتے ہو تو ن لیگ کے شیروں کو کامیاب کراؤ، پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کےلیے ن لیگ کو ووٹ دو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

    لوگوں سےوعدہ ہےکہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے‘ فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان بہترین جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے، انہوں نے کراچی کے طلبہ سے اپیل کی کہ اس تاریخی جلسے میں شرکت کریں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ پی پی نے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی، پی پی کے جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان یپلزپارٹی کو بھرپور جواب دینے کے لیے لیاقت آباد کے ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔