Tag: جلسہ

  • مسلم لیگ ن آج بہاولپورمیں سیاسی قوت  کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج بہاولپورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    بہاولپور: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں، اسٹیج تیار کرلیا، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگادی گئیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔


    پانچ رکنی بینچ نے عدلیہ کو سیاسی پارٹی بنا دیا ہے: مریم نواز


    خیال رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پہلے عہدے سے ہٹایا پھر بھی چین نہیں آیا تو مسلم لیگ (ن) کی صدارت چھین لی۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا پھر بھی سزا پر سزا سنائی جارہی ہے، عدالت کو کمزور، ناانصافی پر مبنی فیصلوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔


    گرینڈ پلاننگ کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے، نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں کچھ نہ ہوسکا مزید دو ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے، گرینڈ پلاننگ ہے جس کے تحت یہ سب کچھ ہورہا ہے ، میرا تو یہ خیال ہے یہ بالکل بوگس کیس ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ گواہ کی گواہی ہمارے حق میں گئی ہے ، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ اس کی بڑی مثال ہے، 6 ماہ ہوگئے مگر اب تک کیس ثابت نہیں کرسکے ، کرپشن کا کیس ہوتا تو اب تک سامنے آچکا ہوتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں مسلم لیگ ن آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ فٹبال اسٹیڈیم کوٹلہ عرب علی خان میں منعقد کیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں دس فٹ بلند اور 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں 30 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    جلسہ گاہ میں نوازشریف اور مریم نواز کی تصاویر کے بینرز لگا دیے گئے ہیں، جلسے سے نوازشریف، مریم نواز، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق اورآصف کرمانی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روزوزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں حصہ لے وہ جیتے گا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف آج شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا اوربیس فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    ڈپی پی او سرفراز احمد خان ورک کی ہدایت پرجلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔


    ثابت ہوگیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں‘ نوازشریف


    خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے لودھراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے ثابت کیا فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں۔ آپ نے مجھے خرید لیا ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں پاکستان کا ہرحلقہ لودھراں بن جائے گا۔ لودھراں کے عوام نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا۔


    لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر دریا میں غرق کردی:‌ شہباز شریف


    دوسری جانب لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام نے اے ٹی ایم کو دریائے ستلج میں غرق کردیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، فواد چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے بجائے آج بھی نواز شریف نے اپنا رونا رویا، نااہلی ان کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے۔

    مظفر گڑھ جلسے میں نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا  نواز شریف کشمیر کی وزارت کا خواب دیکھنے لگے ہیں، وہ نہیں جانتے 10 سال میں کتنے کشمیری بھارتی مظالم کی بھینٹ چڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ نااہلی نواز شریف کے لیے نفسیاتی عارضے کا سبب بن گئی ہے، یہ لندن تحقیقات کا قصور وار  بھی عدلیہ کو ٹہرائیں گے، کیا تحقیقات کے خلاف نواز شریف لندن میں احتجاج کریں گے؟۔

    خلاف فیصلہ نہ آتا تو دو چارسالوں میں کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا،نوازشریف

    پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے لیے مقام عبرت ہے کہ اپنی ہی حکومت میں وہ دربدر ہیں۔

    خیال رہے مظفر گڑھ میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ سےفارغ ہوگیاہوں میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں، نااہل ہوگیاہوں لیکن آزادکشمیرکیلئےتواہل ہوں؟ جب تک وہاں کافیصلہ نہیں ہوتا تومیری ڈیوٹی یہاں پرلگنی چاہیے۔

    جبکہ اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہا تھا کہ میرا دل کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ دھڑکتا ہے، وقت بدل گیا ہے اب بندوقوں سے کشمیریوں کے حقوق کو نہیں دبایا جاسکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف آج پشاورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج پشاورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مسلم لیگ سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ عام سے میاں نوازشریف، مریم نواز اور دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کی مقامی انتظامیہ نے جلسے کے لیے 24 فٹ اونچا اور تقریباََ 80 فٹ طویل اسٹیج بنایا ہے جبکہ چار واک تھرو گیٹ بنائے گئے ہیں اور 150 سے زائد لاؤڈ اسپیکر اور ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    جلسہ گاہ کو مسلم لیگ ن کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر بھر میں جلسے کے لیے بینرز اور سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔


    عدالت نے آمرکو اُس کام کی اجازت دی جس کا اُسے خود بھی اختیارنہیں، نوازشریف


    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں سابق نا اہل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ عدالتوں نے آمر کو اس کام کی اجازت بھی دی جس کا اختیار خود عدلیہ کے پاس بھی نہیں ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سےسنائی دے گی‘ خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہزارگیدڑ بھی ایک شیرکا مقابلہ نہیں کرسکتے، شیرکی دھاڑانشااللہ آج فیصل آباد سے سنائی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج فیصل آباد سے شیر کی ڈھار سنائی دے گی۔

    خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹرپراپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ چلتے ہی چلوکہ یہ ڈیرے منزل پرہی ڈالے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج جڑانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے جلسے سے مریم نوازسمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے لیے جناح گراونڈ میں 120 فٹ لمبا اور 10 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے کہ جبکہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے دو خصوصی راستے بنائے گئے ہیں۔

    جلسہ گاہ میں 25 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کو خیرمقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹوزرداری آج حب میں جلسے سےخطاب کریں گے

    بلاول بھٹوزرداری آج حب میں جلسے سےخطاب کریں گے

    حب : صوبہ بلوچستان کے شہر حب میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین بلاول بھٹوزرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حب کے جام قادر اسٹیڈیم میں پیپلزپارٹی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ کو جھنڈوں، بینرزاور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

    ٹریفک پلان کے مطابق آج صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک آرسی ڈی شاہراہ حب ندی پل سے گیڑون موڑ تک ہرقسم کی ٹریفک بند رہے گی۔

    بلوچستان کے مختلف شہروں سے پیپلزپارٹی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔


    ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ تین روز قبل بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو لاڈلوں کی جنگ چل رہی ہے۔ ملک کو نواز شریف، عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج ہری پورمیں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    ہری پور: مسلم لیگ ن آج ہری پور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، نا اہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم نواشریف آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کریں گے، مریم نواز، پرویزرشید، کیپٹن صفدر سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں 32 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مرکزی قائدین کے لیے اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ ن کے پرچموں سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے ضلع بھر کے راستوں کو سجھایا گیا ہے۔

    نااہل وزیراعظم نوازشریف بینظیرایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔


    سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے،نوازشریف


    یاد رہے کہ رواں ہفتے 16 جنوری کو نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہا میرے خلاف کیس کیا ہے، حکومت کی مدت پوری ہونے میں اب 4 سے5 ماہ رہ گئے ہیں، اب سمجھ نہیں آتا ان تحریکوں کا مقصد کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

    طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا‘ خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سےاستعفے آئے تودوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری کا پہلا شوفلاپ ہوگیا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ طاہرالقادری اورعمران خان پہلے بھی دھرنے دے چکے ہیں، اسمبلیوں سے استعفے آئے تو دوبارہ الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے، نوازشریف کوآج بھی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری ہمیں جہاں لے جائیں گے ہم تیار ہیں، اگر ہم آج یہاں سے واپس چلے گئے تو ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہیں مل سکے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں اور آج اس موقع پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔


    ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں‘ ڈاکٹرطاہرالقادری


    واضح رہے کہ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم آئین نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج چکوال میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    چکوال : صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں پاکستان تحریک انصاف آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج پنجاب کے شہر چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ حلقہ پی پی 20 میں 9 جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کی انتخابی مہم کے سلسے میں چکوال کے نواحی علاقے قصبہ مرید میں کیا جارہا ہے۔

    جلسہ گاہ میں اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے، پارٹی پرچم پنڈال میں لگا دیے گئے ہیں جبکہ مقامی قائدین کے مطابق 12 ہزار کے قریب کرسیاں بھی لگادی گئیں ہیں۔


    اصغرخان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے: عمران خان


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لاڈلے کے خلاف اصغر خان کا کیس 25 سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان کے کیس پر ہم پیشرفت کریں گے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم میرے ساتھ ہے، اگلا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، میرے جیسی اور تلاشی کسی کی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کے بیانات سے ہوا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔