Tag: جلسی

  • نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے، پرویزرشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ نواز مودی ملاقات بھارت کی خواہش پر ہو رہی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی ملاقات میں برسوں کے دکھ دور نہیں ہوسکتے،پاکستان اور بھارت ذمہ دار ملک ہیں،ہمسایوں کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کا بھلانا ہوگا،ہندوستان میں ووٹ پاکستان دشمنی کی بنیاد پر لیا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف کشمیری دنیا بھر میں احتجاج کرتے ہیں، کشمیر میں نہ دلی سرکار کی چلتی ہے نہ کشمیری حکومت کی۔

  • عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث دورے ملتوی کردیئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موسم کی خرابی کے باعث آج گلگت اور کراچی کے دورے ملتوی کردیئے ہیں۔

    انہیں آج گلت کے مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے علاوہ حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر بھی جانا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

     بعد ازاں انہوں نے اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ آج سہ پہر کراچی پہنچ کر سانحہ صفورا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا تاہم انہیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑا۔

  • ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا، پرویزرشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی جانے کے بجائے ملتان میں ناچ گانا کیا۔

    سینیٹر پرویز رشید نے ملتان میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تقریر کے جواب میں کہا ہے کہ ملتان کی ناکام جلسی نے عمران خان کو بد حواس کردیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جیسے جیسےملک ترقی کر رہا ہے عمران خان صاحب کی تکلیف بڑھتی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس منصوبے نے عمران خان کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی بھی عمران خان کا منہ چڑا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب اس حقیقت کو تسلیم کر لیں کہ لوگ اب تحریک انصاف کے جلسوں کا رخ نہیں کرتے۔