Tag: جلسے سے خطاب

  • عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    عمران خان خیبر پختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کیلئے تیار

    منڈی بہاؤالدین : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن خوفزدہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کپتان نےنقادوں کوخوب باؤنسر مارے خیبر پختونخوا کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والوں کو چیلنج کردیا کہ دوبارہ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف امیروں سے پیسہ اکٹھا کر کے غریبوں پر خرچ کرے گی اور باہر جو بھی ناجائز پیسہ موجود ہے اسے واپس لے کر آئیں گے۔

    مغرب میں امرا سے ٹیکس لے کر عوام پر خرچ کیا جاتا ہے ہمارے ہاں غریبوں کے پیسوں پر امیر عیش کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا دھاندلی کے لئے ہم نے آواز اٹھائی۔خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے الزامات سے خوفزدہ نہیں۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔چند دن میں یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں کیا ہوا۔

    عمران خان نے کہا اے این پی والوں نے پچھلے پانچ سالہ اقتدار کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے اگر تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کروا دیئے ہیں تو اب کہا جا رہا کہ دھاندلی ہو گئی ہے۔

    کپتان نےمنڈی بہاؤالدین کےعوام کوکہاکہ ضمنی انتخاب میں بلے پر مہر لگانے کے ساتھ اسی سال عام انتخابات کی تیاری بھی کر لیں،انہوں نے وعدہ کیا کہ ٹیکس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ،دبئی کا پیسہ واپس لائیں گے۔

    ری الیکشن کی بات پر عمران خان کو کرکٹ میچ کا قصہ یاد آگیا، دوبارہ الیکشن کی بات نکلی تو عمران خان نے انڈیا کے بیٹسمین سری کانت کو آؤٹ کے دوبارہ باری دینے کا قصہ سنایا، انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں ان کو کہتا ہوں کہ آؤ دوبارہ میچ کھیلو۔

  • عوام کو بااختیار بنا کر ہی گلگت کے مسائل حل ہونگے، عمران خان

    عوام کو بااختیار بنا کر ہی گلگت کے مسائل حل ہونگے، عمران خان

    گلگت / بلتستان : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک گلگت بلتستان کے مسائل حل نہیں ہونگے کہ جب تک گلگت بلتستان کے فیصلے اس خطے میں ہی نہیں ہوتے ۔

    آج تک گلگت بلتستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہوتے رہے، جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مسائل حل نہیں ہوئے ۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے اسلام آباد سے اختیارات گلگت بلتستان منتقل کرینگے۔

    ہم نے کے پی کے میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لئے پہلی بار بلدیاتی انتخابات کرائے نواز لیگ کی چھ دفعہ پنجاب میں حکومت آئی مگر بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے ا س کی وجہ یہ کہ یہ لوگ عوام کو اختیارات منتقل کرنا نہیں چاہتے ہیں۔

    انہوں نے اس موقع پر نواز شریف اور زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بتائیں ان کے پاس حکومت میں آنے سے پہلے کتنے اثاثے تھے آج کتنے اثاثے ہیں ۔

    ہم نے اربوں رپوں کے مالک حسنی مبارک ،قذافی اور صدام حسین کا حشربھی دیکھا ہے، جلسے سے خظاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے زرداری کو جیل میں بھیجا تھااور آج شہباز شریف زرداری سے معافیا ں مانگ رہا ہے یہ لو گ وہا ں سونامی کی خوف سے ایک ہوئے ہیں ۔

    اس موقع پر جلسہ گاہ میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جو گو نواز گو اور شیر کا شکاری عمران خان کے نعرے لگا رہی تھی اور عمران خان کی جلسہ گاہ میں آمد اور جانے کے اوقات میں عوام اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے اس قدر بے تاب تھے کہ منتظمین اور پولیس کو کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آنے والے عوام کے ہجوم کو مشکل سے سنبھالنا پڑا۔

  • شکست الطاف حسین کا مقدر ہے،امریکہ بھی نہیں بچا سکتا، سراج الحق

    شکست الطاف حسین کا مقدر ہے،امریکہ بھی نہیں بچا سکتا، سراج الحق

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ شکست الطاف حسین کا مقدر ہے، ان کی شکست کو امریکہ بھی نہیں بچا سکتا، الطاف حسین کی عزت اسی میں ہے کہ وہ اپنا امیدوار دست بردار کرالیں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے شاہراہ پاکستان پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جلسے کے شرکاء نے گو الطاف گو کے نعرے بھی لگائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ آج کی شام ٹارگٹ کلنگ کے شہداء کے نام ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی کی پہچان اجمل پہاڑی، صولت مرزا، فیصل موٹا اور ان جیسے دیگر ناموں سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نبیل گبول کا ضمیر دوسال بعد جاگا، اور اس نے اعتراف کیا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ٹھپّے لگائے گئے، نبیل گبول نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ گھر جا کر سو جائیں،آپ جیت جائیں گے۔

    سراج الحق نے الطاف حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں کہ آپ مجھے سن رہے ہیں، میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین صاحب یہ جی تھری کا نہیں تھری جی کا دور ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کراچی سے تعلق آج کا نہیں بلکہ تحریک پاکستان سے ہے، جماعت نے کراچی کی خدمت کی، جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

    اج اس کراچی میں خوف اور بد امنی کا راج ہے، اور انشاءاللہ بہت جلد اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ آزاد فضاؤں میں رہنا چاہتے ہیں، اب وہ سلیکش نہیں الیکشن چاہتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کااپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 23 اپریل سیکٹر انچارجوں کے خاتمے کا دن ہے۔

  • حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، طاہرالقادری

    حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو خون کا بدلہ دینا ہوگا، حکومت نےمحاصرہ کررکھا ہے، کوئی گاڑی اندر نہیں آنے دی جارہی۔

    طاہرالقادری  نے کہا کہ حکومت دھوپ سے بچنےکیلئے شامیانے اندر نہیں آنے دے رہی،کہا جارہا ہے کہ مارگلہ روڈ پر جاؤ اپنے شامیانے کے ٹرک چھڑاکرلے آؤ ۔انھوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکاء پر طاقت کے استعمال سے انکار کیا اور گولی نہیں چلائی ،اس لئے حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

     ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ دھرنے میں کئی لوگ بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں، پاکستان عوامی تحریک سمیت کئی جماعتیں اور سول سوسائٹی ان کے کھانا لاتی ہے لیکن کنٹینروں کی وجہ سے وہ یہاں تک آنہیں سکتا۔

    پاکستان عوامی تحریک یا تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا لیکن شاہ محمود قریشی کےگھر پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے حملہ کیا ۔

    طاہر القادری  نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف درندے ہیں، حکمرانوں کو ایک ایک قتل کا بدلہ دینا ہوگا،  خون بہانا ہے تو سب سے پہلےمجھےگولی مارو۔

    ڈاکٹر طاہر اقادری کا کہنا تھا کہ کہ انہیں اطلاع ملی ہیں کہ دھرنے کے شرکا کو ملنے والے سرکاری پانی میں ایسے کیمیائی مادے شامل کئے جائیں گے جس سے وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 65 برس سے اس ملک کے عوام نے ظلم برداشت کیا ہے کچھ دنوں میں انقلاب نہیں آتا۔  وہ اپنے لوگوں کے لئے خود گولی کھالیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔