Tag: جلسے

  • پی ٹی آئی کا جلسہ: خواتین کی بڑی تعداد شریک،زبردست جوش وخروش

    پی ٹی آئی کا جلسہ: خواتین کی بڑی تعداد شریک،زبردست جوش وخروش

    ننکانہ صاحب : تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں خواتین بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہے۔۔خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ مبشر لقمان پر پابندی ختم ہونی چاہیئے۔

    نئے پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے پرجوش خواتین کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچی ۔ پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگوں کے کپڑوں میں ملبوس خواتین کاکہنا تھا تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    پرجوش خواتین نےاے آروائی کوملک کا مقبول چینل قرار دیتے ہوئے مبشر لقمان پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ننکانہ میں ہرطرف جلسےکےلئے پی ٹی آئی کے رنگ بکھیرے گئے ۔

    طیارے سے پمفلٹ اورپھول نچاور کئے گئے، ساتھ ہی سیکورٹی کے تحت شہر میں موبائل سروس شام چار سے سات بجے تک بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیاجبکہ جماعت اسلامی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمشنر کے لیے آخر کار تین نام سامنے آ گئے، سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس،اجمل میاں اورسعید الزمان صدیقی کا نام زیر غورہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ ناموں پر ان کی جماعت میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    جبکہ واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے نئے الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ نام بھی قابل احترام شخصیات کے ہیں۔

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

  • جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان جما عت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دھرنوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    منصورہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظورنہیں ہونے چاہیئیں، اس سے ملک میں سیاسی بحران کم نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔

     اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی تناؤ میں کمی آسکتی ہے، حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ہوا تو نہ جانے حکومت کہاں غائب ہوگئی، جلد اپنے استعفوں کی منظوری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرینگے۔

  • پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہے گا تاہم احتراماً ترانے اور گانے نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ عاشور کے بعد نو نومبر کوتحریک انصاف رحیم یارخان میں جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہےگا تاہم ترانے اور گانے نہیں ہونگے۔

    شاہ مھمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں پندرہ نومبرکو ساہیوال اورتیس نومبرکو اسلام آباد میں لاکھوں افراد کا اجتماع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی تعداد میں عوام تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور مقاصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔

  • پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو سرگودھا میں جلسے کی اجازت مل گئی

    سرگودھا: تحریکِ انصاف کو سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈٰیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کامیاب جلسے کے بعد تحریکِ انصاف کوسترہ اکتوبر کے دن سرگودھا کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سرگودھا کا جلسہ اسپورٹس اسٹیڈیم کے بجائے کہیں اورمنتقل کرنے کی ہدایت کی جارہی تھی۔

    پی ٹی آئی کے اصرارپرڈی سی اوسرگودھا نے پی ٹی آئی کے ضلعی صدرممتازاخترسے ملاقات میں جلسے کی اجازت دے دی۔ تحریکِ انصاف سرگودھا کے صدرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کرنے پرشکرگزارہیں۔