Tag: جلن

  • ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا‘ فہد شیخ نے ’جلن‘ کی یاد تازہ کردی

    ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا‘ فہد شیخ نے ’جلن‘ کی یاد تازہ کردی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ کی یاد اداکار فہد شیخ نے تازہ کردی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فہد شیخ نے ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ منال خان ان سے ہاتھ ملارہی ہوتی ہے جسے وہ یہ کہتے ہوئے کردیتے ہیں کہ ’میں لڑکیوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔‘

    اس پر منال خان کہتی ہیں کہ ’دن بدل گئے ہیں لیکن سوچ نہیں بدلی ہے۔‘

    فہد شیخ کہتے ہیں کہ ’ٹھیک کہا، آج بھی مجھے چمکتی ہوئی چیزیں متاثر نہیں کرپاتیں۔‘

    واضح رہے کہ جلن میں فہد شیخ نے ’احمر‘ کا کردار نبھایا تھا جبکہ منال خان اس ڈرامے میں ’نشا‘ منفی کردار میں دکھائی دی تھیں جو اپنے بہنوئی سے چکر چلاتی ہیں۔

    آخری قسط میں نشا ٹریفک حادثے میں جھلس کر زخمی ہوجاتی ہے اور اس کا چہرہ بری طرح متاثر ہوتا ہے جبکہ میشا کو چھوڑ کر نشا نے شادی کرنے والے اصفی (عماد عرفانی) کا انتقال ہوجاتا ہے۔

    اصفی کی موت پر اس کی بہن (نادیہ حسین) کہتی ہے کہ چلو مرنے کے بعد تم دونوں پھر مل گئے اب تمہیں کوئی جدا نہیں کرسکتاجبکہ نشا حادثے کے بعد گھر نہیں جاتی اور کسی دوسری جگہ منتقل ہوتی ہے جہاں اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اور خواتین اس پر طنز کرتے ہوئے اس کا ماضی دوسروں کو بتارہی ہوتی ہیں۔

    کام کے محاذ پر فہد شیخ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں ’عبدالباری‘ کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ منال خان شادی کے بعد انڈسٹری سے دور ہیں۔

  • ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    ’مار بھی سکتی ہوں‘ جلن میں اریج کا نشا کو کرار اجواب، مداح خوش

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں اریج کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ (حاجرہ یامین) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ’جلن‘ ڈرامے کی 25 ویں قسط نشر کی گئی جس میں اریج نے نشا (منال خان) کو کھری کھری سنادیں، مداحوں کی جانب سے اریج کے کردار کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    گزشتہ قسط میں نشا احمر (فہد شیخ) کے گھر پہنچتی ہے تو وہاں اسے اریج بتاتی ہے کہ میں احمر کی بیوی ہوں، نشا اریج سے کہتی ہے تم تو چلی گئی تھیں واپس آگئی جس پر اریج کہتی ہے کہ مجھے یہاں دیکھ کر مایوسی ہورہی ہے۔

    نشا جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ تمہیں دیکھ کر میں مایوس کیوں ہوں گی، احمر سے ملنے آئی ہوں، اریج نشا سے سوال کرتی ہے کہ احمر لگتا کیا ہے تمہارا۔

    نشا کہتی ہے کہ لگتا ہے احمر نے ٹھیک طریقے تعارف نہیں کروایا میرا، اریج نشا کو لاجواب کرتے ہوئے بولتی ہے ہاں تعارف بہت اچھا کرایا کہہ رہے تھے کہ تم وہی کزن ہو جس نے اپنی سگی بہن کے شوہر سے شادی کرلی، کافی شرمناک تعارف ہے، اریج نشا کی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کو روک دیتی ہے اور اس کے منہ پر دروازہ بند کردیتی ہے۔

    نشا اس پر آگ بگولہ ہوجاتی ہے اور بولتی ہے کہ میرے منہ پر دروازہ بند کیا میں نے تو اپنی سگی بہن کو برداشت نہیں کیا تو تم کیا چیز ہو، نشا جانے لگتی ہے کہ شوہر اصفی (عماد عرفانی) اسے راستے میں مل جاتا ہے، اصفی نشا سے سوال کرتا ہے کہ تم وہاں کیا کرنے گئی تھیں۔

    نشا اور اصفی کی تکرار چل ہی رہی ہوتی ہے کہ اتنے میں اریج وہاں آجاتی ہے اور کہتی ہے کہ ان کا ابھی تک دل نہیں بھرا ہے دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے سے، کیوں آتی ہے یہ احمر کے پاس، اریج اصفی سے کہتی ہے کہ براہ مہربانی اپنی بیوی کو سنبھالیے، وہ میشا تھی جو خاموشی سے آپ کی زندگی سے چلی گئی میں اریج ہوں احمر کے ساتھ کچھ بھی کرنے کی کوشش کی تو مار بھی سکتی ہوں۔

    ڈرامے کے ایک سین میں احمر اپنی اہلیہ اریج سے کہتا ہے کہ تم مجھے کتنا جانتی ہو، اگر مجھے تھوڑا بہت بھی جاتنی ہوتیں تو سمجھ چکی ہوتیں میری زندگی سے جو ایک بار چلا گیا وہ واپس نہیں آتا اور نشا کو تو میں دو سال قبل چھوڑ چکا ہوں۔

    ڈرامے کی 26ویں قسط کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ احمر اریج کو کہتا ہے کہ تمہیں لگتا ہے تم مجھے پسند ہو جس پر اریج ہاں میں سر ہلادیتی ہے پھر احمر کہتا ہے کہ تم مجھے پسند نہیں ہو اریج۔

    ڈرامے میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کیا اریج احمر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرپائے گی؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل جلن ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

    دوسری جانب اریج کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج تو اریج نے کمال کردیا، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اریج نے بہت اچھی اداکاری کی ہے-