Tag: جلیل شرقپوری

  • ن لیگی منحرف ایم پی اے نے  بڑا اعلان کردیا

    ن لیگی منحرف ایم پی اے نے بڑا اعلان کردیا

    لاہور : ن لیگی منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں، امپورٹڈحکومت نامنظور نامنظور۔

    میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے۔

    امریکی سازش کے حوالے سے ن لیگی منحرف رکن نے مزید کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکےحکم کےبغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کےشانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

  • جلیل شرقپوری واقعہ، ن لیگی رکن نے پارٹی اراکین کو للکار دیا

    جلیل شرقپوری واقعہ، ن لیگی رکن نے پارٹی اراکین کو للکار دیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نے جلیل شرقپوری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو بدمعاشی قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جلیل شرقپوری کے ساتھ پیش آںے والے واقعے پر ارکان بھی آوازیں اٹھانے لگے۔

    ایم پی اے نشاط ڈاہا کا کہنا ہے کہ پیر کو اسمبلی جائیں گے جس میں دم ہے آکر روکے، نواز شریف جس راستے پر چل رہے ہیں وہ تنہائی کا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا ہے کہ اسمبلی میں الگ نشتیں دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جلیل شرقپوری کے ساتھ واقعہ قابل مذمت ہے، کھلی بدمعاشی اور منتخب اسمبلی ارکان کی توہین کی گئی، ہم سب جلیل شرپقوری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ نواز صرف اسی کو ووٹ سمجھتے ہیں جو انہیں ملے، عمران خان کے پاس ووٹوں کی اکثریت ہے اس کی بھی عزت کریں، نواز شریف خود باہر بیٹھے ہیں، دوسروں کو سڑکوں پر آنے کا کہتے ہیں۔

    نشاط ڈاہا نے کہا کہ نواز شریف دولت بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، اسمبلی جائیں گے، ان میں جرأت ہے تو راستہ روک کر دکھائیں، پنجاب اسمبلی کسی کی جایگر نہیں روک سکو تو روک لو۔