Tag: جلیل عباس جیلانی

  • سال 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ

    سال 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ

    واشنگٹن : عالمی رپورٹ کے مطابق 2025 تک پاکستان کے دریا خشک ہوسکتے ہیں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں پاکستان میں پانی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے موجودہ حکومت ہنگامی اقدامات کر رہی ہے۔ 

    ان خیالات کا اظہارجلیل عباس جیلانی پاکستان میں ممکنہ پانی کے بحران کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ واشنگٹن سے جہاں زیب علی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دس سالوں میں پاکستان کو پانی کو شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے بھی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں اس بحران کو شدید کرسکتی ہیں۔

    اس حوالے سے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جہاں ماہرین نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے اپنے خطاب میں کہ موجودہ حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیاری کر رہی ہے۔

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دیامربھا شاڈیم پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئےاہم ثابت ہوگا، دیامر بھاشا ڈیم 2025 سے پہلےمکمل ہو جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان میں 200 نئے چھوٹے ڈیم بھی بنائے جارہے ہیں، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ پر بھارتی دھمکیوں پرعالمی بینک سےرجوع کیا ہے۔

    اس موقع پرموجود دیگرماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے مسئلہ سے نمٹنا قومی ترجیح ہونی چاہئیے۔ عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پانی کی کمی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو 2025 میں پاکستان کے دریا خشک ہونے کا خدشہ ہے۔

    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیوں پر پاکستان اب بھی عالمی بینک کے جواب کا منتظر ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سےاچھے تعلقات کی خواہاں ہیں،جلیل عباس جیلانی

    ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سےاچھے تعلقات کی خواہاں ہیں،جلیل عباس جیلانی

    نیویارک : امریکہ میں پاکستان کےسفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ان کی ریپبلکن پارٹی کےعشائیےمیں ڈونلڈٹرمپ سےملاقات ہوئی۔

    امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ملاقات میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

    جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نومنتخب امریکی نائب صدرنےکچھ عرصہ قبل پاک بھارت تناؤمیں کمی کےلیےکوششوں کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف بردای کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری اورپاکستانی برادری کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

    مزید پڑھیں:پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں:‌ جلیل عباس جیلانی

    واضح رہے کہ دوروز قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لےکر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں:‌ جلیل عباس جیلانی

    پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں:‌ جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن : امریکہ میں مقیم پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لیکر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی سفیرکےاعزازمیں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں کانگریس اراکین اورمحکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں کانگریس اراکین اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

    پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دیا ہے، یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان، امریکہ تعلقات بہتر رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کا روایت برقرار رکھنا اچھا اقدام ہے جس سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

    مزید پڑھیں: امریکا کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، جلیل عباس

    اس موقع پر پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین صدیق شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے انتہائی چیلنجنگ صورتحال میں کام کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر پاکستان اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • عالمی بینک پانی کے مسئلے پرکردار ادا کرے،جلیل عباس جیلانی

    عالمی بینک پانی کے مسئلے پرکردار ادا کرے،جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناہے کہ پاکستان امریکہ کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسئلے پر اپناکردار ادا کریں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے امریکی صحافیوں کو ظہرانہ دیا گیا،جلیل عباس جیلانی نے صحافیوں کو پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ میں بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کےمسائل جانتی ہے۔

    پاکستانی سفیرنے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئی انتظامیہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں اوراتحادی سپورٹ فنڈکےمسائل پرنظرثانی کی جائے گی۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ پاکستان نےدہشت گردی کے خاتمہ کےلیےتاریخی مہم شروع کی ہے،اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ سندھ طاس معاہدےپرغیرجانبدارٹیم تکنیکی،قانونی ماہرین پرمشتمل ہونی چاہیے۔

    امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہناتھاکہ پاکستان میں داعش کانیٹ ورک موجودنہیں ہے،تاہم افغانستان میں داعش کےبڑھتےاثرورسوخ پرتشویش ہے۔

    واضح رہےکہ جلیل عباس جیلانی کاکہناتھاکہ پاکستان کےامریکہ کے ساتھ تعلقات7دہائیوں پرمشتمل ہیں،جبکہ پاکستان اور امریکہ کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں۔

  • کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    کشمیر میں‌ بھارتی مظالم پر دستاویزات امریکا کے حوالے

    واشنگٹن: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ڈوزئیر امریکا کے حوالے کردیے اور مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرایا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ واشنگٹن جہانزیب علی نے بتایا کہ یہ ثبوت امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے امریکی حکام کے حوالے کیے ہیں۔

    نمائندے سے بات کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ دولاکھ کے قریب پاک فوج افغان بارڈر پر موجود ہے اگر سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوگا تو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ہمارا آپریشن متاثر ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی کشمیر میں مظالم پر تشویش کااظہار کیا ہے،بھارتی جارحیت پر امریکا سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکا سمیت عالمی برادری کو کشمیر میں مظالم پر تشویش ہے، امریکا سے مطالبہ ہے کہ وہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

  • پاکستان پرعسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد،جلیل عباس

    پاکستان پرعسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد،جلیل عباس

    نیویارک : امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان پرعسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباسی انٹرویو کےدوران کہنا سرجیکل اسٹرائیک کےبھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فورسز نے سرحد پار سے فائرنگ کی تھی۔بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں۔

    غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں4 ہزار سے زیادہ دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔حقانی نیٹ ورک سمیت تمام عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک نہیں سرحد پار شیلنگ کی ہے،ملیحہ لودھی

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سرد جنگ کےزمانے کی پراکسیز کےخلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ2 پڑوسی ایٹمی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت نہیں چاہتے۔

    مزیدپڑھیں:بھارت کومنہ توڑ جواب دیا ہے،عاصم باجوہ

    واضح رہے کہ جلیل عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،مناسب طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سارک چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

  • جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے جیونیوز سےجواب طلب کرلیا

    جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا نے جیونیوز سےجواب طلب کرلیا

    اسلام آباد: پیمرا نے بھارت نوازی میں جھوٹی خبر چلانے پرجیو نیوز سے جواب طلب کرلیا،جھوٹی خبر چلانے کی شکایت امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے کی ہے۔

    Ambassador of Pakistan to US writes to Pemra… by arynews

    تفصیلات کے مطابق جیو کی بھارت نوازی اور جھوٹی خبروں کی شکایت اس بار امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کی ہے، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے پیمرا کو خط لکھا جس میں شکایت کی ہے کہ جیو نے ان سے متعلق جھوٹی خبر چلائی اور عوام کو گمراہ کیا۔

    خط کے مطابق جیو نیوز نے مورخہ 30 اگست 2016 کو صبح 8 بجے کے نیوز بلیٹن میں ایک غیر تصدیق شدہ خبر ورپورٹ نشر کی جس میں امریکہ مٰں متعین پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کے متعلق کہا گیا کہ امریکی خاتون اول کے پاکستان ہاوس کے دورہ کے بعد پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری شدہ سوشل میڈیا ٹوئٹ کے حوالے سے وائٹ ہاوس نے پاکستانی سفارت خانے اور فارن آفس اسلام آباد کو ایک خط لکھا ہے جس میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو تنبیہ کیا گیا ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے جیونیوز کی خبر نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کے خلاف زہراگلنے کاموقع دیا، جیونیوز نے ایسے وقت میں خبرنشر کی جب پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف شعور آواز اٹھا رہا تھا۔

    پیمرا نے پاکستانی سفیرکی شکایت پرجیونیوز کو سات دن میں پوزیشن کلیئر کرنے کا نوٹس بھیج دیا۔

    NOTICE 1

    NOTICE 2

  • پاکستان پر سی آئی اے چیف کو زہر دینے کا الزام غلط ہے، جلیل عباس جیلانی

    پاکستان پر سی آئی اے چیف کو زہر دینے کا الزام غلط ہے، جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین ٹیڈ پو کی جانب سے پاکستان پر سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو زہر دینے کا الزام سراسر غلط ہے، یہ بات انہوں نے امریکی کانگریس مین ٹیڈ پو کے امریکی میڈیا میں پاکستان مخالف آرٹیکل کے جواب میں لکھے گئے ایک خط میں کہی۔

    انہوں نے اپنے خط میں امریکی کانگریس مین کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا، پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کے الزام میٓں بھی کوئی صداقت نہیں، اس الزام کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں کہ اسامہ بن لادن کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی۔

    اسامہ بن لادن کے حوالے سے ایڈمرل ولیم میک ریون کا بیان بھی ریکارڈ پر موجود ہے، پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن اور پاکستان کے درمیان تعلق کو وائٹ ہاؤس بھی مسترد کر چکا ہے، اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے پاکستان میں جہاد کے اعلان کی دستاویزات سامنے آئیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکا کے مشترکہ دشمن ہیں۔ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو زہر دینے والی خبر سراسر جھوٹ ہے، سی آئی اے اسٹیشن چیف کا معاملہ امریکی حکومت نے کبھی پاکستان کے ساتھ نہیں اٹھایا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ آپ کا آرٹیکل پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ نائن الیون میں ملوث ملزمان تک پہنچنے کیلئے پاکستان نے امریکا کی بھرپور مدد کی، خالد محمد شیخ اور رمزی بینال شبھ کی گرفتاریاں پاک امریکا تعاون کی زندہ مثالیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالہ ملٹری آپریشن ضرب عضب میں پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر دہشت گردوں سے علاقے خالی کرائے ہیں، پاکستان ملٹری آپریشن میں اب تک3500 سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے یاد دلایا کہ امریکی فوج کے سازو سامان کو نشانہ بنانے والے لشکر اسلام کے 900 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اب تک اپنے ہزاروں شہری اور فوجی قربان کرچکا ہے۔

    انہوں نے امریکی کانگریس مین ٹیڈ پو کو باور کرایا کہ آپ کی اطلاع غلط ہے کہ پاکستان کی امداد میں 200 ملین ڈالرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

    میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے اسٹاف کو صحیح معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کریں گے، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ آپ چاہیں تو معاملے پر مزید گفتگو کرنے کیلئے آپ کے دفتر کا دورہ کر سکتا ہوں۔

     

  • مسلح افواج کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا پیغام ہے،جلیل عباس جیلانی

    مسلح افواج کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا پیغام ہے،جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن: پاکستان سفارت خانے میں یومِ پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ مسلح افواج کی پریڈ دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا پیغام ہے۔

    یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر پاکستانی پرچم بلند کیا اور صدر اور وزیرِاعظم کے پیغامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام واپس آرہا ہے جبکہ یوم پاکستان پر پریڈ دہشت گردوں کیلئے ایک بڑا پیغام ہے، پاکستان تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی دنیا خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو اہمیت دے رہی ہے۔

    یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب میں سفارت خانے کے اہلکاروں اور واشنگٹن میں موجود ممتاز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

  • امریکہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت پر آمادہ کرے، جلیل عباس جیلانی

    امریکہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت پر آمادہ کرے، جلیل عباس جیلانی

    نیویارک : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف سے خیرسگالی کے تمام اقدامات نظر انداز کرتا رہا ہے۔

    امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ بھارت کو بات چیت پر آمادہ کرے، اوباما انتظامیہ اگر چاہے تو جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے زیادہ مؤثر اقدامات کر سکتی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات کی بھارت کو کئی بار پیشکش کی مگر جواب نہیں ملا، بھارت کا رویہ تکبرانہ ہے۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہیے کہ بھارت کا رویہ تبدیل کرنے میں اپنا اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔

    جلیل عباس جیلانی کے مطابق اوباما انتظامیہ کی بھارت سے قربت نیو دہلی کے رویے میں نرمی کے بجائے سختی لارہی ہے، بھارت سمجھتا ہے کہ وہ ایک بڑا ملک ہے اسکو پاکستان جیسے چھوٹے ملک سے بات چیت کی کیا ضرورت ہے۔

    جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں اب بہت بہتر ہوگئے ہیں، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے افغانستان میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، امریکہ کے انخلاء کے بعد بھی افغانستان میں استحکام برقرار رہے گا۔