Tag: جلیل عباس جیلانی

  • پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک سال کی مشروط توسیع کردی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع مثبت عمل ہے، کانگریس کی جانب سے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کرتے ہوئے کچھ نئی شرائط عائد کیں، جن کے مطابق پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم ادا نہیں کی جائیگی، کانگریس نے وزیرِ دفاع سے رقم جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

    امریکی وزیرِ دفاع کو رقم کے اجراء سے پہلے کانگریس کو یقین دہانی کرانی ہوگی، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بل میں توسیع کرتے ہوئےنئی شرائط عائد نہیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ یا امریکی امداد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سے مشروط کرنا درست نہیں، پاکستانی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستانی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

  • امریکہ کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں،جلیل عباس جیلانی

    امریکہ کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں،جلیل عباس جیلانی

    واشنگٹن:امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں سے بھارت سے تعلقات کشیدہ ہوئے۔

    پاک امریکہ فورم سے خطاب میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، جس کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اقتدار کی منتقلی کے بعد پاک امریکہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، انھوں نے کہا کہ فاٹا میں دہشتگروں کےخلاف آپریشن خطے کے حالات کوبہتر کریگا۔

    جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ امن وامان کی فضا قائم رکھنا چاہتا ہے تاہم بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر حالیہ خلاف ورزیوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔

  • بھارت امن کی پیش کش سے فائدہ اٹھائے، جلیل عباس جیلانی

    بھارت امن کی پیش کش سے فائدہ اٹھائے، جلیل عباس جیلانی

    امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کو ان کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہئیے۔

    میڈیا سے گفتگو میں امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، تعلقات کی بحالی کے لئے بھارت کو یہ موقع گنوانا نہیں چاہئیے۔

    وزیراعظم نواز شریف کی امن کے لئے کی گئی کوششوں کا مثبت جواب دے کر پاک بھارت تعلقات کومعمول پرلایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا نہیں ہونا چاہئیے کیونکہ افغان عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

  • واشنگٹن:پاکستانی سفیرجلیل عباس نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    واشنگٹن:پاکستانی سفیرجلیل عباس نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ پہنچے اور سفیر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیں، یہ عہدہ سابق سفیر شیری رحمان کے استعفے کے بعد سات ماہ سے خالی تھا۔

    امریکا روانگی سے قبل جلیل عباس جیلانی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ وہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری اور امریکا میں پاکستان کے مفادات کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں گے۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلےجلیل عباس جیلانی یورپی یونین اور آسٹریلیا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

  • سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی آج امریکہ پہنچ رہے ہیں

    سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی آج امریکہ پہنچ رہے ہیں

    سابق سیکریٹری خارجہ اور امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی آج امریکہ پہنچ رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی امریکہ پہنچ کرامریکی صدر باراک اوباما جوکہ ان دنوں تعطیلات پر ہیں انکو اپنے سفارتی دستاویزات پیش کرینگے، جس کے بعد باقاعدہ طور پر وہ یکم جنوری سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالیں سکیں گے۔