Tag: جل کر راکھ

  • تنیشا شرما کی خودکشی کے بعد داستان کابل کی سیٹ کے ساتھ ایک اور حادثہ

    تنیشا شرما کی خودکشی کے بعد داستان کابل کی سیٹ کے ساتھ ایک اور حادثہ

    بھارتی اداکارہ تنیشا شرما نے جس سیٹ پر خودکشی کی تھی وہ سیٹ جل کر راکھ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی داستان کابل کی سیٹ پر تنیشا شرما کی خودکشی کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، داستان گابل کا سیٹ آگ کی لپیٹ میں آنے کے بعد جل کر راکھ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ پہلے بھجن لال اسٹوڈیو پر لگی، آگ رات کے وقت لگی جسے قابو نہیں کیا جاسکا جس نے  آس پاس کے سیٹ کو بھی متاثر کیا اسی میں داستان کابل کا سیٹ بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

    بھارتی اداکارہ نے شو کے سیٹ پر خودکشی کرلی

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے، پورا سیٹ جل گیا ہے لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    تنیشا شرما کیس: عدالت نے شیزان خان کو ضمانت پر رہا کر دیا

    خیال رہے کہ تنیشا شرما نے 24 دسمبر کو شوٹنگ کے دوران داستان کابل کے سیٹ کے میک اپ روم میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس نے خودکشی کیس میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کو حراست میں لیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کا 15 روز قبل ہی تعلق ختم (بریک اپ) ہوا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیزان نے اداکارہ سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا تاہم اس نے وعدہ خلافی کی اور تعلق ختم کرلیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھا لی۔

  • پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : گاڑیوں کی عمارت میں آگ لگ گئی، سیکڑوں کاریں جل کر راکھ

    پیرس : فرانس میں گاڑیوں کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا،جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس کے نواحی علاقے ایئرپورٹ اورلیوں کے قریب دو ہزار میٹر گاڑیوں کی عمارت جل کر راک ہو گئی، جس کے نتیجہ میں سینکڑوں گاڑیاں جل گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ پر 70 کے قریب فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا، آگ اچانک صبح 6 بجکر 30 منٹ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر اچانک آگ لگنے کے متعلق پولیس تفتیش کررہی ہے اور تمام پہلووں کا جائز لے رہی ہے تاہم پولیس رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

  • لاہور: پلاسٹک گوادم میں آتشزدگی

    لاہور: پلاسٹک گوادم میں آتشزدگی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سگیاں پل کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سگیاں پل کے قریب تاج کمپنی چوک پر واقع پلاسٹک کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ نے لمحوں میں پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو1122 کی آٹھ گاڑیوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لے کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔

    گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں:لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ10نومبرکولاہور میں راوی روڈ کے قریب گارمنٹس فیکڑی میں آگ لگنے سے3 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران صوبہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہےاور اب تک اس میں درجنوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔