Tag: جم

  • مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

    مسلمانوں کو جم میں بالکل نہ آنے دینا! بھارتی پولیس کی دھمکی کی ویڈیو وائرل

    بھارتی پولیس اہلکار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ کہتا نظر آرہا ہے کہ جم میں مسلمانوں کو بالکل بھی داخل نہ ہونے دیا جائے۔

    ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پولیس سب انسپکٹر کی معتصبانہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے فیلڈ ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا، پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر بھوپال میں ایک جم کے مالک سے مسلمانوں کو داخلے کی اجازت نہ دینے کو کہا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے سب انسپکٹر دنیش شرما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے پولیس لائنز بھیج دیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں پولیس اہلکار کو جم کے مالک کو ہدایت دیتے ہوئے سنا گیا، "یہاں کوئی بھی محمدن (مسلم) تربیت یا ٹریننگ لینے نہیں آئے گا۔ میں آپ کو یہ واضح طور پر بتا رہا ہوں۔”

    اطلاعات کے مطابق بھوپال کے ایودھیا نگر کے علاقے میں جم میں مسلم ٹرینرز کی موجودگی پر لوگوں کے ایک گروپ نے اعتراض کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے ارکان نے جم کا دورہ کیا تھا اور اس سینٹر میں مسلم ٹرینرز کی موجودگی پر سوالات اٹھائے تھے۔

  • لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    لڑکی جم کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق، ویڈیو وائرل

    انڈونیشیا میں ایک عجیب و غریب حادثے میں ایک نوجوان خاتون جم کی تیسری منزل کی کھڑکی سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

    سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 22سالہ نوجوان خاتون ٹریڈ مل پر دوڑ رہی ہیں، اس دوران وہ تولیہ سے پسینہ صاف کرنے کے لئے رک جاتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون اپنا توازن کھو بیٹھتی ہے اور پیچھے کی جانب پھسل کر تیسری منزل پر موجود کھڑکی سے نیچی گر جاتی ہے۔

    خاتون اس دوران فریم کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے، مگر کامیاب نہیں ہوتی، خاتون کو سر پر شدید چوٹیں آنے پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر جان بچانے میں ناکام رہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سر پر شدید چوٹ کے باعث موت واقع ہوئی۔

    مقامی میڈیا کے مطابق، نامعلوم متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ جم میں آئی تھی جو دوسری منزل پر ورزش کر رہا تھا۔

    تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ٹریڈمل اور جس کھڑکی سے وہ گری تھی اس کے درمیان فاصلہ صرف 60 سینٹی میٹر تھا۔ پولیس نے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • 23 سالہ نوجوان ورزش کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

    23 سالہ نوجوان ورزش کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

    بھارت میں 23 سالہ نوجوان کی جم میں ورزش کرنے کے 3 گھنٹے بعد موت واقع ہوگئی۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے ریاست تلنگانہ کے محبوب نگر میں پیش آیا جہاں ایک 23 نوجوان ماجد حسین شعیب جم میں ورزش کرنے کے بعد 8 بجے گھر گئے اور 11 بجے ان کے سینہ میں درد شروع ہوا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماجد حسین نے پہلے سینے میں درد کی چکایت کی اور انہیں دل کا شدید دورہ پڑا جس کے نتیجے میں گے پڑے۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان کی فیملی نے انہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

  • بھوت جم میں ورزش کرنے پہنچ گیا؟ پراسرار ویڈیو وائرل

    بھوت جم میں ورزش کرنے پہنچ گیا؟ پراسرار ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی سوشل میڈیا پر ایک پراسرار ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ایک اوپن ایئر جم میں ورزش کی مشینیں خودبخود حرکت کرتی نظر آرہی ہیں۔

    بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ایک پارک میں قائم اوپن ایئر جم کی ہے، بعض صارفین کے مطابق یہ پارک نئی دہلی کا ہے جبکہ بعض افراد کے مطابق یہ ویڈیو اتر پردیش کی ہے۔

    ویڈیو میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والا سوئنگ خود بخود حرکت کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ کوئی بھوت ہے جو اپنی فٹنس کے بارے میں ازحد متفکر ہے اور جم استعمال کر رہا ہے۔

    یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ اتر پردیش کے شہر جھانسی کی پولیس کو نوٹس لینا پڑا۔ پولیس مذکورہ پارک میں پہنچی اور ورزش کے آلات کا جائزہ لیا۔

    جلد ہی پولیس نے معلوم کرلیا کہ سوئنگ پر چکنائی جم گئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوا سے باآسانی حرکت کر رہا ہے۔

    بعد ازاں محکمہ پولیس کے ٹویٹر پر کہا گیا کہ اصل بھوت وہ ہے جس نے ایک عام سی ویڈیو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، ایسے شخص کو گرفتار کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر طرح طرح کے تبصرے جاری ہیں، بعض افراد نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ ان لوگوں کو گرفتار نہ کریں جنہوں نے یہ ویڈیو بنائی ہے۔

  • کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ نے جم جانے کے لیے وارڈروب بنایا ہے؟

    کیا آپ اپنی فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے باقاعدگی سے جم جاتے ہیں ، اگر ہاں تو پھر اس کے لیے ایک باقاعدہ وارڈروب آپ کی روز کی مشقت کو دلچسپ بنا سکتا ہے۔

    عموماً باڈی بلڈنگ یا فٹنس کے لیے جم جانے والے افراد ایک عام سے ٹی شرٹ اور اسپورٹ ٹراؤزر میں جم کا رخ کرتے ہیں جس میں ورک آوٹ کرنا ان کے لیے آرا م دہ ہو، لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جم جانے کے لیے بھی ایک وارڈروب ہونا چاہیے ۔

    اگر نہیں سوچا تو آج سے سوچنا شروع کریں کہ یہ عمل آپ کی روزمرہ کی باڈی بلڈنگ کا ایک پیشہ ورانہ رخ دے گا، اور آپ اپنے روٹین کے ورک آؤ ٹ میں حیرت انگیز اور خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

    اگر آپ واقعی یہ وارڈروب بنانے جارہے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس وارڈروب میں کیا کیا ہونا چاہیے۔

    شرٹ

    ایکسرسائز کے لیے بغیر آستینوں والی شرٹ آپ کو جم میں لگے آئینوں کے ذریعے اپنے ورک آؤٹ کے مسلز پر فوری اثرات جانچنے میں مدد دیتی ہے ، اگر آپ ہلکے رنگوں کی شرٹ استعمال کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ اب تک کتنا پسینہ بہا چکے ہیں۔

    ٹراؤزر کا انتخاب

    بہت سے لوگ اکثر جینز کی پتلون یا شارٹ نیکر میں جم چلے جاتے ہیں، جبکہ ورک آؤٹ کرنے کے لیے سویٹ پینٹس یا پاجامے انتہائی مناسب ہیں، اگر آپ گہرے رنگوں کے پاجامے استعمال کریں تو اور بھی بہتر ہے ۔ اس سے پسینہ بہنے پر آپ کے زیریں جسم کے خدوخال نمایاں نہیں ہوں گے۔

    فٹ وئیر

    یقیناً آپ نے دفتری استعمال کے جوتے الگ اور پارٹی کے جوتے الگ کررکھے ہوں گے ، اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جم کے لیے بھی جوتے مختص کریں ، بہتر یہ ہے کہ یہ جاگرز یا اسنیکرز ہوں ، چپل میں جم جانا انتہائی معیوب لگتا ہے اور کبھی کبھار ہاتھ سے ویٹ لفٹنگ کا سامان گر جانے کی صورت میں آپ کے پاؤں کو زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی رہتا ہے

    ہیڈ بینڈ

    کسی بھی کھیل یا ورک آؤٹ کی طرح باڈی بلڈنگ میں بھی بال حد سے زیادہ تنگ کرتے ہیں، اگر آپ جم جاتے ہیں تو آپ کو اس کا اندازہ ضرور ہوگا، سو ایک اچھا سا ہیڈ بینڈ آپ کے ان مسائل کو حل کرسکتا ہے۔