Tag: جمائما

  • غزہ میں بچوں کے قتل عام پر جمائما کی عالمی رہنماؤں کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش

    غزہ میں بچوں کے قتل عام پر جمائما کی عالمی رہنماؤں کا ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش

    اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں دوبارہ قتل وغارت گری شروع کر دی جس پر جمائما گولڈ اسمتھ بھی بول پڑیں۔

    غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے شروع کر دیے اور دو روز میں 470 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    ان حملوں میں 100 سے زائد بچے بھی شہید کیے گئے جس پر دنیا بھر سے آواز اٹھائی جا رہی ہے اور اب اس میں جمائما گولڈ اسمتھ کی آواز بھی شامل ہوگئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیلی جارحیت پر بین الاقوامی رہنماؤں کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں 18 مارچ کو 130 بچوں کے قتل پر دنیا خاموش کیوں ہے۔

    جمائما نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بین الاقوامی رہنماؤں کا ضمیر جھنجھورٹے ہوئے لکھا کہ 7 اکتوبر کو ایک شیر خوار سمیت 36 اسرائیلی بچوں کے قتل پر بین

    الاقوامی رہنماؤں نے شدید مذمت کی تھی اور ان کی یاد مناتی ہے۔ لیکن 18 مارچ کو 130 فلسطینی بچوں کو سوتے میں قتل کیا تو تو اب دنیا خاموش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ سب غزہ میں معمول بن چکا ہے، جس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔ کسی اخبار کے صفحہ اول پر اس کی خبر نہیں ہے۔

     اسرائیلی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد دو روز کے دوران اب تک 183 فلسطینی بچے شہید کر چکی ہے۔

    واضح رہے کہ جمائما اسرائیل کے اکتوبر 2023 سے جاری غزہ پر وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی آئی ہیں۔ اس سے قبل بھی جمائما خان نے اسرائیل کی حمایت اور فلسطینوں کی مخالفت کرنے پر اپنے بھائیوں زیک گولڈ اسمتھ اور بین گولڈ اسمتھ کو بھی سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/australian-cricket-also-raised-its-voice-over-the-martyrdom-of-palestinian-children/

  • غزہ میں معصوم بچوں کی شہادتیں، جمائما کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ میں معصوم بچوں کی شہادتیں، جمائما کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، ایسے میں جمائما گولڈ اسمتھ نے عراق اور غزہ جنگ میں بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے عراق جنگ اور غزہ جنگ میں ہوئی بچوں کی ہلاکتوں کا موازنہ کیا۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کا سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی تعداد غیرمعمولی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ غزہ میں ایک ماہ میں جاں بحق بچوں کی تعداد 14 سالہ عراق جنگ میں جاں بحق بچوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    لبنان پر حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے جانے کا انکشاف

    واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اب تک 18 ہزار 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 49 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔جبکہ اسرائیل کی جانب سے ظلم و بریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

  • غزہ میں یوکرین جنگ سے زیادہ شہری قتل ہوچکے، جمائما

    غزہ میں یوکرین جنگ سے زیادہ شہری قتل ہوچکے، جمائما

    لندن: پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں بمباری پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر بیان میں کہنا تھا کہ اسرائیل 30 روز میں غزہ میں اتنے شہریوں کو قتل کرچکا ہے جتنے روس نے یوکرین میں 600 روزہ جنگ کے دوران کیے۔

    جمائما نے کہا کہ جو لوگ 4 ہزار سے زائد بچوں کی اموات کے باوجود جنگ بندی کی مخالفت کررہے ہیں وہ انسانیت اور ہمدری سے عاری ہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 4 ہزار ایک سو بچوں سمیت 10 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین کی سابق اہلیہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں کو مار کر یرغمالیوں کو نہیں بچایا جاسکتا، معصوم بچوں کو نہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کونہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں، غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشت گردی لائے گی، جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔

  • عمران خان سے شادی کے وقت میری تلاش ’اعلیٰ اخلاقی معیار‘ تھا، جمائما

    عمران خان سے شادی کے وقت میری تلاش ’اعلیٰ اخلاقی معیار‘ تھا، جمائما

    لندن : پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان سے شادی کے وقت میری تلاش ’اعلیٰ اخلاقی معیار‘ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر میری ارینج میرج ہوتی تو وہ میرے لیے زیادہ بہتر ہوتی۔

    جمائما نے بتایا کہ عمران خان سے شادی کرتے وقت مجھے بلند اخلاقی معیار کی تلاش تھی، سوچتی ہوں کہ اگر میرے والدین سمجھ دار ہوتے تو میری شادی طے کرتے۔

    شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شادی کے خلاف نہیں، یہ بڑی سرمایہ کاری مگر کم منافع والی چیز ہے۔

    یاد رہے جمائما گولڈ اسمتھ نے اکیس برس کی عمر میں عمران خان سے شادی کی تھی جو نو برس تک رہی۔

    جمائما خان کے ساتھ عمران خان کے دو بیٹے ہیں، جو اپنی ماں جمائما کے ساتھ برطانیہ میں رہائش پزیر ہیں۔

    خیال رہے جمائما کی نئی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو ودھ اٹ‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جو پاکستان میں گزرے دور کا احاطہ کرتی ہے۔

  • عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل، جمائما کا ردعمل

    عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل، جمائما کا ردعمل

    سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر ان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی تبصرہ کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے عمران خان کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے پرانی ویڈیو جمائما کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ لوگوں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    جمائما نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سویٹ قرار دیا۔

    ویڈیو میں عمران خان بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران وکٹوں کے پیچھے کیپنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

  • جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    جمائما ’دی کراؤن‘ کے اگلے سیزن سے نالاں

    وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ معروف ویب سیریز دی کراؤن کے اگلے حصے میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے واقعات کو نامناسب انداز میں دکھایا جارہا ہے، جس کے بعد وہ اس سیریز سے بطور لکھاری علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف اور متنازع ویب سیریز دی کراؤن کے آنے والے پانچویں سیزن کی عکس بندی و کہانی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی۔

    جمائما دی کراؤن کے پانچویں سیزن کی شریک لکھاری ہیں، تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ ویب سیریز میں ان کی سہیلی لیڈی ڈیانا کے واقعات کو ناشائستہ انداز میں دکھایا جا رہا ہے، جس وجہ سے وہ ٹیم سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں۔

    جمائما نے پانچویں سیزن کی کہانی اور عکس بندی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو کہا ہے کہ ان کا نام بطور لکھاری ہٹادیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ان سے ویب سیریز کے تخلیق کار پیٹر مورگن نے پانچویں سیزن کی کہانی لکھنے کی درخواست کی اور انہوں نے لیڈی ڈیانا کی بہترین سہیلی ہونے کے ناطے اسکرپٹ پر کام بھی کیا۔

    جمائما کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سیریز کے اسکرپٹ پر ستمبر 2020 سے فروری 2021 تک کام کیا اور انہیں توقع تھی کہ سیریز کی ٹیم ان کی توقعات کے مطابق ہی کہانی کو پیش کرے گی۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی کہانی ان کی توقعات کے برخلاف دکھائی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سیریز سے الگ ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب دی کراؤن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جمائما کے ساتھ انہوں نے لکھاری کے طور پر کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ جمائما گولڈ اسمتھ شروع سے ہی دی کراؤن کی حمایتی رہی ہیں مگر پانچویں سیزن میں انہیں بطور لکھاری شامل کرنے کا کوئی معاہدہ ہوا ہی نہیں تھا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کہانی پیش کرنے میں مدد فراہم کی۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی زندگی کے کس حصے کو جمائما کی توقعات کے برخلاف دکھایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کی شادی کے آخری سال، ہارٹ سرجن اور دوسرے کاروباری شخص سے معاشقے سمیت ان کے کار حادثے کے واقعات کو دکھایا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے معاشقوں کو غلط انداز میں دکھایا گیا ہے، جس پر جمائما نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ویب سیریز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

    پانچویں سیزن کی شوٹنگ جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے آئندہ برس نومبر یا دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

  • جمائما کا پاکستانیوں سے سوال

    جمائما کا پاکستانیوں سے سوال

    لندن: وزیر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں سے سوال کیا ہے کہ نصرت فتح علی خان کے گیت کا ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

    تفصیلات کے مطابق جمائما کا شمار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت فعال صارفین میں ہوتا ہے، وہ اکثر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی رہتی ہیں۔

    گزشتہ روز انھوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی فالوورز سے ایک سوال ہے، کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نئیں سون دیندا کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟

    اگرچہ جمائما نے یہ ٹویٹ تین گھنٹے کے بعد ڈلیٹ کر دیا تاہم ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین ان کی مدد کو آئے اور نصرت فتح علی خان کے اس گیت کے حوالے سے جوابات دیے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو ترجمہ کرنا ناممکن ہے، ایک ٹویٹر ہینڈل ندیم تاج نے لکھا حقیقت کو کسی ترجمے کی ضرورت نہیں، یہ آپ کے دل پر اثر کرتا ہے، میرا مطلب ہے کہ یہ موسیقی دل کو چھو لینے والی ہے تو آپ انگریزی ترجمہ کے بارے میں کیوں سوچتی ہیں؟

    ایک صارف نے ان کو پاکستان کے وزیر اعظم اور ان کے سابق شوہر عمران خان سے مدد لینے کا مشورہ دے دیا، فلک شیر نے لکھا فی الحال یہ گیت صرف پنجابی زبان میں ہے اور اس کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کیا گیا، آپ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مدد حاصل کر سکتی ہیں، ان سے رابطہ کریں۔

    ایک اور صارف چاند بابو نے لکھا عمران خان صاحب سے رابطہ کریں وہ آپ کو بہترین ترجمہ کر کے دیں گے۔ عمران خان صاحب خود عظیم نصرت فتح علی خان کے بہت بڑے پرستار ہیں، اور نصرت صاحب عمران خان کے مداح تھے۔

  • ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    ریحام کتاب: جمائما نے سب کے لیے خوبصورت مثال قائم کی، ماہرہ خان

    کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی پہلی اہلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما نے وقت کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوبصورت مثال قائم کی۔

    تفصیلات کے مطابق جمائماخان نے گزشتہ روز ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر واضح کیا تھا کہ چند باتوں کی خلاف ورزی ہوئی تو معاملہ عدالت تک جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اگر یہ تصنیف شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

    مزید پڑھیں: ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

    جمائما کے ردعمل کو نہ صرف مردوں بلکہ پاکستانی خواتین نے بہت سراہا اور اُن کے جذبے کی قدر بھی کی، اس ضمن میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’ریحام اور گلالئی جیسی خواتین کو جمائما کی مثال اپنانی چاہیے‘۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’جمائما نے خوبصورت مثال قائم کی ہم کس طرح اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟‘۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

    ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان

    لندن: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر ریحام کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو وہ عدالتی کارروائی کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق جمائماخان بھی ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں نے چند باتوں کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تاہم اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔

    جمائما نے اعلان کیا کہ اگر کتاب شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

    واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • جمائما نے گلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

    جمائما نے گلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ نے گلوکارسلمان احمدکی دعوت پر پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکارسلمان احمد نے جمائما کو عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر مبارکباد دی اور اور پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

    جمائما گولڈاسمتھ نےگلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی ہے۔

    خیال کیا جارہا ہے کہ جمائما نے نااہلی کیس میں عمران‌‌ خان کی بہت مدد کی اور انکی کامیابی کا سہرا جمائما کے سر جاتا ہے۔


     مزید پڑھیں : جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں عمران خان نے سابق اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے جس کے باعث میرے لیے چالیس سال کا ریکارڈ اور منی ٹریل پیش کرنا ممکن ہو سکا اور نااہلی کے مقدمے میں سر خرو ہوا، یہ غیبی مدد تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ دریا کو ایک ہی بار عبورکیا جاتا ہے، جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے تاہم جمائما کی واپسی کی بات اب ماضی کی بات ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لائیں، شیخ رشید


    اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’ساری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی پاکستانی سیاست میں لے کر آئیں، اگر عمران خان جمائما کو واپس نہ لائے تو خدا کی قسم میں جمائما کو راولپنڈی کے جلسے میں لاکر دکھاؤں گا، اگر پنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ سے کم افراد آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘۔

    شیخ رشید تحریک انصاف کے چیئرمین کو دوبارہ جمائما سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیس میں فتح کا سہرا عمران خان کی سابق اہلیہ کو دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔