Tag: جمائما گولڈ اسمتھ

  • جمائما گولڈ اسمتھ بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں

    جمائما گولڈ اسمتھ بھی غزہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف بول پڑیں

    لندن : غزہ میں اسپتال پر اسرئیلی حملے پرجمائمہ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہزاروں معصوم بچوں کو مار یرغمالیوں کو نہیں بچایا جاسکتا، معصوم بچوں کو نہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری پر جمائمہ گولڈ اسمتھ بول پڑیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا بچوں کومارکریرغمالیوں کونہیں بچایاجاسکتا اور نہ ہی معصوم بچوں کومعذورکرنے سے امن قائم ہوگا، غزہ پر بمباری کے مخالفین کی بات بھی سنی جائے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم بچوں کونہ ماریں، انہیں معذور نہ بنائیں، غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشت گردی لائے گی، جیسے نائن الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی۔

    جمائما نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف بولنے والے اسرائیلیوں کو خراج پیش کیا، جو ان کے بقول اپنے رشتے داروں کو کھونےچکے ہیں۔

    اس سے قبل جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں معصوم بچوں اور شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ کی وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں انھوں نے بے گناہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی تھی ، انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطین اور اسرائیل کی جنگ سے متاثرہ افراد خصوصاً بچوں کی چند تصاویر شیئر کی اور ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

  • جھوٹے الزام پر برطانوی وزیرِ داخلہ پاکستانیوں سے معافی مانگیں، جمائما

    جھوٹے الزام پر برطانوی وزیرِ داخلہ پاکستانیوں سے معافی مانگیں، جمائما

    برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما نے اپنے ملک کی وزیر داخلہ کو شرم دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر جھوٹا الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے۔

    میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے سامنے آنے والے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو اپنے جھوٹے دعوے پر معافی مانگنی چاہیے۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’سویلا نے کہا تھا کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گرومنگ گینگز زیادہ تر پاکستانی نژاد برطانوی مرد چلاتے ہیں، میڈیا ریگولیٹر نے فیصلہ دیا ہے کہ سویلا بریورمین کا یہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔‘

    جمائما نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا ریگولیٹر اور ہوم آفس کی اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔

    معروف برطانوی کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی جمائما نے آخر میں برطانوی وزیر داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ظاہر ہے سویلا بریورمین ایسا نہیں کریں گی۔

    برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے ماضی قریب میں پاکستانیوں پر بے بنیاد الزام الزام عائد کیا تھا کہ وہ انگلینڈ میں جنسی جرائم میں ملوث ہیں۔

  • اسرائیل حماس جنگ میں جمائما کس کے ساتھ ہیں؟ ٹوئٹ وائرل

    اسرائیل حماس جنگ میں جمائما کس کے ساتھ ہیں؟ ٹوئٹ وائرل

    جمائما گولڈ اسمتھ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں معصوم بچوں اور شہریوں کے مارے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ کی وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں انھوں نے بے گناہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فلسطین اور اسرائیل کی جنگ سے متاثرہ افراد خصوصاً بچوں کی چند تصاویر شیئر کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

    جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں اس کشیدگی میں دونوں طرف کے معصوم انسانوں اور خصوصاً بچوں کے ساتھ کھڑی ہوں‘۔ انھوں نے ایکس پر فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی تصاویر کا کولاج بھی شیئر کیا۔

    برطانوی پرڈیوسر کی جانب سے کشیدگی کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

    واضح رہے کہ حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز کی جھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 ہو گئی ہے۔

    صیہونی حکام کے مطابق اب تک 2200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 343 افراد شدید زخمی بتائے گئے ہیں۔

  • میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمائما  کا شکوہ

    میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جمائما کا شکوہ

    لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے شکوہ کیا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کی جانب سے گھر کے باہر احتجاج کرنے کے اعلان کی تصویر شیئر کی۔

    جمائما  نے اپنے بیان لکھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے کئے جارہے ہیں، جس میں میرے بچوں کو نشانہ بنایا جار ہا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانیے کاسامنا ہے ، ایسا لگ رہا ہے جیسے90 کی دہائی کا لاہور ہے۔

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی ٹیگ کیا۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے اتوار کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج کا ٹوئٹ کیا تھا۔