Tag: جمائما

  • سینکڑوں امریکیوں کو مسلمانوں نے قتل نہیں کیا، جمائما

    سینکڑوں امریکیوں کو مسلمانوں نے قتل نہیں کیا، جمائما

    لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کہا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر پابندی کی پالیسی امریکی شہریوں کے تحفظ کاباعث نہیں بنے گی، سینکڑوں امریکیوں کو اسلامی ممالک کے مہاجرین نے قتل نہیں کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جمائما نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈ نہ صرف غیر انسانی بلکہ امریکی اقدار کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ اس طرح کی پالیسیوں سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔

    جمائما نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنی احکامات پر نظر ثانی کرنی پڑے گی کیونکہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے واقعے ذمہ داری سعودی، لبنانی یا شامی مہاجرین میں سے کسی نے قبول نہیں کی تھی۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ کئی امریکی اپنے ہی ملک میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہوئے انہیں کسی اسلامی جہادی تنظیم نے قتل نہیں کیا، مہاجرین کے امریکا داخلے پر پابندی سے اسلامی انتہاء پسندی مزید بڑے گی۔

    یاد رہے ٹرمپ نے امریکا میں 5 مسلم ممالک کے مہاجرین کے داخلے پر پابندی لگائی ہے جس کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں نومنتخب صدر کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ مختلف ائیرپورٹس پر اذانوں کی آوازیں گونجنے اور نماز کا باقاعدہ اہتمام بھی شروع ہوگیا ہے۔

  • جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

    جب بھی شادی کی دھوم دھام سے کروں گا،عمران خان

    راولپنڈی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    اس سے قبل ترجمان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کی طرف سے کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کا اظہار کر رکھا ہے۔ وہ آج کل چھٹیاں منانے اپنے بیٹوں کے ساتھ لندن میں ہیں۔

    انہوں نے عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔ دوسری جانب عمران خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اسے بے بنیاد خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شادی نہیں کی۔ وہ جب بھی شادی کریں گے دھوم دھام سے کریں گے اور باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    دن کے آغاز سے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

    اس حوالے سے نعیم الحق نے کہا کہ مانیکا خاندان سے عمران خان کے روحانی تعلقات ہیں۔

    ایک روز قبل ایک انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کا شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا ہے۔ تیسری شادی کرتے وقت وہ محتاط رہیں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی تاہم ان کی پہلی شادی 9 سال بعد 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔

    عمران خان دوسری بار معروف صحافی ریحام خان سے 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

  • لندن : مسلم لیگ ن  کے کارکنوں کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج

    لندن : مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج

    لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شرکت کی مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلےکارڈ اور مسلم لیگ ن کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے.

    احتجاج کے دوران کارکنوں کی جانب سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کےلیے دعا بھی مانگی گئی جبکہ عمران خان اور ان کی جماعت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی.

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی برطانوی قیادت کا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے پارک لین میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتی رہے گی تو ہم بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

    یاد رہے کہ یہ احتجاج گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے جواب میں کیا گیا

  • ریحام کےخلاف مہم کے پیچھےجمائما نہیں، عمران خان

    ریحام کےخلاف مہم کے پیچھےجمائما نہیں، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائما کو بے قصور قراردے دیا ان کا کہنا تھا کہ ریحام کے خلاف خبریں چلوانےمیں جمائما کا کوئی ہاتھ نہیں۔

    عمران خان نے اپنے بچوں کی ماں کے دفاع میں بیان دے دیا،عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ جمائما نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا،یہ سوچنا بھی احمقانہ ہے کہ ریحام کے خلاف مہم کے پیچھے جمائما کا ہاتھ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ انہوں نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کو بھی یہی بتایا تھا ڈیلی میل نے چند دن پہلے خبردی تھی کہ ریحام کے خلاف خبروں کے پیچھے جمائما کا ہاتھ ہے۔

     اخبار نے نام ظاہر کیے بغیرریحام خان کے کزن کے حوالے سےلکھا تھا کہ جمائما ریحام کےبارےمیں منفی خبریں پھیلا رہی ہیں۔

    جمائما کا اس حوالے سےکوئی ردعمل سامنےنہیں آیا ڈیلی میل نے ہی انکشاف کیا تھا کہ ریحام خان نےجس ادارے سےصحافت میں ڈگری لینے کادعوٰی کررکھا ہے وہاں صحافت پڑھائی ہی نہیں جاتی،عمران ریحام شادی کاانکشاف بھی اسی اخبارنےکیاتھا۔