Tag: جماعتوں

  • جرمنی میں حکومت کا تین جماعتوں پر مشتمل مخلوط اتحاد ٹوٹ گیا

    جرمنی میں حکومت کا تین جماعتوں پر مشتمل مخلوط اتحاد ٹوٹ گیا

    امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے چند گھنٹوں بعد یورپ کی سب سے بڑ ی معیشت میں سیاسی افراتفری پھیل گئی ہے، جرمنی میں حکومت کا تین جماعتوں پر مشتمل مخلوط اتحاد ٹوٹ گیا۔

    اپوزیشن نے چانسلر اولاف شولس سے اتعماد کا ووت لینے کا مطالبہ کر دیا، جرمن چانسلر اولاف شولس نے اپنے وزیر خزانہ کو اقتصادی امور پر اختلافات کے سبب یہ کہہ کر برطرف کر دیا کہ انہیں وزیر خزانہ کرسٹیان لنڈنر پر بھروسہ نہیں رہا۔

    اس اعلان کے فوری بعد ایف ڈی پی فری ڈیموکریٹک پارٹی نے شولس کی کابینہ میں شامل اپنے تمام وزرا کے استعفے سونپ دیے اور حکومت سے ا تحاد ختم کر دیا۔

    جرمن چانسلر اولاف شولس کا کہنا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے، ناکامی کی صورت میں امرچ 2025 میں قبل از وقت نئے عام انتخابات ہونے کا بھی امکان ہے۔

  • اپوزیشن جماعتوں کو فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن میں‌ موازنہ کرنا چاہیے، نیئر بخاری

    اپوزیشن جماعتوں کو فضل الرحمٰن اور اعتزاز احسن میں‌ موازنہ کرنا چاہیے، نیئر بخاری

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن بسب سے زیادہ معتبر شخصیت ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے معاملے کو سینیٹر پرویز رشید نے خراب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے چاہیے کہ جمعیت علماء اسلام کے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمٰن اور پی پی پی کے امیدوار اعتزاز احسن میں موازنہ کریں۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیک ہولڈر مسلم لیگ نواز ہے اور اپوزیشن جماعتوں میں مسلم نواز کے بعد پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے۔

    رہنما پی پی پی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو حالات اور صورتحال سمجھنا چاہیئے، اپوزیشن جماعتوں کے درمیان سینیٹر پرویز رشید نے معاملے کو خراب کیا ہے۔

    سینیٹر نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن سب سے زیادہ معتبر ہیں۔

    خیال رہے کہ کل پاکستان میں کل صدارتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جس کے لیے قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں رائے شماری ہوگی، صدر کے عہدے کے لیے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن، تحریک انصاف کے عارف علوی اور متحدہ اپوزیشن کے امید وارمولانا فض الرحمان میدان میں ہیں۔