Tag: جماعت اسلامی بنگلادیش

  • نائب وزیراعظم کی جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات، رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا

    نائب وزیراعظم کی جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات، رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات اور رہنماؤں، کارکنوں کی ثابت قدمی کو سراہا۔

    بنگلا دیش کے دورے پر موجود نائب وزیراعظم نے ڈھاکا میں بنگلادیش کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جماعت اسلامی بنگلادیش کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ثابت قدمی کوسراہا۔

    دفترخارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعت سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطےمیں حالیہ پیشرفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جماعت اسلامی بنگلادیش کے وفد کی قیادت نائب امیرڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کررہے تھے، اسحاق ڈار نے نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد سے بھی ملاقات کی، وفد کی قیادت سیکریٹری اختر حسین کررہے تھے، این سی پی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

    اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار ڈھاکا میں سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پہنچے۔

  • مفسر قرآن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلادیش جیل میں انتقال کر گئے

    مفسر قرآن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلادیش جیل میں انتقال کر گئے

    ڈھاکا: مفسر قرآن اور نائب امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بنگلا دیش کے نائب امیر علامہ دلاور حسین سعیدی جیل کے اسپتال میں انتقال کر گئے، وہ گزشتہ 10 سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    مفسرقرآن اور عالم دین دلاور حسین سعیدی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا، انھیں ڈھاکا کے پی جی اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

    71 کی جنگ میں وہ جامعہ علوم اسلامیہ کراچی میں زیر تعلیم تھے، وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر اور متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے، ان کی مجالس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے تھے۔

    1996 سے 2008 تک 3 مرتبہ الیکشن جیت کر بنگلا دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے، علامہ دلاور حسین سعیدی ورلڈ علما کونسل کے رکن بھی تھے، ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

    نام نہاد جنگی جرائم ٹریبونل نے انھیں 2013 میں سزائے موت سنائی تھی، جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا، قید میں ان کی المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔