Tag: جماعت اسلامی کا دھرنا

  • دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    اسلام آباد: حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنے کو بڑی تحریک میں تبدیل کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

    امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد بڑے مقصد کیلئے تحریک شروع کرینگے، ہماری تحریک کا ہر مرحلہ پُرامن ہوگا، پرامن رہنا ہی ہماری کامیابی ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت مظلوموں کی جماعت اسلامی کے علاوہ اور کوئی آواز نہیں، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ سب لوگوں کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا ایجنڈا واضح کرنا چاہیے، نفرت اور انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے، 15 سے 10 فیصد لوگوں کو بنیادی حقوق حاصل ہیں باقی سب پریشان ہیں۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ یہ پورا نظام ایک ظلم کا نظام ہے اور ہم اس کے خلاف ہیں، یہ نظام مزدور اور خواتین ورکرز کو حقوق نہیں دیتا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خواتین ورکرز، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی لڑے گی، ایسے بھی جاگیردار ہیں جنھیں غداری کے نتیجے میں زمینیں ملیں۔

    انھوں نے کہا کہ جاگیردار پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا مگر غریب پر ٹیکس ہے، فارم 47 والوں سے جان چھڑانا ہوگی۔

  • جماعت اسلامی والے آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، گورنر

    جماعت اسلامی والے آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، گورنر

    گورنر سندھ نے جماعت اسلامی کے دھرنے پر پارٹی کے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے تعلیمی اسناد ساتھ لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو خوش آمدید کہتا ہوں، آئی ٹی کورسز میں داخلہ لینے کیلئے دھرنے میں شریک نوجوان تعلیمی اسناد ساتھ لائیں، سب کوآئی ٹی کورسز کرانے کو تیار ہوں تاکہ یہ نوجوان ہنرمند بن سکیں۔

    گورنرسندھ نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اندر آجائیں، گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ راشن کیلئے کسی تعلیمی اسناد کی ضرورت نہیں، صرف شناختی کارڈ پر مل جائے گا، برسات کا موسم ہے، آجائیں آپ کو پکوڑے بھی کھلائیں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ابھی آئی ٹی کلاسز ہو رہی ہیں، قیادت رات آئی ٹی مارکی میں بسرکرسکتی ہے، آئی ٹی مارکی میں اے سی بھی لگے ہیں آپ کو گرمی کا احساس بالکل بھی نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ مہنگائی کیساتھ ساتھ بجلی اور پانی کی عدم دستیابی پربھی آواز بلند کریں، مجھے بتائیں کہاں پر دھرنا دینا ہے ان ایشوز پر آپ کیساتھ ہوں۔

  • حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

    حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

    وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران گرفتار ہونے والے جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے 35 گرفتار کارکنان کی فہرست فراہم کی گئی، جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو چلنے دیا جائے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ 200 یونٹ والے صارفین کو 50 ارب کی سبسڈی دی گئی، حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کی جارہی ہیں، ڈیجیٹل اسپیس پیدا کیا جائے گا، ہمارا مشن ہے کہ دوست ممالک سے سرمایہ کاری کرائی جائے، ہم چاہتے ہیں روپیہ مستحکم ہوجائے اور روزگار فراہم کیا جائے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کمیٹی ہمارے بین الاقوامی معاملات دیکھ کر بات کرے گی، کوشش ہے مذاکرات کے اگلے دور میں معاملات طے ہوجائیں۔

    کوشش ہے معاملات طے ہوں اورجماعت اسلامی کا دھرنا ختم ہوجائے، ہم سمجھتے ہیں نجکاری سےعوام کو ریلیف منتقل کیا جائےگا، ہم چاہتے ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کیا جائے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرتوانائی چین سے واپس آئیں گے تو تفصیل سے بات کریں گے، روپیہ مستحکم ہوا ہے، مہنگائی کم ہوگی، تمام معاملات پر بحث ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ بجلی اور پیڑول کی قیمت سستی ہو، چاہتے ہیں لوگوں کی تنخواہ زیادہ ہو، مسائل حل ہوں۔

  • راولپنڈی:  لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے بھی جاری

    راولپنڈی: لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے بھی جاری

    راولپنڈی : لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے بھی جاری ہے، حافظ نعیم الرحمان آج مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی اورظالمانہ ٹیکسوں کے نفاذ اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر دھرنے جاری ہے

    لیاقت باغ کے باہردھرنےمیں کارکن بڑی تعداد میں موجود ہیں، جس مین  نوجوانوں کے ساتھ بزرگ بھی شامل ہیں اور سب مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    جے آئی کےکارکنان نے لیاقت باغ مری روڈپرخیمےلگالیے ہیں ، جس کے باعث ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

    امیر  حافظ نعیم الرحمان آج حکومت سے مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی کا  اعلان کریں گے۔

    سیکیورٹی کے پیش نظر مری روڈ پر میٹروبس سروس دوسرے روز بھی بند ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    امیر  حافظ نعیم الرحمان نے رات گئے لیاقت باغ پنڈی میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی، بھاری بجلی بلوں، ظالمانہ ٹیکسوں اور آئی پی پیزکو بند کرنا ہوگا۔

    انھوں نے خبردار کیا تھا کہ حکومت نےدھرناروکنے کی کوشش کی تو ایک دھرنا کئی دھرنوں میں تبدیل ہوجائے گا، کراچی سے چترال تک پورا ملک بند کردیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو بااختیار سنجیدہ کمیٹی بنائے،ہم بات چیت کریں گے جب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا دھرنا جاری رہے گا۔

    گزشتہ روز  جے آئی کےکارکنان رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچے تھے تو  پولیس نے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا تھا، جس پر  زیروپوائنٹ، چھبیس نمبر چورنگی اور مری روڈ پر دھرنے دیئے گئےتھے۔

  • جماعت اسلامی  کا دھرنا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    جماعت اسلامی کا دھرنا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

    اسلام آباد : ٹریفک پولیس نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش شہریوں کی آسانی کے لئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنے کے پیش اسلام آباد میں ٹریفک کیلئے متبادل پلان جاری کردیا گیا۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ روات ٹی کر اس بند ہونے پرراولپنڈی،صدرروڈاستعمال کرسکتےہیں جبکہ پشاورجی ٹی روڈبند ہونے پر موٹر وے کو استعمال کیاجاسکتاہے۔

    پلان میں کہا گیا ہے کہ سری نگرہائی وے جی 14 بندہونےپرپشاورجی ٹی روڈ،میرآباد،کرنل شیرخان روڈاستعمال کرسکتےہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ فیض آبادبندہونےپرکھنہ پل،لہترارروڈ،کیپٹن طفیل شہیدروڈ،پارک روڈ جبکہ مری روڈ بند ہونے پر راولپنڈی سے آنے والے نائنتھ ایونیواستعمال کرسکتے ہیں۔

    شہری زیروپوائنٹ بندہونےکی صورت میں فیصل ایونیو، جناح ایونی جبکہ ڈھوکڑی چوک،سریناہوٹل بندہونےپرسری نگر ہائی وے ، سیونتھ ا یونیواستعمال کریں۔

    اس کے علاوہ شہیدملت روڈ،چائنہ چوک انڈرپاس ،ایف6 استعمال کیا جا سکتا ہے۔