Tag: جماعت اسلامی کے امیر

  • مودی سن لو اب پاکستان 65 اور 71 والا نہیں ، سینیٹرسراج الحق

    مودی سن لو اب پاکستان 65 اور 71 والا نہیں ، سینیٹرسراج الحق

    کراچی : جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مودی سن لو اب پاکستان 65 اور 71 والا نہیں ، موقع دیا تو پاکستان کاہر بچہ حرمت وطن پر کٹ مرےگا، بھارت عزت کا راستہ لے اور اپنی فوجیں کشمیر سے نکال لے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے جامعہ کراچی میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریہ طلبا نئی نسل کا ترجمان ہے، موجودہ یاماضی کی حکومتوں نے نئی نسل کے لئے کوئی کام نہیں کیا، نئی نسل کے کام پر ریاستیں توجہ نہیں دیتیں، نوجوان لاکھوں کی تعداد میں ڈگریاں لینے کے باوجود بیروزگار ہیں ، مائیں بچوں کو اپنے زیورات بیچ کر پڑھاتی ہیں۔

    سینیٹرسراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر منصفانہ نظام ہے ، پاکستان کواس وقت ایک نصاب تعلیم کی ضرورت ہے ،ہم آج تک یہ طےنہ کرسکےتعلیم کس زبان میں دی جائے ، اب توچینی زبان سیکھنے کا بھی لوڈ ڈال دیاگیاہے ، ہمیں موقع دیاگیاتو اردو کوسرکاری، دفتری، تعلیمی زبان قرار دیں گے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ہمیں کیوں غلام ابن غلام بنایا جارہاہے، سپریم کورٹ کا اردو زبان کو رائج کرنے کا حکم ہے حکومت توجہ نہیں دیتی، اپنے دور حکومت میں کے پی میں اردو زبان کو دفتری زبان بنایا تھا۔

    بھارت جان لے کہ روس اورامریکا کی طرح رسوا ہوگا

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارت عزت کاراستہ لے اور اپنی فوجیں کشمیر سے نکال لے ، بھارت جان لے کہ روس اورامریکا کی طرح رسوا ہوگا ، وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر اچھی بات کی ہے ، تمام اختلافات ایک طرف رکھ کر وزیراعظم کے ساتھ ہوں گا۔

    انھوں نے کہا پوری قوم وزیراعظم آپ کے اور فوج کے ساتھ ہے، وطن کی جانب میلی آنکھ نہیں اٹھنے دیں گے، ہمارے حکمران نہ قوم کے ساتھ انصاف کرسکے نہ وسائل کے ساتھ، یہاں غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے غربت ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ زرعی ملک میں 60 فیصد زمین بنجر پڑی ہے ، بھارت دھمکیاں دے رہاہے، مودی سن لو اب پاکستان 65 اور 71 والا نہیں ، موقع دیا تو پاکستان کا ہر بچہ حرمت وطن پر کٹ مرے گا۔

    پلواماکا واقعہ بھارت کی نائن 11 کی طرح کی حرکت ہے

    پلوامہ حملے پر سراج الحق نے کہا پلواماکا واقعہ ایک دھوکا اور فراڈ ہے اور انٍڈیا کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے ، یہ ڈرامہ ناکام ہوگا، یہ بھارت نے نائن 11 کی طرح حرکت کی، اقوام متحدہ سن لے ہمارامسئلہ صرف اورصرف کشمیر کاہے، جو بھی مذاکرات ہوں اس میں کشمیریوں کو شامل کیاجائے۔

  • حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے، سراج الحق

    حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے وزیر اعظم کی تقریر میں انتخابات کو شفاف کہا گیا جبکہ سو سے زائد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کیخلاف اپیلیں کیں. قوم وزیراعظم سے نہیں تو کس سے مطالبہ کرے۔

    سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے اور پی ٹی آئی سے ملکر لانگ مارچ کا روٹ اوردھرنے کی جگہ طے کریں، سراج الحق نے کہا کہ آئین،قانون ،جمہوریت کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے ، ڈبل مارچ ہوا تو پھر سب گھر جائیں گے اچھا ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ جشن آزادی مناتے۔

    جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اس جدوجہد میں جمہوریت ختم نہیں ہونی چاہئے، پاکستان میں عدل وانصاف کی حکمرانی نہیں ہے، مستحکم،خوشحال،جمہوری پاکستان کی خاطر ذاتی مفادات بالاترکردیں

    سراج الحق نے کہا کہ حکومت کھلے دل کا مظاہرہ کرے، اس میں اس کا ہی فائدہ ہے،  وزیراعظم کی تقریر میں 2013انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے خود تسلیم کیا کچھ جگہ شفاف انتخابات نہیں کراسکے، انتخابات لڑنا پیسے کا کھیل ہے،غریب آدمی اسمبلی نہیں جاسکتا،

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دونوں فریق مل بیٹھ جائیں،حکومت کی ذمہ داری زیادہ ہے، مذاکرات کے علاوہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے، تحریک انصاف کے دھاندلی،اصلاحات کے مطالبے کے حامی ہیں۔