Tag: .جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ

  • ‘بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے’

    ‘بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے’

    لاہور : جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کیخلاف احتجاج متاثرین کا آئینی جمہوری حق ہے، اتحادی حکومت ایک دوسرے کو بلیک میل کریں گے۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، بجلی کی قیمت میں 7روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔

    یاد رہے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، قیمت میں اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

    اس اضافے سے بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی صارفین کو مارچ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔