Tag: جماعت اسلامی

  • پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں‘ سراج الحق

    پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں‘ سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےملک سےکرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ چاہتے ہیں جبکہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کا احتساب ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا کہ پاناما لیکس میں شامل تمام لوگوں کا احتساب چاہتے ہیں، قابل اطمینان بات ہےکہ یہ کیس سماعت کے لیے مقررہوگیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کااحتساب ضروری ہے، کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی کامیاب معیشت کی ضمانت ہے۔


    بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز کے کیا جائے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو قوم کو پاناما کیس میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک میں کیا ہو رہا ہے اسے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں، سراج الحق

    کوئٹہ : جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مداخلت کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ،تربت میں قتل کئے گئے نوجوانوں کے قاتل حکمران ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی یوتھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کرکے یہاں مشرقی پاکستان جیسے حالات پید ا کرنا چاہتا ہے جبکہ حکمران بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں جب تک بلوچستان میں مداخلت بند اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہو تب تک بھارت کے ساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔

    سراج الحق نے تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط معاشی پالیسیوں کے باعث نوجوان اپنے ملک سے بھاگنے پر مجبور ہیں، مذکورہ نوجوانوں کے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے۔


    مزید پڑھیں: بلا تفریق احتساب کے عمل کو تیز تر کیا جائے، سراج الحق


    انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جاگیرداروں اسٹیبلشمنٹ اور نااہل لوگوں نے لوٹا اب آپ نے اسے بچانا ہے، اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں سے حلف بھی لیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاناما کے تمام کرداروں کا بے رحم احتساب کیا جائے، سراج الحق

    پاناما کے تمام کرداروں کا بے رحم احتساب کیا جائے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما کے تمام کرداروں کے احتساب کی پٹیشن پر جلد سماعت کی جائے، عدلیہ کو لٹیروں کے خلاف سخت اقدام اور احتساب کرنا ہوگا.

    امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق لاہیور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے تمام 436 سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو پکڑا جائے اسی طرح پیرا ڈائز لیکس کے کرداروں کو بھی پکڑا جائے اور بے رحم، و بلاتفریق احتساب کیا جائے.

    انہوں نے کہا کہ پییپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے پانچ عشروں تک عام آدمی کا استحصال کرتی آئی ہے جس کے باعث آج بھی کسان، مزدور اور خون پسینہ بہانے والے عام آدمی سخت محنت کے باوجود بھوکے رہتے ہیں.

    سرا ج الحق نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے لیکن ستر برسوں زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی عالمی منڈیوں تک رسائی کے حصول کے لیے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی چوری کرکے ہماری زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کر رہا ہے تو کبھی بھارت سیلابی پانی کو پاکستان میں چھوڑ کر آبی دہشت گردی کا مرتکب ہوتا ہے لین ہمارے حکمراں اس کا جواب دینے کے بجائے اُن سے کاروبار میں مشغول ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کے الیکٹرک نرخوں میں‌ اضافہ، جماعت اسلامی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

    کے الیکٹرک نرخوں میں‌ اضافہ، جماعت اسلامی کا ہائی کورٹ جانے کا اعلان

    کراچی : جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے اور جمعہ کو 50 مقامات پر احتجاج کرنے کااعلان کردیا۔

    یہ اعلان جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میںٰ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں  کہا ہے کہ جماعت اسلامی نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں اضافے پر عمل درآمد رکوانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی اور جمعہ کو شہر بھر میں 50سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 7 سال کے لے بجلی کے نرخوں میں 20 سے 100 فیصد تک اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم اور زیادتی ہے، نیپرا نے تو اعلان کردیا لیکن حکومت سے بھی کوئی توقع نہیں ہے یہ سب ملے ہوئے ہیں، کے الیکٹرک کی عوام پرو زیادتیوں اور اربوں روپے کی لوٹ مار کے خلاف از سر نو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حالیہ بارش کے دوران شہر میں کرنٹ لگنے کے 32 واقعات سامنے آئے جن میں سے 24 واقعات میں کے الیکٹرک براہ راست ذمہ دار قرار پائی، حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کے گٹھ جوڑ کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں کو مہنگی بجلی، طویل لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کے سوا کچھ نہ مل سکا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ ملٹی ایئر ٹیرف کی بنیا دپر 32 ارب روپے سالانہ غیر معمولی منافع کمانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پچھلا ٹیرف بہت زیادہ تھا کیونکہ نیپرا کی رپورٹ کے مطابق نہ ہی کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق سرمایہ کاری کی اور نہ ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا۔

  • خوش نصیبی ہے کہ مجھے تاریخی میچ دیکھنے کا موقع ملا، سراج الحق

    خوش نصیبی ہے کہ مجھے تاریخی میچ دیکھنے کا موقع ملا، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹرز کے آنے سے بھارت کو بہت پریشانی ہے،خوش نصیبی ہے کہ مجھے تاریخی میچ دیکھنے کا موقع ملا، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے دنیا میں بہت مثبت پیغام گیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق آزادی کپ کافائنل میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو ان کو دیکھ لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم یہاں میچ دیکھنے نہیں آئے،ان کی قسمت میں یہ موقع نہیں تھا، خوش نصیب ہوں کہ مجھے یہ تاریخی میچ دیکھنے کا موقع ملا، قوم بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹر کے آنے پر بہت خوش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے دنیا میں بہت مثبت پیغام گیا، وی آئی پی کلچر کا ہرجگہ سے خاتمہ ہونا چاہیے، جن کےپاس ٹکٹ ہیں انہیں میچ دیکھنے کا حق ہے۔

    انتظامیہ سیکیورٹی کے نام پر شائقین کرکٹ کو بےجاتنگ نہ کرے، صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیئے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کاالمیہ ہے کہ یہاں شخصیات مضبوط اور ادارے کمزور ہیں، ترقی کے لئے ہمیں آئین ،قانون اور اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا، اس پاکستان کا حامی ہوں جس میں محمود و ایاز ایک صف میں نظر آئیں۔

  • سانحہ احمدپورشرقیہ: پولیس بروقت ایکشن لیتی تواتنےلوگ متاثرنہ ہوتے‘ سراج الحق

    سانحہ احمدپورشرقیہ: پولیس بروقت ایکشن لیتی تواتنےلوگ متاثرنہ ہوتے‘ سراج الحق

    بہاولپور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہناہےکہ احمد پورشرقیہ کےانسانوں کی زندگی افریقہ کےجنگلات سےبھی بدترہے۔

    تفصیلات کےمطابق احمد پورشرقیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کےسربراہ سراج الحق نےکہاکہ اگر پولیس بروقت ایکشن لیتی تو اتنابڑا نقصان نہ ہوتا۔

    سراج الحق کا کہناتھاکہ غربت اوربےعلمی نےاتنےبڑےحادثےکوجنم دیا جبکہ بڑےبڑےدعوؤں کےباوجودعوام کی حالت تبدیل نہ ہوئی۔

    انہوں نےکہاکہ یہاں غربت اوروسائل کافقدان ہےتو حکومت کی وجہ سےہے،اگرکوئی برن سینٹرموجودہوتاتوقیمتی جانیں بچ سکتی تھیں۔

    امیرجماعت اسلامی کا کہناتھاکہ اقوام متحدہ کی مددسےبننےوالابرن سینٹرنہیں بننےدیاگیا جبکہ اتنے بڑے حادثے کےبعد بھی سینٹر کا اعلان نہیں کیاگیا۔

    سراج الحق کا کہناتھاکہ متاثرہ خاندانوں کواپنےپاؤں پرکھڑاہونےکےلیےمعاشی پیکج کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہاکہ ہمارےپاس ڈیٹاہےاگرزخمیوں کوامدادنہ دی تونشاندہی کریں گے۔


    سانحہ بہاولپور، مزید 7 زخمی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 188 تک جا پہنچی


    واضح رہےکہ 29رمضان کو احمد پورشرقیہ کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں 188 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • حکومت بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی، لیاقت بلوچ

    حکومت بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوگئی، لیاقت بلوچ

    لاہور : جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی بجلی فراہمی ٹیم بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم ہر ماہ اپنی ٹیم کو بلا کر لوڈشیڈنگ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن نتیجہ صفر ہی رہتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کی غفلت، نااہلی اور وزارت پانی و بجلی کی ناتجربہ کاراور کھلنڈری ٹیم کی وجہ سے ہے۔ پورا ملک شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلبلا اٹھاہے۔

    انسانی جانیں گولیوں کا نشانہ بنائی جارہی ہیں، حکومت لوڈشیڈنگ کا حل تلاش کرے وگرنہ پانامہ لیکس ، جے آئی ٹی اور لوڈشیڈنگ اقتدار کی کشتی کو ڈبو دیں گے۔

    لیاقت بلوچ نے جے آئی ٹی پر حسین نواز کے اعتراضات پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور قومی وسائل کی لوٹ مار، آمدن کے ناجائز ذرائع کی بلاامتیاز اور قانون و ضابطہ کے مطابق مضبوط تحقیقات ناگزیر ہیں۔

  • پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    پاناما فیصلہ: جماعت اسلامی کی نظرثانی درخواست کیلئے مشاورت

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کیلئے مشاورت شروع کردی، عمران خان اور شیخ رشید سے بھی مشورہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاناما کیس کے تاریخی فیصلے پرنظرثانی کی اپیل کی جائے یا نہیں؟ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے غوروخوص کرنا شروع کردیا۔

    جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پاناما کیس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے ،ذرائع کے مطابق نظرثانی کے معاملے پرکل اہم مشاورت ہوگی۔

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نظرثانی کی مشاورت شیخ رشید اور عمران خان سے بھی کرینگے۔

    انہوں نے کہا کہ 2ججز وزیراعظم کو نااہل قرار دے چکے ہیں، 3ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار نہ دینا آئین کےمنافی ہے، فیصلے میں قانونی سقم ہے، لہٰذا نظرثانی ہونی چاہئیے۔

  • کراچی: جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا

    کراچی: جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا

    کراچی: جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ دھرنے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن بھی شریک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے آج پھر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گزری میں ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔

    کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے میں 3 بھینسیں بھی لائی گئی ہیں۔ بھینسوں کو وفاقی و صوبائی حکومت اور کے الیکٹرک سے تشبیہ دی گئی ہے۔

    دوسری جانب کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے الرٹ کھڑے ہیں۔ پولیس کی جانب سے واٹر کینن بھی پہنچا دیا گیا۔

    ‘کے الیکٹرک حکومت کو خریدنے والا مافیا’

    دھرنے کے لیے روانہ ہونے سے قبل امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک ایسا مافیا ہے جو حکومت کو ہی خرید چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے چوروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عوام سے لوٹے گئے 62 ارب روپے واپس دلائے جائیں۔

    نعیم الرحمٰن نے یقین دہانی کروائی کہ دھرنا پر امن ہوگا، تاہم اگر حکومت نے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو ذمہ دار خود ہوگی۔ دھرنے کے دوران ٹریفک چلنے دیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ متبادل ٹریفک پلان دے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 31 مارچ کو جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر کے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: حافظ نعیم سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان کی گرفتاری و رہائی

    جماعت اسلامی کو احتجاج سے روکنے کے لیے اسلامیہ کالج کے نزدیک جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نور حق پر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور ٹینکرز سے رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی تھیں۔

    اس روز جماعت اسلامی کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے دھرنے کے لیے نکلنے سے قبل ہی ادارہ نور حق کے باہر سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا اور جیسے ہی جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں کارکنوں نے پیش قدمی شروع کی تو پولیس نے حافظ نعیم الرحمٰن سمیت کئی کارکنوں کو پولیس موبائلوں میں ڈال کر بریگیڈ تھانے پہنچا دیا گیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد رہنماؤں کی اپیل پر کارکنان کی بڑی تعداد شاہراہ فیصل پر جمع ہوگئی تھی اور مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید تصادم ہوا۔

  • جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    جنوبی پنجاب کوعلیحدہ صوبے کی حیثیت دی جائے، سراج الحق

    شجاع آباد : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ غربت ، جہالت ، مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں جب کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں مگر دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک و قوم کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

    وہ شجاع آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وسائل کی غیر منصافہ تقسیم نے تمام مسائل کو جنم دیا ہے اور اس کی ذمہ دار حکمراں طبقہ ہے جس نے عوام کو کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    سراج الحق نے کہا کہ مسلح دہشت گردی نے معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی کوکھ سے جنم لیا ہے جہاں معاشی دہشت گردی ہوگی وہاں مسلح دہشت گردی کا ہونا لازمی امر ہے اس لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے معیشت اور سیاست میں شرافت، رواداری اور انصاف کو عام کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے کرپٹ حکمرانوں ، بے رحم اشرافیہ ، ظالم جاگیرداروں اور لینڈ و شوگر مافیاکے خلاف جہاد کررہی ہے اور عوام کی ترجمانی کا مکمل حق ادا کر رہی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام قیام پاکستان کے بعد سے الگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن یہاں سے منتخب ہونے والی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے حالانکہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا واحد حل اسے ایک الگ صوبے کی حیثیت دینا ہے۔