Tag: جماعت اسلامی

  • کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کل چھٹی اور جلسوں کا دن، تیاریاں عروج پر کراچی سے اسلام آباد تک

    کراچی: کل بروز اتوار جلسوں کا دن ہے کراچی میں پاک سرزمین پارٹی، اسلام آباد میں تحریک انصاف جلسے کر رہی ہیں وہیں لاہور میں جماعت اسلامی بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی۔

    کراچی سے اسلام آباد تک جلسے کل ہوں گے اور یہ جلسے اہم سیاسی جماعتوں کو چیلنج کررہے ہیں اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس پر جلسہ ہے پانامہ لیکس کے بعد کل تحریک انصاف کا یہ جلسہ اہم ترین ہوگیا، عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل کے جلسے میں نیا لائحہ عمل دیں گے۔

    کراچی میں مصطفی کمال کی جماعت پاک سر زمین کا جلسہ ہوگا، یہ مصطفی کمال کا کراچی میں پہلا عوامی جلسہ ہوگا، کل کا جلسہ پاک سر زمین جماعت کے لیئے ایک امتحان ہے، اس جلسے سے پتہ چلے گا کہ کراچی نے اتنے مختصر وقت میں مصطفی کمال کو کتنا ویلکم کیا ہے۔

    لاہور میں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا جلسہ ہوگا، پانامہ لیکس کے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن مخالف مہم کا یہ پہلا اہم جلسہ ہے۔

    اتوار کی چھٹی کا روز پاکستان کے لیئے اہم ہے کیوں کہ اس روز کے جلسے آنے والے دنوں کے سیاسی ماحول کا تعین کریں گے۔

  • سراج الحق کی روزنامہ جنگ کی جانب سےنئی قراردادمقاصدکےاشتہارپرتنقید

    سراج الحق کی روزنامہ جنگ کی جانب سےنئی قراردادمقاصدکےاشتہارپرتنقید

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے روزنامہ جنگ میں قرارداد پاکستان کے متبادل قرارداد کی سفارشات مانگنے کے اشتہار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ انتہائی میٹھے انداز سے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ روزنامہ جنگ کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے قرارداد پاکستان کے متبادل قرارداد لانے کےلیے سفارشات پر مبنی اشتہار دیا جارہا ہے، جو پاکستان کی نظریاتی آساس کے منافی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چند لوگ نہایت میٹھے انداز سے ملک کی جڑیں کاٹنے کے کام پر لگے ہوئے ہیں، اور وہ پاکستان کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جو بھارت نے تین جنگوں میں نہیں دیا۔

    سراج الحق نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان پر رنگ و نسل سے بلاتر ہوکر پوری قوم متفق ہے، کیونکہ اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون موجود ہیں، انہوں نے اس اشتہار کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا۔

  • دینی جماعتوں کاتحفظ نسواں بل واپس لینےکامطالبہ

    دینی جماعتوں کاتحفظ نسواں بل واپس لینےکامطالبہ

    لاہور: خواتین کے تحفظ کے بل کے خلاف مذہبی جماعتیں ایک ہوگئیں، بل واپس لینےکے لئے ڈیڑھ ہفتے کاالٹی میٹم دے دیا۔

    پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے تحفظ نسواں بل نے مذہبی جماعتوں کو ایک کردیا۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکزمنصورہ میں مذہبی جماعتوں کے سربراہ سر جوڑ کر بیٹھے.

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بل قرآن و سنت کے منافی اور بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ اجلاس کے میزبان سراج الحق نے بل کو خواتین کے حقوق کے خلاف قرار دیا.

    اجلاس کےاعلامیے میں کہا گیا کہ تحفظ نسواں بل سے خاندانی وحدت ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ بل سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوگا ۔

    اجلاس نے ستائیس مارچ تک بل واپس لینے اور نظریاتی کونسل کی مشاورت سے نیابل لانے کا مطالبہ کردیا، سیکولرنظریات کامقابلہ کرنےکےلئے مشترکہ تحریک کااعلان بھی کیا گیا ۔

    اجلاس میں مولانا سمیع الحق ، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر ، حافظ سعید اور دیگر علما بھی شریک تھے۔

     

  • نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، سراج الحق

    نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے نیب سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست اور جمہوریت افراد کے گرد گھومتی ہے، جس کی وجہ سے ادارے کمزور ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، جب تک سندھ میں نیب کی کارروائی جاری تھی تو ٹھیک تھی لیکن پنجاب میں آتے ہی متنازعہ بنا دی گئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب کا احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفرکا کہنا تھا کہ نیب کی حالیہ کارروائیوں پر اٹھنے والے اعتراضات دیکھ کرلگتا ہے کہ احتساب برابری کی سطح پر نہیں ہورہا۔

    سنیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ نیب میں اہلیت نہیں کہ وہ بااثر لوگوں کا احتساب کر سکے۔ وکلا اور سیاسی جماعتیں ملک سےکرپشن ختم کرنے کے حق میں تو پرعزم ہیں لیکن نیب کی کارروائیوں پرشدید تحفظات کا اظہار بھی کرتے نظرآرہے ہیں۔

     

  • جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک کا اعلان

    جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک کا اعلان

    لاہور : جماعت اسلامی نے یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان تحریک کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ ایوب خان سے نوازشریف تک تما م حکمرانوں کا سرعام احتساب کیا جائے گا۔ کرپشن کو دہشت گردی قراردیا جائے۔

     منصورہ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں 12 ارب روزانہ، چار ہزار تین سو بیس ارب سالانہ کرپشن ہوتی ہے۔ سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں کو ٹکٹیں بیچتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 الیکشن کمشن کا منہ چڑا رہے ہیں۔ حکومتی اہلکار حج اور عمرے سے بھی کمائی کرتے ہیں۔ ذکوٰة اورعشرمیں بھی خورد برد ہوتی ہے۔

    پیلی ٹیکسی، روزگاراسکیم، پڑھا لکھا پنجاب، تیل ، گیس اور معدنی ذخائر جیسے منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کی گئی۔اس لئے کرپشن سے نجات کے لئے تحریک کا آغاز خیبر پختونخواہ سے شروع کیا جائے گا۔ جس کا ہدف کرپٹ نظام اور بدعنوان اشرافیہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیک نام ، باضمیر شخصیات اور جماعتوں کو بھی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کے دوران گلوبل آپریشن بھی شروع کیا جائے گا تاکہ سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اورامریکہ سے لوٹی دولت واپس لائی جائے۔

    سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے تک جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی۔ کرپشن کو غداری اور دہشت گردی قراردیا جائے۔

  • آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    کراچی : نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بھارت سے تجارت اور مذاکرات کشمیر میں رائے شماری سے مشروط کئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہوئے کہی۔

    اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نواز شریف مودی سے دوستی بڑھانے کے بجائے کشمیریوں کے حق خود ارادی کی بات کریں۔ ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ختم کرے اورخود اپنی منظور کی گئی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادی دلائے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اورآلو پیاز فروخت کر کے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ بھارت کو مجبور کر نا ہو گا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے بھی بھارت کو خوش کر نے کے لئے کشمیر کے مسئلے سمیت قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

  • تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    تبلیغی جماعت پرپابندی کیخلاف جماعت اسلامی نے قرارداد جمع کرادی

    اسلام آباد : جماعت اسلامی نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پرپابندی کے خلاف سینیٹ اورقومی اسمبلی میں التواء کی تحریکیں جمع کرادیں۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے مغرب کی خوشنودی کےلئےپابندی عائد کی، سینیٹ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اورقومی اسمبلی میں پارٹی پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تحریک جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت پرپابندی ملک میں قرآن و سنت کی تعلیمات روکنے کے مترادف ہے ،تعلیمی اداروں میں ناچ گانے اور مخلوط پروگراموں کی سرپرستی کی جارہی ہے ۔

    تعلیمی اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے، بے حیائی پر مبنی فیشن شوز پر پابندی عائد کی جائے۔

    قرارداد میں اسلام کی تبلیغ و ترویج کیلئے تبلیغی جماعت کی خدمات ناقابل فراموش قراردیتےہوئےکہا گیا کہ حکمران مغرب کو خوش اور اللہ کو ناراض کررہےہیں،تبلیغی جماعت کےتعلیمی اداروں میں داخلے پرپابندی فوری اٹھائی جائے۔

  • ہفتہ وارچھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کو کی جائے، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

    ہفتہ وارچھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کو کی جائے، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

    اسلام آباد : قومی اسمبلی نےجماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی گئی جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی کی قرار داد منظور کر لی، وزیر دفاع نے مخالفت میں دلائل دیئے.

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے اتوارکی بجائے ہفتہ وار چھٹی جمعہ کو کرنے کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ مسلم ملکوں میں چھٹی جمعہ کوہوتی ہے۔ اگر جمعہ کو سرکاری چھٹی ہوگی تو ہمارے بچے بھی نماز کی طرف راغب ہوں گے اس لئے اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو یقینی بنایا جائے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اسی کی سفارش کی ،ہائی کورٹ نے بھی یہی فیصلہ دیا۔ رکن اسمبلی شیر اکبر خان نے کہا کہ جمعہ کی چھٹی نہ ہو نے سے رحمتوں اور بر کتوں سے محروم ہیں ۔

    مذہبی امورکے وزیر سردار یوسف نے بھی جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی حمایت کی، دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف جمعے کی چھٹی کے مخالف نکلے،انہوں نے کہا کہ قران میں چھٹی کا ذکرنہیں۔ ہمیں ہفتہ میں سات دن کام کر نا چاہیئے،

    قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے قرارداد کے حوالے سے تجویز دی کہ جمعہ کی چھٹی کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بجھوادیا جائے، جس پر اسپیکر نے چھٹی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

  • سیاستدان آپس میں لڑنے کی بجائے عوامی مسائل حل کریں، سراج الحق

    سیاستدان آپس میں لڑنے کی بجائے عوامی مسائل حل کریں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست کے ایوانوں میں بیٹھنے والے آپس میں دست و گریبان ہونے کے لئے تیار ہیں مگر کرپشن،مہنگائی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے نہیں۔

    سینیٹ میں سب سے کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت اور غربت سے لڑائی کریں، اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 68برس بعد بھی پاکستان ویسا نہین بن سکا جس فلسفے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔

    قائداعظم نے بغیر توپ اور گولی چلائے ملک حاصل کیا لیکن ہم تحفظ نہ کر سکے اور پاکستان دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا،انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کی محبت میں 22ہزار افراد ڈھاکہ کی جیل میں قید ہیں جبکہ پاکستان سے محبت کی وجہ سے لوگوں کو پھانسیاں دی جا رہی ہیں اور کال کوٹھریوں سے جنازے آٹھ رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کے سیاستدان وطن کو درپیش چینلجز سے نمٹنے کی بجائے آپس میں دست و گریباں ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں با آواز بلند کہ دیا ہے کہ آپس میں لڑنے کی بجائے جہالت ،غربت اور دہشت گردی سے لڑیں گے تو ارض پاک کو قائداعظم کا پاکستان بنا سکیں گے۔

  • پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے خلاف ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن

    پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے خلاف ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن

    کراچی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ریلی پر پابندی ہے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم میں امیدوار ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابی مہم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی نکالی جسے ضلعی انتظامیہ نے بھی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔