Tag: جماعت اسلامی

  • امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے عمران خان کی ملاقات

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے عمران خان کی ملاقات

    اسلام آباد: عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔

    اسلام آباد میں میاں اسلم کےگھر ملاقات میں دنوں رہنمائوں نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی پر اتفاق کیا۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک سزائیں نہیں دی جائیں گی ملک سے دھاندلی ختم نہیں ہو سکتی۔

     ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اسلامی فلاحی ریاست چاہتے ہیں،دونوں جماعتوں کی بہت سی چیزیں مشترک ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں بیلٹ باکس سے اعتماد ختم ہوا تو بڑی تباہی آسکتی ہے، جماعت اسلامی کا اب بھی یہی موقف ہے کہ حکومت کو تھریک انصاف سے بات کرنی چاہیئے ۔

    اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ نظریاتی طور پر دونوں جماعتیں بہت قریب ہیں،عمران خان کا کہنا تھاکہ حکمران دھاندلی کو تحفظ فراہم کررہے ہیں، الیکشن کمیشن اور آراوز ان سے ملے ہوئے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ حکومت قرضے لیتی جارہی ہے، ہرپاکستانی مقروض ہوگیا، انہوں نے کہا حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے انصاف ملنے تک تحریک انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔

  • ناراضگی ختم: سراج الحق نے عمران خان کو چائے پربلا لیا

    ناراضگی ختم: سراج الحق نے عمران خان کو چائے پربلا لیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے مابین حالیہ کشیدگی اور غلط فہمیوں کو کم کرنے کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان اہم ملاقات آج شام کو ہو گی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات نائب امیرجماعت اسلامی میاں اسلم کی رہائش گاہ پر شام پانچ بجے ہو گی۔ملاقات کے لئے سراج الحق کی جانب سے عمران خان کو چائے کی دعوت دی گئی تھی، جسے عمران خان نے قبول کر لیا۔

    ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک اور عامر کیانی بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی بحران سمیت حالیہ بیانات کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کے ازالے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

  • بنگلہ دیش :جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت سنادی گئی

    بنگلہ دیش :جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت سنادی گئی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جنگی جرائم سے متعلق خصوصی ٹریبونل نے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما میر قاسم علی کو سزائے موت سنادی ہے۔

    بنگلہ دیش میں قائم جنگی جرائم کے خصوصی ٹریبونل میں میر قاسم کے خلاف لوگوں کو اغواء کے بعد قتل کرنے، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے لئے عقوبت خانہ چلانے اور دیگر الزامات کی سماعت ہوئی، ٹریبونل نے میر قاسم علی کو قتل اور اغواء کے 10 مقدمات میں قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت کے علاوہ 72 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

    میر قاسم علی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ اس لئے وہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں اور وہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماء مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت دینے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال بھی کی گئی۔

     واضح رہے کہ اب تک موجودہ بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے قائم ٹریبونل جماعت اسلامی کے کئی رہنمائوں کو سزائے موت سنا چکا ہے جن میں سے ایک عبدالقادر مُلا کو پھانسی بھی دی جا چکی ہے۔

  • تیس نومبرکوسب سےبڑاطوفان آئے گا، عمران خان

    تیس نومبرکوسب سےبڑاطوفان آئے گا، عمران خان

    اسلام آباد : عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کے احترام میں کل سے عاشورہ تک خطاب نہیں کریں گے۔

    وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف  کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے،جس طرح انہوں نے حق کا ساتھ دیا اور باطل کے آگے کھڑے ہوئے۔

    عمران خان نے کہا کہ سمندری طوفان نیلوفر تو تھم گیا لیکن 30 نومبرکو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا طوفان آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو جب عوام کا سمندر دھرنے میں شامل ہوگا توبجلی کی قیمتیں کم کرنے اورسرکاری اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کریں گے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتیں ہمارے دھرنے کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں، حالانکہ یہ قیمت کم ازکم 15 روہے فی لیٹر کم ہونی چاہئے تھی

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا حکومت پرایک پریشر ہے جو حکومت کو مختلف اقدامات کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

    عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان نے خواتین کے لئے ایسے الفاظ استعمال کئے جس مثال نہیں ملتی مولانا اسلام کے ٹھیکیداربن کر سیاست کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک نواز شریف کاکردگی بہتر کرلیں کیونکہ اس دن ہم ان سے کہیں گے کہ آپ حکومت نہیں چلا سکے ، آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں کیونکہ اس دن تو حتمی فیصلہ ہونا ہے۔

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

  • عمران خان نےسراج الحق کوبھی آڑےہاتھوں لےلیا

    عمران خان نےسراج الحق کوبھی آڑےہاتھوں لےلیا

    اسلام آباد: عمران خان نےنواز شریف اور بلاول بھٹوکے بعدجماعت اسلامی کو تنقید کا نشامہ بناتے ہوئے کہا کہ سراج الحق انتخابی دھاندلی سمجھنےمیں ناکام رہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اگر خود اسلامی اصولوں کی جنگ لڑ رہے ہیں تو انہیں پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھنا ہو گا۔۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق انتخابات میں ہونے والی دھاندلی تسلیم کرنے میں ناکام رہے،انتخابات میں دھاندلی سراج الحق کے اسلامی اصولوں پر عمل کے عزم پر سوالیہ نشان ہے۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ سراج الحق ایماندار ہیں تو عوام کے حق پر ن لیگ اور پی پی پی کے ڈالے گئے ڈاکےکوتسلیم کریں، پی ٹی آئی ان چوروں کے خلاف لڑ رہی ہے جنہوں نے انتخابی مینڈیٹ چرایا تھا، انہوں نے سراج الحق کو یاد دلایا کہ جو بھی حلقہ کھلا اس میں بڑی دھاندلی ثابت ہوئی۔ مگر افسوس سراج الحق نے اب تک پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن اور پی پی پی جیسا سمجھاہے، سراج الحق بھول چکے ہیں کہ نواز شریف اور زرداری پر نیب کے کتنے کرپشن کیسز ہیں۔

  • جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان جما عت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دھرنوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    منصورہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظورنہیں ہونے چاہیئیں، اس سے ملک میں سیاسی بحران کم نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔

     اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی تناؤ میں کمی آسکتی ہے، حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ہوا تو نہ جانے حکومت کہاں غائب ہوگئی، جلد اپنے استعفوں کی منظوری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرینگے۔

  • ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،سراج الحق

    ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں،سراج الحق

    خیرپور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےکہا ہےکہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، مڈ ٹرم الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہے۔خیرپور میںجلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کےباعث بنگلہ دیش پاکستان سےعلیحدہ ہوا،

    اگرایسا نظام مزید پندرہ سال رہا تو ملکی سالمیت کو خطرات بڑھ جائیں گے۔ سراج الحق نےکہا کہ وزیراعظم امریکہ گئےلیکن ڈاکٹر عافیہ کی رہا ئی کا مطالبہ نہیں کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اپیل کی کہ عوام اکیس نومبر کو مینار پاکستان آئیں،اور اسلامی پاکستان بنانے کی جدوجہد میں ساتھ دیں۔

  • ایم کیوایم کا خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطوں کاآغاز

    ایم کیوایم کا خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطوں کاآغاز

    پشاور: ایم کیوایم نے خیبرپختونخوامیں سیاسی رابطوں کاآغازکردیا۔تین رکنی وفد کی جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے صوبائی صدربیرسٹرمحمدعلی سیف کی زیرقیادت تین رکنی وفدنے پشاورمیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرسینٹرپروفیسرابراہیم سے ملاقات کی۔

    بیرسٹرسیف کاکہناتھا کہ الطاف حسین کی ہدایت پرسیاسی رابطوں کاآغازکیا گیا ہے،ماضی کی تلخیوں کوبھلاکرآگے بڑھیں گے، سینٹرپروفیسرابراہیم کاکہناتھا ایم کیوایم نے جذبہ خیرسگالی کے تحت دورہ کیاہے، ملکی صورت حال اس بات کاتقاضاکرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔

  • سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے، سراج الحق

    نواب شاہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری اور رشوت خوری کا کمیشن راج ہے ملک میں موت سستی اور قلم اور کتاب مہنگی ہوچکی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے نواب شاہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں جنرلوں کی حکومت اور جمہوریت کی حکومت رہی لیکن عوام کی حالت نہیں بدل سکی سندھ موہن جو دارو کا نقشہ پیش کر رہا ہے، اس سے پہلے مٹیاری میں مخدوم امین فہیم سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ لوگ پچاس صوبوں کی بات کرتےہیں ان لوگوں سےچارصوبےنہیں چلائےجارہے۔